نبیل
تکنیکی معاون
محفل فورم سے متعلق اب تک جو ایک شکایت کئی مرتبہ سامنے آئی ہے وہ اس کی کلر سکیم اور اس کے سٹائل کے متعلق ہے۔ اگرچہ میں یہ باتیں پہلے بھی کر چکا ہوں لیکن یہاں دوستوں کی سہولت کے لیے ان باتوں کو کچھ اضافے کے ساتھ دہرا رہا ہوں۔ محفل فورم پر ابھی تک phpbb کی ڈیفالٹ سب سلور ٹمپلیٹ اور اس کی اوریجنل کلر سکیم استعمال ہو رہی ہے اور یہ سب جانتے ہیں کہ ویب ڈیزائن کے اعتبار سے یہ سٹائل کافی پسماندہ ہے۔ نہ صرف یہ کہ اس سٹائل میں valid html نہیں استعمال ہوئی ہوئی بلکہ اس میں استعمال ہونے والی کلر سکیم بھی زیاد اچھی نہیں ہے۔
سوال یہ ہے کہ ہم اس سٹائل کو ابھی تک کیوں استعمال کر رہے ہیں؟ اس کی سب سے بڑی وجہ phpbb بنانے والوں کی جانب سے اسے بطور سٹینڈرڈ کے مسلط کرنا ہے۔ phpbb کے لیے جو بھی MOD یا پلگ ان لکھا جاتا ہے اس میں سب سلور ٹمپلیٹ کو ہی معیار مانا جاتا ہے۔ اگرچہ phpbb کے لیے دوسری بہت خوبصورت اور بہتر ٹمپلیٹس موجود ہیں جیسے کہ phpbbstyles.com پر موجود ٹمپلیٹس، لیکن انہیں مختلف MODs کے لیے تبدیل کرنا نہایت پیچیدہ صورت اختیار کر جاتا ہے۔
میں نے اس کی ایک درمیانی صورت نکالنے کا سوچا ہے۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ کسی دوسری بہتر ٹمپلیٹ دیکھ کر اس کی کلر سکیم کو ہی محفل فورم کے لیے استعمال کر لیا جائے۔ غالباً یہی وہ نسخہ ہے جسے ہماری اردو فورم اور ورلڈ پیس فورم پر آزمایا گیا ہے۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ ابتدائی تجربات بھی کیے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت میں نسبتاً زیادہ ترجیح کے کاموں میں مصروف ہوں۔
فی الوقت مجھے فورم اور اس میں شامل category hierarchy mod کی اپگریڈز پر کام کرنا ہے اور اس میں دو سے تین ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔ اس کے بعد ہی میں فورم کے کسی سٹائل پر کام کر سکوں گا۔ اس اثناء میں اگر آپ اگر اپنی کوئی آراء دینا چاہیں تو بصد شوق۔۔