اردو محفل کے منتظمین میں سوائے وارث بھائی کے سبھی بیرون ملک مقیم ہیں کہ جہاں ہائی سپیڈ نیٹ سستا اور آرام سے دستیاب ہے لیکن پاکستان ابھی تک اس میدان میں بہت پیچھے ہے اور براڈ بینڈ استعمال کرنے والے بھی سپیڈ کے ہاتھوں پریشان رہتے ہیں۔ ڈائل اپ نیٹ والوں کا اندازہ خود کرسکتے ہیں کہ کس حال میں ان کے کمپیوٹر چلتے ہوں گے۔
یہ بھی حقیقت کہ اردو محفل کے زیادہ تر اراکین پاکستان سے ہیں جو مذکورہ بالا نیٹ سروس استعمال کرتے ہیں اور ایسی سروس کہ کبھی کبھی گوگل کا مین پیج کھولنے میں بھی دو تین منٹ لے لے۔ ایسے میں محفل کے پورٹل کو بھاری بھرکم بنانے سے یوزرز کی تعداد کم ہونا فطری امر ہے۔ حال ہی میں چیٹ سروس شروع کی گئی جس سے سپیڈ اور کم ہو گئی۔ میری رائے میں یہ سروس شروع نہیں کرنا چاہئیے تھی محفل کے اندر ہی گپ شپ بڑے آرام سے ہو سکتی ہے۔ اگر یہ سروس جاری ہی رکھنی ہے تو کوشش کی جائے کہ پورٹل کو کسی طرح لائٹ یعنی ہلکا پھلکا کر دیا جائے۔