کچھ مزید مزیدار ۔۔۔

تہذیب

محفلین
آج سے 64 سال پہلے ایک قوم کو اپنے لیئے ایک خطہ زمین کی تلاش تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔ آج 64 سال بعد ایک خطہ زمین کو ایک قوم کی تلاش ہے !!!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔$$$$£££££۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیادہ کام کرنے سے زیادہ غلطیوں کا امکان ہوتا ہے ۔
کام کم کریں تو غلطیاں بھی کم ہوں گی ۔
بالکل کام نہ کریں تو غلطی بھی کوئی نہیں ہوگی ۔
۔۔۔ اور جو زندگی میں کوئی غلطی نہیں کرتا۔ وہی ترقی کرتا ہے ۔
اس لیے زندگی میں ترقی کیلیئے ضروری ہے کہ کوئی کام نہ کیا جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔££££££££££££££۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پھول مرجھا جاتے ہیں
کہانیاں ختم ہوجاتی ہیں
خوشبو ہوا میں بکھر جاتی ہے
یادیں مٹ جاتی ہیں
چاند گھٹ جاتا ہے
بادل اڑ جاتے ہیں
پرندے چہچہا کر خاموش ہوجاتے ہیں
گیت پرانے ہوجاتے ہیں
ہر عروج کو زوال آجاتا ہے۔
ہر بلندی پستی بن جاتی ہے ۔
لیکن
تم جیسے لوگ ہمیشہ ہمیشہ رہتے ہیں
امر ہوجاتے ہیں ۔
کیونکہ
!!!!
""""
تم بھوت ہو!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔$$$$$$$$$$$$$$$ِِِِِِِِِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر کسی طرح سے مجھے علم ہوجائے کہ میرے پاس اب صرف 24 گھنٹے کی زندگی رہ گئی ہے ۔
تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں 23 گھنٹے اور 55 منٹ تمہارے ساتھ گذاروں ،
اور وہ تمام باتیں کروں
جو میں خوش گوار لمحوں میں تم سے کرتا رہا ہوں
اور وہ باتیں بھی کروں جو میں تم سے کرنا چاہتا تھا،
لیکن کر نہ سکا ۔
اور
آخری پانچ منٹ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔
۔۔۔
تمہیں یاد دلاؤں کہ ہم نے اکٹھے جینے مرنے کی قسمیں کھائی تھیں ۔
اب وعدہ نبھانے کا وقت ہے
اور آؤ اب اکٹھے چلیں ،
اور تمہاری گردن دبا دوں !!!
۔۔۔۔۔۔$$$$۔۔۔۔۔££££۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔$$$$$$$$$۔۔۔۔££££££۔۔۔۔
 

ساجد

محفلین
ہم دو نمبر فارمولا "آپ کے مراسلہ میں دوسرے نمبرپر" استعمال کر کے ترقی کر رہے ہیں یہ الگ بات ہے کہ اسے ترقی معکوس کہا جاتا ہے۔:)
 

تہذیب

محفلین
ایک ننھا منا سا معصوم بچہ اپنے دوست کو بتارہا تھا کہ اس کا باپ بہت ڈرپوک ہے ۔ ابھی تک اس کو سڑک پار کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے ، جب بھی سڑک پار کرنے لگتا ہے تو میرا ھاتھ پکڑ لیتا ہے۔
 

تہذیب

محفلین
دو مینڈکوں کی کئی دنوں کے بعد ایک دوسرے سے ملاقات ہوئی ۔ ایک مینڈک نے پوچھا ۔" سناؤ! تمہارا بیٹا کہاں ہے آج کل ؟"
" میرا بیٹا آج کل میڈیکل کالج میں ہے " دوسرے مینڈک نے جواب دیا ۔
" اوہ اچھا! ڈاکٹری پڑھ رہا ہے کیا؟ بہت خوب ، بہت خوش قسمت ہو پھر تو ۔ " پہلے نے کہا
" نہیں ، وہ ڈاکٹری نہیں پڑھ رہا ۔ بلکہ سٹوڈنٹ ڈاکٹر اس کو پڑھ رہے ہیں ۔ "
 

تہذیب

محفلین
سب سے اچھا کون؟
تم ہو!
سب سے پیارا کون؟
تم ہو !
میری آنکھ کا تارا کون؟
تم ہو!
سب سے حسین کون؟
تم ہو!
سب سے ذہین کون ؟
تم ہو!
پھول کی مہک کون؟
تم ہو!
چاندنی سی ٹھنڈک کون ؟
تم ہو!
۔
۔
سب سے بڑا جھوٹا کون؟
میں ہوں!
 

تہذیب

محفلین
ایک چھوٹا معصوم بچہ ایک مہینے تک ہر نماز کے بعد نئی بائیسکل کی دعا کرتا رہا ۔
اس کو بائیسکل نہیں ملی ۔
اس نے جانچ لیا کہ قدرت کا نظام ایک اصول کے تحت کام کرتا ہے ۔ صرف دعا سے کام نہیں چلے گا۔
اس نےایک بائیسکل چوری کرلی ۔
اب وہ ہر نماز کے بعد برائی سے توبہ اور اپنی مغفرت کی دعا کرتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انسان زیادہ احمق ہوتے ہیں یا گھوڑے؟ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر دوڑ میں بیس گھوڑے حصہ لے رہے ہوں تو اسے دیکھنے کے لیے ہزاروں انسان جمع ہو جاتے ہیں، لیکن اگر کسی دوڑ میں بیس انسان حصہ لے رہے ہوں تو اسے دیکھنے کے لیے ایک گھوڑا بھی نہیں آتا۔
 
Top