تعارف کچی باتیں

عباس رضا

محفلین
عربی اردو مترجم ہوں، معتبر اسلامی تحقیقی ادارے میں ہوتا ہوں۔ اردو سے ذاتی دلچسپی ہے۔ زمانۂ جاہلیت میں شاعری پر بھی کچھ ہاتھ صاف کیا ہے۔ پروگرامنگ اور کوڈنگ کا شوق چڑھتا اترتا رہتا ہے، ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاوا اسکرپٹ سے راہ ورسم رہی، سی لینگویج کی مبادیات سیکھیں پھر سی شارپ بہت حد تک سیکھ لی لیکن ڈیٹا بیس پروگرامنگ کے دوران نیند آگئی۔ گوگل بابا کی انگلی تھامے اس میلے میں آیا ہوں۔۔۔
 

عباس رضا

محفلین
السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ۔

جی آیاں نوں۔

انگلی چھوڑنی نہیں ورنہ اس میلے میں وڈے وڈے گواچ چکے ہیں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بجا فرمایا، بقول ابن صفی کے ”بھانت بھانت کی مہکاریں“ ہیں یہاں، یعنی ایک مرتبہ تو چکر ہی آجائے سیدھے سادھے آدمی کو
 
بجا فرمایا، بقول ابن صفی کے ”بھانت بھانت کی مہکاریں“ ہیں یہاں، یعنی ایک مرتبہ تو چکر ہی آجائے سیدھے سادھے آدمی کو
جی آ، چکروں کا علاج کرنے واسطے بھی یہاں طبیب، گیانی، گرو وغیرہ موجود ہیں۔ :) اور یہاں وارد بہت سے سیدھے سادے اب جلیبی کی طرح سیدھے ہوئے پڑے ہیں۔;)
 

گلزار خان

محفلین
آپ نے تو پہلے ہی تعارف کروادیا لیکن مجھے لگا کے ابھی تک آپ نے تعارف نہیں کرویا اس لیئے میں نے آپ کو دوسری جگہ منشین کردیا اس لیئے معذرات
 

گلزار خان

محفلین
ربی اردو مترجم ہوں، معتبر اسلامی تحقیقی ادارے میں ہوتا ہوں۔ اردو سے ذاتی دلچسپی ہے۔ زمانۂ جاہلیت میں شاعری پر بھی کچھ ہاتھ صاف کیا ہے۔ پروگرامنگ اور کوڈنگ کا شوق چڑھتا اترتا رہتا ہے، ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاوا اسکرپٹ سے راہ ورسم رہی، سی لینگویج کی مبادیات سیکھیں پھر سی شارپ بہت حد تک سیکھ لی لیکن ڈیٹا بیس پروگرامنگ کے دوران نیند آگئی۔ گوگل بابا کی انگلی تھامے اس میلے میں آیا ہوں۔۔۔
کونسے ادارے میں ہوتے ہیں اور کیا کام کرتے ہیں
رہائش کہاں ہے
آپ کو اردو سے ذاتی طور پر کتنی دلچسپی ہے
زمانہ جاہلیت کیا آج سے چودہ سو سال پہلے ہاتھ صاف کیئے تو ابھی کھانے پینے کے بعد نہیں کرتے ہیں کیا ہاتھ صاف
گوگل بابا کی انگلی تھامے ہی رہنا یہ نا ہو کہیں کونگ کے میلے میں کھوجائیں
 

عباس رضا

محفلین
کونسے ادارے میں ہوتے ہیں اور کیا کام کرتے ہیں
ذپ۔ بزرگوں کی عربی اصلاحی کتابوں کا اردو میں ترجمہ کرتا ہوں۔
کراچی
آپ کو اردو سے ذاتی طور پر کتنی دلچسپی ہے
بہت۔ کوئی آٹھ سال کی عمر میں ”سچی حکایات“ ”مردانِ عرب“ ”زلف وزنجیر“ وغیرہ چاٹ لی تھیں۔ کہانیوں پر بچپن میں بہت مار کھائی ہے:) ”ہمدرد نونہال“ سے شروعات کی اور پھر بہت دور تک صحرا نوردی کرتا رہا۔:island:
شعری دنیا میں ”پھول ہو تو گلاب جیسا دوست ہو تو آپ جیسا“ سے لے کر ”یادوں کی سیڑھی سے ناصر رات اک سایہ سا اترا تھا“ تک۔:love-over:
زمانہ جاہلیت کیا آج سے چودہ سو سال پہلے ہاتھ صاف کیئے تو ابھی کھانے پینے کے بعد نہیں کرتے ہیں کیا ہاتھ صاف
یعنی زمانۂ طالب علمی میں۔ ویسے ہم کھانے کے بعد ہاتھ ضرور دھوتے اور صاف کرتے ہیں یقین نہیں آتا تو دعوت کرکے آزمالیں:p
گوگل بابا کی انگلی تھامے ہی رہنا یہ نا ہو کہیں کونگ کے میلے میں کھوجائیں
:chill:
 
Top