تعارف کچھ میرے بارے میں

علامہ

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
محترمین!
میں ایک کمپوزر ہوں جو کہ اردو، عربی اور انگلش کتابیں کمپوز کرتا ہوں۔ بس دن رات کمپیوٹر پر بیٹھ کر یہی کام ہے، اور ساتھ اردو فارمز پر حاضری دیتا رہتا ہوں، ماشاء اللہ یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، بلکہ اگر یہ کہوں کہ تقریبآ جتنا کچھ سیکھا یہیں سے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ فارمز بہترین دوست ہیں۔ بس اس ہی لیے یہاں حاضر ہوتا رہتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنے متعلق اور بھی بتائیں، کہاں سے تعلق ہے، تعلم کتنی ہے؟ اور یہ کہ کس قسم کی کتابیں کمپوز کرتے ہیں؟
 

علامہ

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنے متعلق اور بھی بتائیں، کہاں سے تعلق ہے، تعلم کتنی ہے؟ اور یہ کہ کس قسم کی کتابیں کمپوز کرتے ہیں؟

جناب رہائش کراچی میں ہے، تعلیم کچھ خاص نہیں ہے، کتابیں تو ہر قسم کی ہی کر لیتے ہیں، ویسے زیادہ تر دینی کتب ہی ملتی ہیں، کیونکہ میرا تعلق جن پبلشرز سے ہے وہ دینی مکتبہ چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکول کے پیپیر وغیرہ۔
آج کل نیٹ پر بھی کام کی ہی تلاش میں گھومتا ہوا ملتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید علامہ، اپبا اصل نام سے تو آگاہ کریں، یہاں بڑے بڑے علامہ موجود ہیں، شاید آپ کو اس نام سے پکارنا گوارا نہ کریں (میرے علاوہ!!!!)
 

شمشاد

لائبریرین
عبد الرحمن صاحب اگر آپ کمپوزنگ کے کام میں ہیں تو پھر اردو محفل کی لائیبریری کے لیے خاصا کام کر سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ضرور آپ کو زحمت دیں گے۔ ذرا سخنور بھائی فارغ ہو جائیں، پھر کوئی کتاب برقیاتے ہیں۔
 
Top