کچھ مسائل/سوالات

الف عین

لائبریرین
۱۔ اکثر ڈاؤن لوڈ سکشن کا لنک زیک یا نبیل کو مہیا کرنا پڑتا ہے کہ یہ کہیں ہوم پیج میں ہے ہی نہیں۔
۲۔ ہوم پیج میں نیچے کے خانوں میں بہت سی ایسی انٹریز ہیں جن کا مطلب مجھ ناقص العقل کی سمجھ میں نہیں آتا۔
What are Top referrers?
What do you meab by "Top reputations?
اب دو اغلاط کی نشان دہی:
۱۔ اردو ویب کے ہوم پیج پر (محفل نہیں) پر اب بھی جو کوئیک براؤمن فاکس کا اردو ورژن لگا ہے، اس می قرۃ العین کو قرہ العین لکھا ہے۔ اس سے پہلے بھی شاید میں نے توجہ دلائی تھی لیکن اب تک یہ درست نہیں ہوا ہے۔
۲۔ اپنی پوٹ کو ایڈت کرتے وقت ایک آپشن وہ ملتا ہے جس میں میری عام ٹائپو والی ٹائپو ہے۔ لکھا ہے ’پ ہ غ ا م‘ حذف کریں!!۔ میں بھی اکثر ’ی‘ کی جگہ ’پ‘ یا ’ہ‘ ٹائپ کر دیتا ہوں۔

اور یہ بھی کہ اب تک جن احباب نے بھی اغلاط کی نشان دہی کی، ان میں شاید کسی کی بھی اب تک تصحیح نہیں ہوئی ہے!!
 
فرخ منظور

لائبریرین
بالکال ٹھیک کہا اعجاز صاحب! ابھی تک اسی کو لے لیجئے کہ سب جگہ برائے مہربانی لکھا ہے جو کہ مہمل ہے صحیح "براہِ مہربانی" ہے لیکن جہاں میں یہ جواب ٹائپ کر رہا ہوں وہاں بھی یہی لکھا ہی کہ "برائے مہربانی فوری جواب ایکٹیویٹ۔۔۔۔۔۔۔" بلکہ ایکٹیویٹ کی جگہ متحرک ہونا چاہیے اگر لنک کی جگہ ربط استعمال کرنا ہے تو یہاں بھی متحرک ہونا چاہیے-
شکریہ!
 
زیک

مسافر
۱۔ اکثر ڈاؤن لوڈ سکشن کا لنک زیک یا نبیل کو مہیا کرنا پڑتا ہے کہ یہ کہیں ہوم پیج میں ہے ہی نہیں۔

محفل کے پہلے صفحے پر دائیں جانب موجود ہے۔

۲۔ ہوم پیج میں نیچے کے خانوں میں بہت سی ایسی انٹریز ہیں جن کا مطلب مجھ ناقص العقل کی سمجھ میں نہیں آتا۔
What are Top referrers?
What do you meab by "Top reputations

top referrer وہ لوگ ہیں جنہوں نے نئے ارکان بنوائے ہیں اور ان نئے ارکان نے ان کا نام لکھا رجسٹر ہوتے وقت۔

reputation کا وی‌بلیٹن پر ایک سسٹم ہے۔ اگر آپ ہر پوسٹ کے ساتھ دیکھیں تو ایک ترازو نظر آئے گا۔ اس کو کلک کر کے آپ اس پوسٹ کو approve یا disapprove کر سکتے ہیں۔ پھر آپ کی اپنی reputation اور محفل پر کتنے عرصے سے ہیں کے مطابق اس پوسٹ والے رکن کو مثبت یا منفی پوائنٹ ملیں گے۔ اس سسٹم پر ایک تفصیلی پوسٹ کی ضرورت ہے جو ادھار رہی۔ ابھی بہت کم ارکان اسے استعمال کر رہے ہیں۔

اب دو اغلاط کی نشان دہی:
۱۔ اردو ویب کے ہوم پیج پر (محفل نہیں) پر اب بھی جو کوئیک براؤمن فاکس کا اردو ورژن لگا ہے، اس می قرۃ العین کو قرہ العین لکھا ہے۔ اس سے پہلے بھی شاید میں نے توجہ دلائی تھی لیکن اب تک یہ درست نہیں ہوا ہے۔

اسے درست کرتا ہوں۔

۲۔ اپنی پوٹ کو ایڈت کرتے وقت ایک آپشن وہ ملتا ہے جس میں میری عام ٹائپو والی ٹائپو ہے۔ لکھا ہے ’پ ہ غ ا م‘ حذف کریں!!۔ میں بھی اکثر ’ی‘ کی جگہ ’پ‘ یا ’ہ‘ ٹائپ کر دیتا ہوں۔
درست کر دیا۔

اور یہ بھی کہ اب تک جن احباب نے بھی اغلاط کی نشان دہی کی، ان میں شاید کسی کی بھی اب تک تصحیح نہیں ہوئی ہے!!

کچھ املاء کی غلطیاں ابھی ٹھیک کی ہیں۔ ابھی بھی کچھ کام باقی ہے۔ امید ہے آپ لوگ نشاندہی کرتے رہیں گے۔
 
Top