کچھ مزاحیہ سیاسی خبریں سونامی اور انقلاب مارچ کے پس منظر میں

نوٹ1: چونکہ محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر سیاسی تحریریں ممنوع ہیں اس لئے اس تحریر کا سالگرہ سے کوئی تعلق نہیں۔ مزید تسلی کے لئے اس تحریر کو کمپیوٹر کی تاریخ کو ایک مہینہ آگے کر کے پڑھا جائے۔

1​
آخری اطلاعات کے مطابق طاہرالقادری نے کپتان کی قیادت میں سونامی مارچ کرنے اور کپتان نے طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب مارچ کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ دونوں ہی عظیم لیڈر ہیں اور کسی دوسرے کی قیادت میں مارچ کرنا ان کی شان کے خلاف ہے۔
نوٹ: پہلی اطلاع کے مطابق بھی یہی صورتحال تھی۔
2​
ارسلان نے ٹیلی پیتھی اور ہپناٹزم کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹیریان کے خواب میں اسکی ماں سیتا وائٹ کی آمد کا بندوبست کرینگے جو اسے (ٹیریان کو) پاکستان آکر مبینہ باپ (عمران) کے خلاف ڈی این اے ٹیسٹ کا مقدمہ کرنے پر اکسائے گی۔
جوابی وار کے طور پر تحریک انصاف نے سیتا وائٹ کی قبر پر دو عامل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اسکی روح کو ٹیریان کے خواب میں جانے سے روکیں گے۔
3​
نواز حکومت نے (طاہرالقادری کے طیارہ کا رخ موڑنے کے کامیاب تجربے کے بعد) سونامی مارچ روکنے کے لئے تمام بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں، ٹانگوں اور گدھا گاڑیوں کا رخ اسلام آباد کی بجائے دوسرے شہروں کی طرف موڑنے کا حکم دیا ہے ۔ مگر گھوڑوں اور گدھوں نے کوئی سیاسی وابستگی نا ہونے کی وجہ سے اس مکروہ سیاسی کھیل میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
4​
سونامی مارچ کی متوقع کامیابی کی وجہ سے طاہرالقادری نے کچھ دن بعد کپتان کی متوقع حکومت کے خلاف انقلاب مارچ کی خفیہ تیاری شروع کردی ہے۔
5​
ایم کیوایم نے عین موقع پر سونامی یا انقلاب مارچ کا ساتھ چھوڑنے کا معاوضہ طے کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور ابھی ایڈوانس بکنگ کی صورت میں خصوصی رعایت کی پیشکش کی ہے ، اور خبردار کیا ہے کہ عین موقع پر حالات گھمبیر ہونے کی صورت میں معاوضہ خطرناک حد تک بڑھ بھی سکتا ہے۔
6​
طاہرالقادری کی آمد کے موقع پر 100 پولیس والوں کے کھنے کھلنے کے تجربے کے پیش نظر اسلام آباد ۔ راولپنڈی اور ارد گرد کے شہر کے پولیس والوں نے لمبی چھٹی کی درخواست جمع کرادی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
نوٹ2: چونکہ تمام خبریں حقیقت کا تڑکا لگا ہونے کے باوجود جعلی ہیں اس لئے انتظامیہ اردو محفل کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ابھی سے پیش کی جاتی ہے۔
 
عماد بزدار

محفلین
عوام تیار رہیں کسی بھی وقت انقلاب آ سکتا ہے (طاہر القادری)

میں نے آج بھی گرم دودھ میں چھلکا ڈال کر پیا ہے۔

توفیق بٹ کے کالم "جواب عرض ہے سے اقتباس"
 
سید زبیر

محفلین
کاش نوٹ نمبر 2 نہ ہوتا ۔ بہت خوب
ایب خان مرحوم کی اسمبلی میں ایک دفعہ غالباً ان ہی کے بھائی نے جو قائد حزب اختلاف بھی تھے شعر پڑھا تھا اُس کا مصرعہ یادہے ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
 
واقعی یونہی لگتا ہے کہ خبریں اصلی ہیں جعلی نہیں۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کچھ مزاحیہ سیاسی خبریں سونامی اور انقلاب مارچ کے پس منظر میں
نوٹ1: چونکہ محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر سیاسی تحریریں ممنوع ہیں اس لئے اس تحریر کا سالگرہ سے کوئی تعلق نہیں۔ مزید تسلی کے لئے اس تحریر کو کمپیوٹر کی تاریخ کو ایک مہینہ آگے کر کے پڑھا جائے۔

1​
آخری اطلاعات کے مطابق طاہرالقادری نے کپتان کی قیادت میں سونامی مارچ کرنے اور کپتان نے طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب مارچ کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ دونوں ہی عظیم لیڈر ہیں اور کسی دوسرے کی قیادت میں مارچ کرنا ان کی شان کے خلاف ہے۔
نوٹ: پہلی اطلاع کے مطابق بھی یہی صورتحال تھی۔
2​
ارسلان نے ٹیلی پیتھی اور ہپناٹزم کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹیریان کے خواب میں اسکی ماں سیتا وائٹ کی آمد کا بندوبست کرینگے جو اسے (ٹیریان کو) پاکستان آکر مبینہ باپ (عمران) کے خلاف ڈی این اے ٹیسٹ کا مقدمہ کرنے پر اکسائے گی۔
جوابی وار کے طور پر تحریک انصاف نے سیتا وائٹ کی قبر پر دو عامل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اسکی روح کو ٹیریان کے خواب میں جانے سے روکیں گے۔
3​
نواز حکومت نے (طاہرالقادری کے طیارہ کا رخ موڑنے کے کامیاب تجربے کے بعد) سونامی مارچ روکنے کے لئے تمام بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں، ٹانگوں اور گدھا گاڑیوں کا رخ اسلام آباد کی بجائے دوسرے شہروں کی طرف موڑنے کا حکم دیا ہے ۔ مگر گھوڑوں اور گدھوں نے کوئی سیاسی وابستگی نا ہونے کی وجہ سے اس مکروہ سیاسی کھیل میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
4​
سونامی مارچ کی متوقع کامیابی کی وجہ سے طاہرالقادری نے کچھ دن بعد کپتان کی متوقع حکومت کے خلاف انقلاب مارچ کی خفیہ تیاری شروع کردی ہے۔
5​
ایم کیوایم نے عین موقع پر سونامی یا انقلاب مارچ کا ساتھ چھوڑنے کا معاوضہ طے کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور ابھی ایڈوانس بکنگ کی صورت میں خصوصی رعایت کی پیشکش کی ہے ، اور خبردار کیا ہے کہ عین موقع پر حالات گھمبیر ہونے کی صورت میں معاوضہ خطرناک حد تک بڑھ بھی سکتا ہے۔
6​
طاہرالقادری کی آمد کے موقع پر 100 پولیس والوں کے کھنے کھلنے کے تجربے کے پیش نظر اسلام آباد ۔ راولپنڈی اور ارد گرد کے شہر کے پولیس والوں نے لمبی چھٹی کی درخواست جمع کرادی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
نوٹ2: چونکہ تمام خبریں حقیقت کا تڑکا لگا ہونے کے باوجود جعلی ہیں اس لئے انتظامیہ اردو محفل کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ابھی سے پیش کی جاتی ہے۔
دستخط میں قادریہ شعر اور پوسٹ قادری کے خلاف؟ :)
 
Top