اور یہ ان کا فیس بک پیجYouTube
یہ سائرہ فرحان کا ککنک چینل ہے۔ سائرہ فرحان کو جو مہارت حاصل ہے، ایسی مہارت ہمارے یہاں ٹی وی چینلز پر بھی دیکھنے کو نہیں ملتی ہے۔ ان کا تعارف ڈھونڈنے پر مجھے مل نہیں سکا ہے پر جس طرح کی مہارت ان کو حاصل ہے، اس سے یہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یقیناً شیف ہیں۔ میں ان کے چینل پر پف پیسٹری کی ترکیب ڈھونڈتے ڈھونڈتے پہنچی تھی۔ آپ کو یہاں پف پسٹری، بکلاوا، رس ملائی، کنافہ وغیرہ کی بہترین تراکیب ملیں گی۔ زیادہ ویڈیوز نہیں ہیں پر جتنی بھی ہیں، بہت ہی محنت سے تیار کی گئی ہیں۔ ہر بات بہت ہی تفصیل سے ویڈیوز میں سمجھائی جاتی ہے۔
میرے بچوں کو چاکلیٹ اور ونیلا آئس کریم اکٹھی کا بہت شوق ہے مگر سوائے کسی خاص برتن کے اس کا حل سمجھ نہیں آتا، آپ کے پاس کوئی شارٹ کٹ آئیڈیا ہے تو بتائیے۔
بہت ہی زبردست ویڈیوز ہیں سائرہ!YouTube
یہ سائرہ فرحان کا ککنک چینل ہے۔ سائرہ فرحان کو جو مہارت حاصل ہے، ایسی مہارت ہمارے یہاں ٹی وی چینلز پر بھی دیکھنے کو نہیں ملتی ہے۔ ان کا تعارف ڈھونڈنے پر مجھے مل نہیں سکا ہے پر جس طرح کی مہارت ان کو حاصل ہے، اس سے یہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یقیناً شیف ہیں۔ میں ان کے چینل پر پف پیسٹری کی ترکیب ڈھونڈتے ڈھونڈتے پہنچی تھی۔ آپ کو یہاں پف پسٹری، بکلاوا، رس ملائی، کنافہ وغیرہ کی بہترین تراکیب ملیں گی۔ زیادہ ویڈیوز نہیں ہیں پر جتنی بھی ہیں، بہت ہی محنت سے تیار کی گئی ہیں۔ ہر بات بہت ہی تفصیل سے ویڈیوز میں سمجھائی جاتی ہے۔
Village Food Secrets
اس چینل کے بارے میں مجھے ڈان کے ذریعے معلوم ہوا۔ اس چینل پر اصل آرٹیکل ڈان امیجز پر شائع ہوا تھا۔
کھانے پکانے کے دیہی طریقے بتانے والا پاکستانی اسٹار بن گیا
This culinary vlogger from Shahpur has taken YouTube by storm
اس چینل کے اب تک پانچ لاکھ سے اوپر سبسکرائبرز ہو چکے ہیں۔ مبشر صدیق کا تعلق ضلع سیالکوٹ سے ہے۔ وہ نا صرف روایتی کھانے بلکہ پزا، برگر وغیرہ بھی دیہاتی انداز میں پکانا سکھاتے ہیں۔ ویڈیوز میں دیہات کا رہن سہن نمایاں ہے۔ خوبصورت مٹی کے برتنوں اور تندور کا استعمال بہت خوشنما محسوس ہوتا ہے۔ میں نے دو تین ویڈیوز دیکھی ہیں اور مجھے چینل بہت پسند آیا ہے
یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ دیہات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کو اتنی پذیرائی ملی اور دنیا بھر میں ان کے چینل کو پسند کیا گیا۔ اس طرح ہماری دیہی تہذیب کے بارے میں بھی لوگوں کو جاننے کا موقع ملا۔