السلام علیکم ۔
مجھے محفل کا حصہ بنے ہوئے تقریباً ساڑھے تین سال ہو چکے ہیں لیکن اب تک میں اپنا تعارف پیش نہیں کر سکا جس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں ۔
بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح میرے لیے بھی یہ پہلا موقع ہے کہ اپنے بارے میں کچھ لکھنا یا کہنا پڑ رہا ہے اس لیے تھوڑا عجیب لگ رہا ہے اور کچھ اس لیے بھی کہ ایک ایسی جگہ پر اپنے بارے میں بتانے جا رہا ہوں جہاں میں نے اتنا زیادہ عرصہ گزار دیا ۔ امید کرتا ہوں کہ جیسا بھی اور جتنا بھی لکھ پاؤں آپ دوست قبول فرمائیں گے ۔
میرا پورا نام 'محمد عظیم' ہے اور عمر تیس سال۔ تعلیم کے معاملے میں تھوڑا عجیب رہا میرے ساتھ کبھی پڑھائی چھوڑنا پڑ جاتی تھی اور کبھی شروع کر دیتا تھا ۔ کسی طرح 'بے اے' تک جا پہنچا مگر پیپرز نہیں دے پایا اور پھر سے پڑھائی چھوڑ کر کام کاج میں لگ گیا ۔
کچھ عرصہ انگلینڈ میں گزارا کام کی غرض سے لیکن وہاں ویزا کے مسائل در پیش آئے اور پاکستان واپسی ہوئی ۔
پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور بہن سے بڑا ہوں ۔ بہن اور تین بھائیوں کی شادیاں ہو چکیں ۔ اور ماشاء اللہ دو ننھے سے پھول بھی مہکتے ہیں گھر میں ایک کا نام میں نے ہی محدث رکھا تھا جو دو سال کا ہے اور دوسرے کا نام عدن ہے جو ڈیڑھ سال کا ہے ۔
فی الحال کام کی تلاش میں ہوں انگلینڈ جانے سے پہلے ایک بھائی کے ساتھ ان کی دوکان پر جایا کرتا تھا ۔ اچھرہ بازار لاہور میں عورتوں کے جوتوں کی دوکان ہے واپس آنے کے بعد بھی انہی کے ساتھ جاتا رہا لیکن اب مجھ سے 'سیلز مینی' نہیں ہو پا رہی میں چاہتا ہوں کہ کچھ اور کام شروع کروں یا کہیں ملازمت دیکھوں ۔
محفل میں اس عرصہ کے دوران جو میں نے یہاں گزارا کسی بھی رکن کی دل آزاری کی ہو تو میں معافی کا طلبگار ہوں خاص طور پر محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب ( جو آج کل محفل میں فعال نظر نہیں آتے لیکن جہاں بھی ہوں خیریت سے ہوں اور خوش ہوں ) محمد خلیل الرحمٰن بھائی سید عاطف علی بھائی اور محمد احمد بھائی ان معزز اراکینِ محفل سے معذرت کہ میں نے اِنہیں ناراض کِیا اپنی شاعری پر کیے جانے والے ان احباب کے کمنٹس کا غیر مناسب جواب دے کر ۔
اس تعارف اور ان سب باتوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ میں ایک اچھے طریقے سے محفل کا حصہ بن سکوں اور آپ سب دوستوں میں گُھل مِل سکوں اگر کچھ کم بتایا ہو تو آپ احباب جو پوچھنا چاہیں میں حاضر ہوں اور اگر کوئی فضول بات کر دی ہو تو معذرت ۔
والسلام ۔