کچھ میری تجاویز

دوست

محفلین
میں ایک دن اپنے کالج کی کمپیوٹر لیب میں چلا گیا۔ ونڈوز 2000 پر اردو ویب تو کھل گئی مگر تاہوما میں تھی۔ اب میں نے لیب کے انچارج کو بتایا کہ یہ کیا ہے اور کیوں‌ ہے۔ مزید یہ کہ طالبعلموں کو اس سلسلے میں گائیڈ کیا کریں کہ وہ انٹرنیٹ استعمال کریں تو اس سائٹ پر بھی جائیں۔ مگر مجھے ایک کمی محسوس ہوئی۔
جہاں بروشرز اور اشتہاروں کی بات ہورہی ہے اردو ویب پر ابھی تک اس کے اپنے مشن کے بارے میں ہی مواد موجود نہیں۔
کتنی غلط بات ہے۔اگر کوئی عام صارف کھول ہی لے ویب سائٹ تو منہ اٹھا کر دیکھے یہ چیز کیا ہے۔
میری مودبانہ گزارش ہے کہ پہلے صفحے پر یعنی www.urduweb.org والے صفحے پر جہاں اتنے ربط ہیں وہیں ایک ربط “ہمارا مشن“ کے نام سے بھی ڈال دیں۔ جسے آگے مزید حصوں میں تقسیم کرکے یا بغیر تقسیم کیے اس پر اردو ویب کے تمام پراجیکٹس کی مختصر تفصیل پیش کی جائے ذرا جذباتی سے انداز میں۔ یہ قوم جذباتی ہے اس لیے یہ انداز سود مند رہے گا۔
نوٹ:اگرچہ کچھ تفصیل موجود ہے پھر بھی میں چاہوں گا کہ ہمارا مشن کے تحت ایک زمرہ بنا کر وہاں ذرا مزید تفصیل دے جائے تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ اردو ویب کیا ہے۔
 

رضوان

محفلین
جی دوست مجھے بھی ٪90 نئے آنے والوں نے یہی شکایت کی ہے کہ کافی ڈھونڈھنا پڑتا ہے۔
اردوویب پر خالی لکھنا ہی نہیں بلکہ کوئی آئی کون اور ایک اوسط درجہ کے اجنبی مسافر کو ذہن میں رکھتے ہوئے رہنمائی انگلش اردو دونوں میں۔ دیکھیں کون مجاہد اٹھتا ہے اور ویب ڈیزائننگ کا بیڑا اٹھاتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ہم سے صبر نہیں‌ہوسکا۔
http://www.geocities.com/sincere_one143/
یہاں پر ایک سادہ سا اور اپنی طرف سے بہترین ویب پیج بنانے کی کوشش کی ہے۔
اور خوش ہوجائیے کہ اردو کو ایک اور عظیم(بزعم خود) ویب ڈیلوپر میسر آگیا ہے۔
ابھی نیا نیا آیا ہے اس لیے اسے اس بکھیڑے میں ڈالنے سے پرہیز کیجیے گا(میرا مطلب ہے کہیں مجھے کوئی ویب ڈیزائننگ کا پروجیکٹ نہ تھما دیجیے گا ابھی تو ڈیڑھ گھنٹہ بیٹھ بیٹھ کر اس صفحے کو مکمل کرنے کی یادیں نہیں محو ہوئیں)۔
ویسے میرا ارادہ تھا کہ اگر منتظمین کے پاس فرصت نہیں تو اس صفحے کو پہلے اردو ویب کے پہلے صفحے کے ساتھ مربوط کردیا جائے۔اب اگر کام ہورہا ہے تو اچھی بات ہے۔
میں یہ صفحہ ختم کردوں گا اور کوئی الگ قسم کی پنگے بازی کرنے کی کوشش کروں گا اس ویب سائٹ پر۔
دعا کیجیے گا اللہ ترقی دے۔
 

زیک

مسافر
دوست یہ صفحہ ابھی میں نے مکمل نہیں لکھا تھا۔ اس لئے آپ کا کچھ متن چوری کر رہا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دوست ،

