کچھ مراتب (رینکس) بارے

منہاجین

محفلین
محترم منتظمینِ کرام! توجہ فرمایئے۔ ۔ ۔

پی ایچ پی بی بی میں مراتب (رینکس) ہوا کرتے ہیں، جو لگتا ہے آپ نے دستخط کی طرح بحال نہیں کئے۔ یہ تو کوئی ایسی اچھی بات نہیں ہے۔ میری درخواست ہے کہ مراتب کو بحال کیا جائے۔ اس سے عام ملاحظین میں کسی چوپال بارے سرگرمی جنم لیتی ہے اور وہ اپنا "مرتبہ" بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ موضوعات میں شرکت کرتے ہیں۔

اور اگر اس بارے آپ کے کوئی تحفظات ہوں تو اِرشاد فرمایئے تاکہ ہم بلا وجہ اِنتظار نہ کرتے رہیں۔
 

زیک

مسافر
مراتب کے لئے ہمیں پہلے کچھ مراتب کے نام سوچنے پڑیں گے۔ آپ کچھ تجویز کریں۔
 

منہاجین

محفلین
دو نہایت ضروری مراتب

آپ کون صاحب ہو؟ اور میں آپ کو مراتب کے نام کیونکر تجویز کروں؟ اب مجھے یہ کیسے پتہ چلے کہ آپ اس چوپال کے منتظم ہو یا کوئی عام صارف؟ کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ کچھ خصوصی مراتب تشکیل دیئے جائیں جن سے عام صارفین کو منتظمین بارے آگہی ہو۔

یوں تو اصطلاحات کی ایک لمبی فہرست ہے، جو اس چوپال کے بنیادی مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے موزوں نہیں دِکھتیں اور تبدیلی کی متقاضی ہیں۔ ایسے میں مراتب کے لئے بھی وقتی طور پر کوئی سے نام رکھے جا سکتے ہیں۔

وہ دو مراتب جن کی میں اشد ضرورت محسوس کرتا ہوں ان کے لئے نام تجویز کئے دیتا ہوں۔ باقی آپ جب اور جو بہتر سمجھو رکھ لو۔

ایڈمنسٹریٹر = منتظم اعلیٰ
ماڈریٹر = منتظم
 

منہاجین

محفلین
مرتبہء منتظم

زکریا نے کہا:
مراتب کے لئے ہمیں پہلے کچھ مراتب کے نام سوچنے پڑیں گے۔ آپ کچھ تجویز کریں۔

کیا ہی اچھا ہو جیسے آپ نے اپنے نام کے ساتھ اپنا مرتبہ "منتظمِ اعلیٰ" لکھ دیا ہے اِسی طرح منتظمین کے نام کے ساتھ بھی "منتظم" لکھا ہوا نظر آئے۔
 

زیک

مسافر
ایڈمن نبیل، قدیر اور میری ذمہ داری ہے۔ سب کے نام کے ساتھ "منتظم اعلی" لکھا ہے۔

اب ماڈریٹر کے مراتب کی باری ہے۔
 

اجنبی

محفلین
مراتیب

شکر ہے کہ زکریا نے بھی شکل دکھائی ، ورنہ تو یہاں تین چار بندے ہیں پھر رہے ہیں
 

منہاجین

محفلین
زکریا کا شکل دکھانا

اگر زکریا اجمل یونہی شکل دکھاتے رہا کریں تو آپ کی چھٹی نہ ہو جائے!!!
 

الف عین

لائبریرین
واقعی یہ محفل بہت سونی سونی ہے۔ اب تک ممبران کی تعداد بھی تین ہندسو ں میں نہیں ہو سکی۔ اور مجھے بھی فرصت نہیں ہے۔ اور نہ میں ہمہ وقت انٹر نیٹ رکھتا ہوں۔ خدا بھلا کرے ہمارے عبدالستار منہاجی کا (انگریزی میں منہاجین ٹھیک ہے مگر اردو میں منہاجی مجھے
بہتر لگتا ہے۔ ہم علیگیرین لوگ بھی اردو میں محض علیگ یا علیگی لکھتے ہیں)جنھوں نے اپنی دلچسپ باتوں سے اس میں جان دالنے کی بلکہ روح پھونکنے کی کوشش کی ہے۔ مگر میاں منہاجی، گفتگو سے بہتر ہو کہ 'کنٹینٹ' میں اضافہ ہو۔ آپ کو فرصت ھی ہے اور ماشاءاللہ
تکنیکی بھی ہیں،پھر کیا مشکل ہے بھلا؟ آپ کو بھی منتظمین میں شمار کئے جانے کی میں پرزور سفارش کرتا ہوں۔
سونا پن دور کرنے کے لئے میں ہی ایک ساتھ کئی 'دھاگے' (یا 'تانے بانے'؟) شروع کر رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، السلام علیکم

