کچھ ہائکو اصلاح و تبصرہ کی غرض سے

اُس کی یادیں ہیں
جاری چشمہ آنکھوں سے
اور فریادیں ہیں

پھولوں کی مالا
اُس کی بانہیں اور میں ہوں
مشکل میں ڈالا

کوئی تو روکو
بہہ جائیں گے ہم دونوں
واسطہ ہے ٹوکو

چڑیا اُڑتی ہے
دانہ چن کر راہوں سے
واپس مُڑتی ہے

بہتا پانی ہے
تُم ہو ، میں ہوں دنیا ہے
ایک کہانی ہے​
 
الف عین

لائبریرین
ہائیکو درست ہیں اوزان کے لحاظ سے۔ مفہم کے لحاظ سے
1۔ چشمے کی جگہ کشھ اور لفظ لاؤ، ورنہ خیال عینک کی طرف جاتا ہے۔
2، مشکل میں ڈالا؟ سمجھ میں نہیں آیا
3۔ ’واسطہ ہے‘ سے مطلب؟ کچھ اور رکھو یہاں۔باقی درست ہیں 4 اور 5۔
 
جی بہت بہتر جناب ، یوں دیکھ لیجئے

اُس کی یادیں ہیں
جاری چھرنا آنکھوں سے
اور فریادیں ہیں

پھولوں کی مالا
اُس کی بانہیں اور میں ہوں
مشکل میں ڈالا
یہاں مُراد ہے کہ اب کہیں اور جانے کے قابل نہیں رہا

کوئی تو روکو
بہہ جائیں گے ہم دونوں
کوئی تو ٹوکو

چڑیا اُڑتی ہے
دانہ چن کر راہوں سے
واپس مُڑتی ہے

بہتا پانی ہے
تُم ہو ، میں ہوں دنیا ہے
ایک کہانی ہے
 
الف عین

لائبریرین
’’
مشکل میں ڈالا
یہاں مُراد ہے کہ اب کہیں اور جانے کے قابل نہیں رہا

یہ خیال ہایکو نہیں، غزل کا شعر چاہتا ہے
 
Top