آپ کی کوشش قابل ستائش ہے ۔

میں کچھ تنقیدی نظر بھی ڈالنا چاہوں گی اگر آپ اجازت دیں ۔
 

دوست

محفلین
بسم اللہ جی۔
ضرور تنقیدی نظر ڈالیے۔
یہ تو ایدک خام سا کام ہے۔
اس میںمزید بہتری کی گنجائش ہے۔
 
شاکر اللہ تمہیں حیاتی دے اور اس طرح لگن سے کام کرتے رہو۔ میں تو لوگوں کے طعنے سن سن کر تنگ آگیا تھا کہ بہت مشکل سائٹ ہے اور کچھ سمجھ نہیں آتی۔ اب واقعی ہم سب کو مل کر پہلے تو نئے آنے والوں کے لیے اس از حد آسان اور پرکشش بنانا ہے اور ساتھ میں کچھ رنگین اور دلکش بھی۔

میرا ایک کزن ہے اس نے اس سمسٹر میں ویب ڈویلپمنٹ کا کورس رکھا ہے میں اسے گھیر رہا ہوں ، دیکھو شاید وہ پھنس ہی جائے اردو جال میں :wink:
 
یہ فقرے بہت دلچسپ تھے
“کیونکہ اردو کو آپ کی ضرورت ہے اگر آپ نہیں اٹھیں‌گے تو اردو کے لیے کون کام کرے گا؟

اٹھیے کہیں‌ دیر نہ ہوجائے ،کہیں ہمیں اپنے بچوں کے سامنے کل پچھتانا نہ پڑے کہ ہم ان کے لیے اپنی زبان کو زمانے کے دست برد سے بچا کر محفوظ نہ رکھ سکے۔“

اس طرح کے جذباتی فقرے بڑے ضروری ہوتے ہیں
:lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، اس وقت ہم نے باقی کاموں کو چھوڑ کر فورم کو یوزر فرینڈلی بنانے کو اپنی top priority بنایا ہوا ہے۔ جس انفارمیشن کے روابط کی تم بات کرتے ہو، وہ جلد ہی پیش کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ فورم کے موجودہ ٹمپلیٹ کی جگہ کوئی بہتر کلر سکیم پیش کروں۔ تمہیں اگر لوگوں کی فورم پر پرابلمز کا علم ہے تو برائے مہربانی یہاں الگ سے اس کی لسٹ بناؤ تاکہ ہم بھی بہتر طور پر اس سمت میں کام کر سکیں۔
 

دوست

محفلین
یہ پچھلا پیغام میں نے اپنی کالج لیب میں بیٹھ کر لکھا تھا۔
اور ایک دو لڑکوں کو بھی اس بارے میں بتایا ۔
شاید وہ رجسٹر بھی ہوچکے ہوں۔
بہرحال دعائیں ہیں آپ کی اسی طرح کام کرتے رہنے کی آرزو ہے۔
 
نبیل نے کہا:
محب، اس وقت ہم نے باقی کاموں کو چھوڑ کر فورم کو یوزر فرینڈلی بنانے کو اپنی top priority بنایا ہوا ہے۔ جس انفارمیشن کے روابط کی تم بات کرتے ہو، وہ جلد ہی پیش کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ فورم کے موجودہ ٹمپلیٹ کی جگہ کوئی بہتر کلر سکیم پیش کروں۔ تمہیں اگر لوگوں کی فورم پر پرابلمز کا علم ہے تو برائے مہربانی یہاں الگ سے اس کی لسٹ بناؤ تاکہ ہم بھی بہتر طور پر اس سمت میں کام کر سکیں۔

میں پوسٹ کرتا ہوں اس پر اور اب باقاعدہ رائے لے کر مشکلات کا ذکر کروں گا۔ ویسے سب سے پہلے تو ہمیں زیادہ رنگوں اور تصویروں کا استعمال کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ جگہ جگہ اردو لکھنے کو آسان بنانے کے لیے مشورے دینا ہوں گے۔
 
Top