آپ کی تجویز ثائب ہے لیکن پہلے منہاجین کو خود آمادگی کا اظہار کرنا ہوگا۔ میں نے ایک دو روز قبل ان سے دریافت کیا تھا کہ آیا وہ ہمارے ساتھ تعاون پر آمادہ ہیں۔ اس کا انہوں نے ابھی تک تو جواب نہیں دیا۔ میری تو خواہش ہے کہ اردو سے محبت رکھنے والے لوگ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ میں اس مشترکہ کاوش کو اور ذرائع سے بھی آسان بنانا چاہوں گا۔ میرے خیال میں phpBB کا اردو ترجمہ اور سب سلور ٹیمپلیٹ کی کسٹمائزیشن مکمل کرکے ایک اردو phpBB انسٹالیشن پیکج تیار کر لینا چاہیے۔ اس طرح جو خواتین و حضرات چاہیں، اپنے کمپیوٹرز یا اپنی ویب سپیس پر اردو فورم چلانے کا تجربہ کرسکتے ہیں اور یوں ہمیں اپنے نتائج سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرسکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
کب باری آئے گی

منہاجین نے کہا:
زکریا نے کہا:
ایڈمن نبیل، قدیر اور میری ذمہ داری ہے۔ سب کے نام کے ساتھ "منتظم اعلی" لکھا ہے۔

اب ماڈریٹر کے مراتب کی باری ہے۔

دیکھتے ہیں یہ باری کب آتی ہے!

ناظمین کے نام کے ساتھ اب مراتب موجود ہیں۔ صرف ایک مسئلہ ہے کہ ہر چوپال میں ان کے نام کے ساتھ ناظم لکھا ہے جبکہ وہ صرف کچھ چوپالوں کے ناظم ہیں۔

اب اگر لوگ عام ممبران کے مراتب ان کے خطوط کی تعداد کے حساب سے تجویز کریں تو وہ بھی شامل کر دیئے جائیں۔
 

منہاجین

محفلین
بلاعنوان

اعجاز اختر:
دیکھیئے اگر مجھے فرصت ہوتی تو اِتنے دنوں بعد محفل میں نہ آتا۔ میں تو اُن لوگوں میں سے ہوں جو دعا کرتے ہیں کہ الٰہی یہ تیرا دن ہمارے لئے 48 گھنٹے کا ہو سکے تو کیا ہی اچھا ہو۔ اس وقت مصروفیات بتانے کا وقت نہیں ہے، پھر کبھی سہی۔ ویسے ذرہ نوازی کا شکریہ۔ شاید آپ کی رائے سے متاثر ہو کر ہی نبیل میں مجھے ناظم بالجبر بنا دیا ہے۔

نبیل:
یہ آمادگی وغیرہ کچھ نہیں ہوتی۔ کام کرنے والے لوگوں کو گھسیٹ کر لا سکو تو لاؤ۔ یہ کوئی سیاست کا بازار تھوڑی ہے جو لوگ ناظم اور کونسلر بننے کے لئے آپ کے پیچھے پھریں۔ phpBB کے اردو ترجمہ کی تکمیل میں کیا رکاوٹ ہے۔ تاخیر کا باعث کیا ہے۔ میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائیں۔

زکریا:
اب یہ آپ صارفین سے تو نہ ہی پوچھیں۔ جو جی میں آتا ہے بنا ڈالیں۔ جس کی جو رائے ہو گی بعد میں ہی ظاہر ہو گی۔ میری دانست میں 5 قسمیں کر ڈالئے اور نام بھلے جو مرضی رکھیں:

50 سے کم پیغامات
50 سے 100 کے درمیان پیغامات
100 سے 200 کے درمیان پیغامات
200 سے 500 کے درمیان پیغامات
500 سے زیادہ پیغامات
 

شعیب صفدر

محفلین
ناظم

ناظم بننے پر مبارک۔۔۔۔۔۔۔ویسے آپ ہیں کون سی پارٹی کے؟؟؟ حکومت کے بندے ہیں نا؟۔۔۔ حکمران لیگ :oops: :p
 

منہاجین

محفلین
خیر مبارک

shoiab safdar نے کہا:
ناظم بننے پر مبارک۔۔۔۔۔۔۔ویسے آپ ہیں کون سی پارٹی کے؟؟؟ حکومت کے بندے ہیں نا؟۔۔۔ حکمران لیگ :oops: :p

