تعارف کچھ میرے بارے میں

جمال الدین

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔

"محفل" میں میری آمد 2 نومبر 2013 کو اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے کچھ جاننے کی کوشش میں گوگل سے رابطہ کرنے پر ہوئی تھی۔یہاں آتے ہی احساس ہوا کہ یہ ایک بہترین اور باوقار فورم ہے۔ لیکن اکاؤنٹ بنانے کے بعد جب میں نے اسے لاگ آؤٹ کیا تو دوبارہ خیال ہی نہیں رہا کہ یہاں بھی میرا اندراج ہوچکا ہے۔ آج کئی دنوں بعد یہاں آنا ہوا تو دیکھا کےمحفل کے ایک دوست نے میرے آبائی گاؤں سوات سے متعلق کچھ یادیں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں۔ اسے دیکھ کہ مجھے بھی خیال آیا کہ اپنے پاس موجود کچھ یادیں آپ سے شئیر کر سکوں۔

اس محفل میں آنے کا سبب "اردو" سے محبت ہے۔ ایک قومی ادارے میں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے وابستہ، ادارے کےآئی ٹی انونٹری ڈیٹا بیس اور ویب سائٹ کا نگران ہوں۔

امید ہے یہاں اچھے دوستوں کی رفاقت سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
وعلیکم السلام !! ،، زبردست برادرِ محترم !! ،،، اردو محفل پر بہت مسرت بھرا خوش آمدید !! :) :) ،،، امید ہے خوب جمے گی بھائی سے ،، کہ حکم ناموں والے دھاگے میں ہلکا پھلکا تعرف تو ہو ہی چکا ہے :) :)
 

جمال الدین

محفلین
"محفل" فیس بک کا "اردو ورژن" لگ رہا ہے۔لیکن فیس بک سے بہتر ،کیونکہ پچھلے 6 گھنٹوں سے میں یہاں ہوں اور جانے کا جی نہیں چاہ رہا۔ فی الحال یہاں گھوم پھر کر اس کے مختلف حصوں کو دیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 

نور وجدان

لائبریرین
گرچہ نئی ہوں یہاں میں بھی مگر مجھے یہاں بہت پیار ملا ہے ۔ یہ واقعتا اچھا فارم ہے ۔ آپ کو خوش آمدید۔۔امید ہے کہ آپ اپنے تجربات سے مستفید کریں گے ۔
 
Top