تعارف کچھ میرے بارے میں

احسن مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ​

تعارف کا محتاج تھا سو اس زمرے میں تعارف کیلئے بھاگا آیا۔ امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہوں گے۔ میرا نام احسن مرزا ہے، تعلق کراچی سے، طالبعلم ہوں فائنل ایئر کا۔ شاعری سے شغف در، در پھرا رہا ہے۔ یہاں سے گزر ہوا تو سوچا یہاں مستقل سکونت اختیار کرلینی چاہئے یہاں موجود صاحبانِ علم کی صحبت فائدہ مند ثابت ہوسکے گی۔
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
جناب تعلق آپ کا میرے شہر سے ہے:) یہ بڑی خوشی کی بات ہے
محفل میں آپ کو خوش آمدید
امید ہے محفل آپ کی صلاحیتوں اورخلوص سے استفادہ حاصل کرے گی
 
خوش آمدید مرزا صاحب امید ہے آپ کی آمد محفل کے لئے فائدہ اور رونق کا باعث رہے گی۔
مزمل شیخ بسمل آپ کی خدمت میں ہر وقت حاضر۔ ہوں تو چھوٹا سا تک بند ہوں لیکن پھر بھی آپ جیسے اور حضرات سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ آپ سے بھی سیکھنے کی کوشش رہے گی۔
 
چلئے یہ بہت اچھا ہوا کہ شہر مل گئے۔ اب اللہ سے دعا ہے دل بھی ملا دے۔ :) اور حضرت میں تو خود صلاحیتوں کی کھوج کے سفر پر ہوں۔ ہاں خلوص یقینا میرے بس میں ہے۔ انشااللہ ناامید نہیں ہوں گے میرے خلوص سے۔ خوش آمدید کا بیحد ممنون ہوں۔ خوش رہیئے
 
احسن مرزا

محفلین
خوش آمدید مرزا صاحب امید ہے آپ کی آمد محفل کے لئے فائدہ اور رونق کا باعث رہے گی۔
مزمل شیخ بسمل آپ کی خدمت میں ہر وقت حاضر۔ ہوں تو چھوٹا سا تک بند ہوں لیکن پھر بھی آپ جیسے اور حضرات سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ آپ سے بھی سیکھنے کی کوشش رہے گی۔

دعا ہے بھائی مزمل رونق کا باعث بن سکوں۔ حقیقت تو یہ ہے میں بھی فائدہ کی ہی تلاش میں آیا ہوں ادھر۔ آپ نے خود کو چھوٹا کہہ کر میرا تو وجود ہی مٹا دیا۔ اب تک فورم دیکھنے کے بعد حاصل ہونے والے مشاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے سیکھنے کی ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے۔ سو دعا کرتا ہوں یہ ذمہ داری اٹھائی ہے فورم میں داخل ہو کر تو خوش اصلوبی سے نبھا بھی سکو۔

اور خوب تخلص ہے آپ کا، پہلے تو اس پر داد وصول کیجئے انشااللہ جلد ہی آپ کی نگارشات کا بھی رخ کرتا ہوں۔ ایک آدھ نگاہ نواز ہوئی تھی خوب پائی مگر اس وقت رجسٹر نہیں تھا۔ سو شریکِ نہیں ہوسکا۔
 
احسن مرزا

محفلین

زندگی نے خوش آمدید کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔ شکرگزار ہوں جناب ۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے نام یا نِک نیم کو دیکھ کر ایک شعر ذہن میں گردش کررہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ سو آپ ہی کی نذر ۔۔۔۔۔۔۔۔

حاصلِ زیست عدم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور عدم زیست نئی
جن کو مرتے ہے بنی مر کے بھی کیا پاتے ہیں؟
 
دعا ہے بھائی مزمل رونق کا باعث بن سکوں۔ حقیقت تو یہ ہے میں بھی فائدہ کی ہی تلاش میں آیا ہوں ادھر۔ آپ نے خود کو چھوٹا کہہ کر میرا تو وجود ہی مٹا دیا۔ اب تک فورم دیکھنے کے بعد حاصل ہونے والے مشاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے سیکھنے کی ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے۔ سو دعا کرتا ہوں یہ ذمہ داری اٹھائی ہے فورم میں داخل ہو کر تو خوش اصلوبی سے نبھا بھی سکو۔

اور خوب تخلص ہے آپ کا، پہلے تو اس پر داد وصول کیجئے انشااللہ جلد ہی آپ کی نگارشات کا بھی رخ کرتا ہوں۔ ایک آدھ نگاہ نواز ہوئی تھی خوب پائی مگر اس وقت رجسٹر نہیں تھا۔ سو شریکِ نہیں ہوسکا۔

آپ کی داد ناچیز کے لئے باعثِ فخر ہے جناب۔ مبتدی اپنے آپ کو چھوٹا نہ کہے تو کیا کہے؟ اور آپ کا وجود تو اپنی جگہ قائم ہے اگر حضرت کسرِ نفسی کا مظاہرہ نہ کریں۔ جناب بات تو یہ ہے کہ طفلِ مکتب ہوں آپ نا چیز کی ناقص تک بندیوں پے نظر فرما کر اغلاط سے آگاہی دینگے تو بھی شکرگزار ہونگا۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ​

تعارف کا محتاج تھا سو اس زمرے میں تعارف کیلئے بھاگا آیا۔ امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہوں گے۔ میرا نام احسن مرزا ہے، تعلق کراچی سے، طالبعلم ہوں فائنل ایئر کا۔ شاعری سے شغف در، در پھرا رہا ہے۔ یہاں سے گزر ہوا تو سوچا یہاں مستقل سکونت اختیار کرلینی چاہئے یہاں موجود صاحبانِ علم کی صحبت فائدہ مند ثابت ہوسکے گی۔
محترم احسن مرزا صاحب
اردو محفل پر دلی خوش آمدید
ان شاءاللہ آپ کا شوق وجنوں یہاں بہت جلا پائے گا ۔
 
Top