خیر مبارکاں! خیر مبارکاں! ناچیز کا تعلق کسی حکمران و غیرحکمران پارٹی سے تو نہیں ہے، البتہ اپنی ذات میں ہی ایک جماعت ہوں کسی حد تک۔ ہم انجمن سمجھتے ہیں خلوت ہی کیوں نہ ہو۔
 

ثناءاللہ

محفلین
مبارکاں

منہاجین:
ہماری طرف سے بھی مبارکاں قبول فرمائیں۔ ویسے اپوزیشن میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں حکمران لیگ میں شامل ہو کر آپ بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اڑئیں :wink:
 

منہاجین

محفلین
عمومی مراتب کا قیام

ثناءاللہ:
ایک تو آپ مشورے بڑے کمال کے دیتے ہیں۔ یاد رکھیں! آپ کے یہ مشورے کوئی آوارہ لاسلکی پیغام نہیں۔ جو کوئی بھی انہیں سن کر ان پر عمل کرے گا اُس کے عمل کی جزا و سزا میں آپ بھی برابر کے شریک ہوں گے۔ ایسا اِس لئے کہ راستہ تو اسے آپ ہی نے دِکھایا ہو گا ناں۔

جملہ منتظمینِ و قارئینِ کرام:
مراتب بارے بات تو کافی دیر سے چل رہی تھی، مگر مجھے کیا معلوم تھا کہ ایک دن مجھی کو ان کا اہتمام کرنا پڑے گا۔ ذیل میں عمومی مراتب پیشِ خدمت ہیں اور میں اُمید کروں گا کہ آپ حفظِ مراتب کا خیال کرتے ہوئے اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں گے:


1- مبتدی کم از کم 1 پیغام
2- معاوِن کم از کم 50 پیغامات
3- محسن کم از کم 100 پیغامات
4- ماہر کم از کم 200 پیغامات
5- دانشور کم از کم 500 پیغامات
 

نبیل

تکنیکی معاون
واہ، یعنی کہ مجھے دانشور بننے کے لیے بس ذرا بسیار گو (یا بسیار نویس) ہونا پڑے گا!
 

منہاجین

محفلین
نبیل نے کہا:
واہ، یعنی کہ مجھے دانشور بننے کے لیے بس ذرا بسیار گو (یا بسیار نویس) ہونا پڑے گا!

1- یہ عمومی مراتب ہیں، آپ کا شمار خصوصی مراتب میں ہوتا ہے۔

2- عمومی مراتب کا مقصد کسی چوپال میں معیار سے قطع نظر فقط پیغامات کی تعداد بڑھانا ہوتا ہے۔

3- ایسا کرنا اِس لئے بھی ضروری تھا کہ بعض بڑے ہی ذمہ دار صارفین بہت کم گو (کم نویس) پائے گئے ہیں، اگرچہ اُن کی ہر تحریر معیاری ہوتی ہے تاہم عمومی مراتب اُن کے لئے مہمیز ہیں کہ وہ فعال ہوں اور مزید لکھیں۔

4- اگر آپ کو صرف دانشور پر اِعتراض ہو تو کوئی اور لفظ بھی تجویز کیا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اجی برا مت مانیے، میں نے کب کہا کہ مجھے کسی لفظ پر اعتراض ہے، میں تو مستقبل قریب کا سوچ کر محظوظ ہو رہا ہوں جب اس فورم کے بعضے اراکین دانشور کا لقب پا چکے ہوں گے جبکہ کہنہ مشق لکھاری ابھی تک مبتدی ہوں گے۔
 

منہاجین

محفلین
نبیل نے کہا:
اجی برا مت مانیے، میں نے کب کہا کہ مجھے کسی لفظ پر اعتراض ہے، میں تو مستقبل قریب کا سوچ کر محظوظ ہو رہا ہوں جب اس فورم کے بعضے اراکین دانشور کا لقب پا چکے ہوں گے جبکہ کہنہ مشق لکھاری ابھی تک مبتدی ہوں گے۔

آپ کا محظوظ ہونا بجا ہے۔ تاہم عمومی مراتب میں میرے سوا کوئی صارف ابھی معاون سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ :) سو جب تک کوئی دانشوری کے دعوے تک پہنچے گا، یقیناً ہمیں اس کا کوئی نہ کوئی متبادل مل جائے گا۔ کوئی اور لفظ سُوجھ ہی نہیں رہا تھا۔ اب سب لوگوں کی آراء ملیں گی تو باقی مراتب میں بھی ممکن ہیں بہتر تبدیلیاں عمل میں آ سکیں۔
 
Top