کچھ خانماں برباد تو سائے میں کھڑے ہیں۔۔۔رسا چغتائی

فرحت کیانی

لائبریرین
کچھ خانماں برباد تو سائے میں کھڑے ہیں
اس دور کے انساں سے تو یہ پیڑ بھلے ہیں

چیونٹی کی طرح رینگتے لمحوں کو نہ دیکھو
اے ہمسفرو! رات ہے اور کوس کڑے ہیں

پتھر ہیں تو رستےسے ہٹا کیوں نہیں دیتے
رہرو ہیں تو کیوں صورتِ دیوار کھڑے ہیں

میں، ہیچ سخن، ہیچ مداں، ہیچ عبارت
کہتا یوں تو کہتے ہیں کہ الفاظ بڑے ہیں

تاریخ بتائے گی کہ ہم اہلِ قلم ہی
آزادئ انساں کے لیے جنگ لڑے ہیں


۔۔۔۔رسا چغتائی
 

محمد وارث

لائبریرین
پتھر ہیں تو رستےسے ہٹا کیوں نہیں دیتے
رہرو ہیں تو کیوں صورتِ دیوار کھڑے ہیں

تاریخ بتائے گی کہ ہم اہلِ قلم ہی
آزادئ انساں کے لیے جنگ لڑے ہیں



بہت خوب، لاجواب
 

محمداحمد

لائبریرین
کچھ خانماں برباد تو سائے میں کھڑے ہیں
اس دور کے انساں سے تو یہ پیڑ بھلے ہیں

پتھر ہیں تو رستےسے ہٹا کیوں نہیں دیتے
رہرو ہیں تو کیوں صورتِ دیوار کھڑے ہیں

میں، ہیچ سخن، ہیچ مداں، ہیچ عبارت
کہتا یوں تو کہتے ہیں کہ الفاظ بڑے ہیں

بہت عمدہ غزل ہے۔

شکریہ فرحت صاحبہ
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ ۔۔۔۔!

کیا خوبصورت غزل ہے۔

ایک ایک شعر نگینے کے طرح جڑا ہے۔

مکرر تحسین کے لئے معذرت۔۔۔۔! لیکن مجھ سے رہا نہیں گیا۔
 

عبدالحسیب

محفلین
کچھ خانماں برباد تو سائے میں کھڑے ہیں
اس دور کے انساں سے تو یہ پیڑ بھلے ہیں

چیونٹی کی طرح رینگتے لمحوں کو نہ دیکھو
اے ہمسفرو! رات ہے اور کوس کڑے ہیں

پتھر ہیں تو رستےسے ہٹا کیوں نہیں دیتے
رہرو ہیں تو کیوں صورتِ دیوار کھڑے ہیں

میں، ہیچ سخن، ہیچ مداں، ہیچ عبارت
کہتا یوں تو کہتے ہیں کہ الفاظ بڑے ہیں

تاریخ بتائے گی کہ ہم اہلِ قلم ہی
آزادئ انساں کے لیے جنگ لڑے ہیں


۔۔۔ ۔رسا چغتائی
بہت عمدہ۔ اعلیٰ انتخاب
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تو بہت پرانی پوسٹ ہے۔ پسندیدگی کے لئے آپ سب کا بہت بہت شکریہ :)۔
واہ ۔۔۔ ۔!

کیا خوبصورت غزل ہے۔

ایک ایک شعر نگینے کے طرح جڑا ہے۔

مکرر تحسین کے لئے معذرت۔۔۔ ۔! لیکن مجھ سے رہا نہیں گیا۔
معذرت تو میری طرف سے کہ کسی کا شکریہ ادا نہیں کیا۔ اور آپ کا خصوصی شکریہ کہ مجھے بھی اتنے عرصے بعد اچھا کلام پڑھنے کا موقع مل گیا۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین



بہت شکریہ آپ احباب کا۔۔۔۔!

رسا چغتائی اور فرحت کیانی کی عدم موجودگی میں ہم آپ لوگوں کی داد وصول کر لیتے ہیں۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت شکریہ آپ احباب کا۔۔۔۔!

رسا چغتائی اور فرحت کیانی کی عدم موجودگی میں ہم آپ لوگوں کی داد وصول کر لیتے ہیں۔ :)
اس بات پر آپ کوچہ بدر بھی ہو سکتے ہیں۔۔۔۔ اللہ اللہ۔۔۔ کہاں اپنی داد وصول کرنے آنا بار تھا۔۔۔ کہاں آہی گئے ہیں تو سب کے حصے سمیٹتے چلیں والا معاملہ۔۔۔ :p
 

محمداحمد

لائبریرین
اس بات پر آپ کوچہ بدر بھی ہو سکتے ہیں۔۔۔۔ اللہ اللہ۔۔۔ کہاں اپنی داد وصول کرنے آنا بار تھا۔۔۔ کہاں آہی گئے ہیں تو سب کے حصے سمیٹتے چلیں والا معاملہ۔۔۔ :p

ہاہاہاہاہا۔۔۔۔!

ہم نے کہا جو بن پڑے کر جاؤ۔ کیا پتہ اگلا ایکٹو پھیرا کب لگے۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اس بات پر آپ کوچہ بدر بھی ہو سکتے ہیں۔۔۔۔ اللہ اللہ۔۔۔ کہاں اپنی داد وصول کرنے آنا بار تھا۔۔۔ کہاں آہی گئے ہیں تو سب کے حصے سمیٹتے چلیں والا معاملہ۔۔۔ :p

ویسے جو داد لوگوں نے ہمیں دی ہے اُسے ڈھونڈنا دشوار ہو رہا تھا سو ہم نے سوچا کہ خالی ہاتھ کیوں جائیں۔ :)
 
Top