پروین شاکر کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھی - پروین شاکر

کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی
دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی

بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی
چاند بھی عین چیت کا اس پہ ترا جمال بھی

سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے سیکھتا
ایک دفعہ تو رک گئی گردش ماہ و سال بھی

دل کو چمک سکے گا کیا، پھر بھی ترش کے دیکھ لیں
شیشہ گران شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی

اس کو نہ پا سکے تھے جب دل کا عجیب حال تھا
اب جو پلٹ کے دیکھئیے، بات تھی کچہ محال بھی

مری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر
ہاتھ دعا سے یوں گرا، بھول گیا سوال بھی

اس کی سخن طرازیاں مرے لئے بھی ڈھال تھیں
اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی

گاہ قریب شاہ رگ، گاہ امید دائم و خواب
اس کی رفاقتوں میں رات، ہجر بھی تھا وصال بھی

اس کے بازوؤں میں اور اس کو ہی سوچتے رہے
جسم کی خواہش پہ تھے روح کے اور جال بھی

شام کی نا سمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اک پتا
موج ہوائے کوئے یار، کچھ تو مرا خیال بھی


پروین شاکر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی

کچھ تو ہوا بھی سرد تھی



کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا ترا خیال بھی
دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
۔
بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی
چاند بھی عین چیت کا اُس پہ تیرا جمال بھی
۔
سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
ایک دفعہ تو رک گئی گردشِ ماہ و سال بھی
۔
دل تو چمک سکے گا کیا، پھر بھی ترش کے دیکھ لیں
شیشہ گرانِ شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی
۔
اُس کو نہ پاسکے تھے جب دل کا عجیب حال تھا
اب جو پلٹ کے دیکھیے، بات تھی کچھ محال بھی
۔
میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر
ہاتھ دعا سے یوں گرا، بُھول گیا سوال بھی
۔
اُس کی سخن طرازیاں میرے لئے بھی ڈھال تھیں
اُس کی ہنسی میں چُھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی
۔
گاہ قریبِ شاہ رگ، گاہ بعیدِ وہم و خواب
اُس کی رفاقتوں میں رات، ہجر بھی تھا وصال بھی
۔
اُس کے ہی بازؤں میں اور اُس کو ہی سوچتے رہے
جسم کی خواہشوں پہ تھے روح کے اور جال بھی
۔
شام کی ناسمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اِک پتا
موجِ ہوائے کوئے یار، کچھ تو مرا خیال بھی



بوجہ پابندی مراسلہ ارسال اردو شاعری یہاں ارسال کیا ہے۔
 

زیک

مسافر
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی
بوجہ پابندی مراسلہ ارسال اردو شاعری یہاں ارسال کیا ہے۔

یہ کیا طریقہ ہے؟ اگر پابندی ہے تو وجہ معلوم کریں کہ کیوں ہے نہ کہ غیرمتعلقہ فورم میں پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔ ایسی پوسٹس کو ایڈمن سپیم سمجھ کر ڈیلیٹ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ویسے شاعری کے زمرے میں پوسٹ کرنے پر آپ پر کوئ پابندی نہیں ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ پوسٹ "آپ کی شاعری" میں کرنے پر اگر پابندی نہیں تھی تو 'پسندیدہ کلام' میں بھی نہیں تھی، واقعی یہ کوئی طریقہ نہیں ہے!

میں نے اس کو اس کے "گھر" تک پہنچا دیا ہے!
 

محمداحمد

لائبریرین
سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
ایک دفعہ تو رک گئی گردشِ ماہ و سال بھی

پروین شاکر کی اپنی ہی بات ہے۔

واہ واہ!
 
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی
دل میں خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی

بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی
چاند بھی عین چیت کا، اس پہ تیرا جمال بھی

سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
اک دفعہ تو رک ہی گئی گردشِ ماہ و سال بھی

میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر
ہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا سوال بھی

اس کی سخن طرازیاں میرے لئے ڈھال تھیں
اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی

گاہ قریبِ شاہ رگ، گاہ بعیدِ وہم و خواب
اس کی رفاقتوں میں رات، ہجر بھی وصال بھی

اس کے ہی بازوں میں اور اس کو ہی سوچتے رہے
جسم کی خواہشوں پہ تھے روح کے اور جال بھی
 
Top