بہت شکریہ نایاب بھائی.............بلاشبہ اک تلخ حقیقت کو سامنے لاتا بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا کالم ہے ۔
بہت دعائیں فلک شیر بھائی
سرررر.........ہماری کج روی کا ماتم کرتی تحریر۔ بہت شکریہ@فلک شیر بھائی شیئر کرنے کے لیئے۔
ہم تو اردو کو غائب کرنے کے چکر میں ہیں زبیر بھائی.........اظہار الحق صاحب تو ساتھ فارسی کی بات بھی کر رہے ہیںہم فطرت سے دور اور مصنوعی ماحول سے قریب ہورہے ہیں ایسے میں زبان وادب بھی اس کی زد میں آرہا ہے
بچوں کو اپنی تہذیب اورزبان سے آشنا تو ہم تب کریں گے جب خود اس کی اہمیت کو سمجھیں گے -
بہت شکریہ سیدِ من.........ایک بہت تلخ حقیقت
جدیدیت ایک ایسی چیز ہے جو سب کچھ خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جاتی ہے
بہت خوب شراکت
شاد رہیں آباد رہیں
متفق حسینی صاحب............متفقاچھا کالم ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ شریک محفل کرنے کا شکریہ۔
فارسی زبان مجھے سب سے شیرین زبان لگتی ہے۔۔ اور بہت وسیع زبان ہے۔۔۔ اور بہت بڑا ادبی سرمایہ اپنے اندر سمایہ ہوا ہے۔
پہلے تو ہمارے نصاب میں فارسی اور عربی مضامین ہوتے تھے۔۔۔ لیکن اب انگریزی ہی سب کچھ ہے۔
اگر ان زبانوں کو اسی طرح نظر انداز کیا جاتا رہا تو ہم اپنے ادبی میراث کے انتہائی اہم حصوں سے جلد ہاتھ دھو دیں گے۔