کچھ بھی نہ کہا ۔ عذرا

جہانزیب

محفلین
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=BiN2kpMgVto[/ame]

فلم کا نام :‌عذرا
اداکارہ نیلو
گلوکارہ:‌ نور جہاں
جو حال پوچھا تو ہم حال دل سنا نہ سکے
زباں پہ آئے فسانے کو لب پہ لا نہ سکے
کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے
کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے
کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے

باتیں جو زباں تک آ نہ سکیں
آنکھوں نے کہی آنکھوں نے سنی
باتیں جو زباں تک آ نہ سکیں
آنکھوں نے کہی آنکھوں نے سنی
کچھ ہونٹوں پر کچھ آنکھوں میں
ان کہے فسانے رہ بھی گئے
رہ بھی گئے
کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے
کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے

دیکھیں گے انہیں دل کہتا تھا
جب دیکھا تو دیکھا نہ گیا
دیکھیں گے انہیں دل کہتا تھا
جب دیکھا تو دیکھا نہ گیا
کچھ نکلے کچھ بے چین ہوئے
کچھ ارماں دل میں رہ بھی گئے ۔
رہ بھی گئے
کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے
کچھ کہتے کہتے رہ بھی گئے
 

تعبیر

محفلین
بہت خوب اچھی پسند ہے۔ کیا صدا ہوں تیرے پیار کی بھی اسی فلم کا گانا ہے:confused:

آپ نے اس ہیروئن کا نام نیلو لکھا ہے تو شان انکا بیٹا ہے
 
Top