کھُلتے نہیں اس قُلزمِ خاموش کے اسرار -- جب تک تُو اسے ضربِ کلیمی سے نہ چیرے

نایاب

لائبریرین
مقصد ہے ۔ حکیم الامت پیر و مرشد ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے اشعار کی مدد سے اپنے خیالات کا اظہار کرنا
باباجی
اقبال تو خود اقبال سے آگاہ نہیں تھے ۔
اور ہم نے انہیں اونچی اونچی سیڑھیاں چڑھا ان کے کلام کو وقت گزارہ بنا رکھا ہے ۔

نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبيري
کہ فقر خانقاہي ہے فقط اندوہ و دلگيري
ترے دين و ادب سے آ رہي ہے بوئے رہباني
يہي ہے مرنے والي امتوں کا عالم پيري
 

باباجی

محفلین
باباجی
اقبال تو خود اقبال سے آگاہ نہیں تھے ۔
اور ہم نے انہیں اونچی اونچی سیڑھیاں چڑھا ان کے کلام کو وقت گزارہ بنا رکھا ہے ۔

نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبيري
کہ فقر خانقاہي ہے فقط اندوہ و دلگيري
ترے دين و ادب سے آ رہي ہے بوئے رہباني
يہي ہے مرنے والي امتوں کا عالم پيري
بلکل ٹھیک کہا آپ نے نایاب۔ لیکن ہماری آجکل کی نسل میں شعور بھی بیدار ہورہا ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
بلکل ٹھیک کہا آپ نے نایاب۔ لیکن ہماری آجکل کی نسل میں شعور بھی بیدار ہورہا ہے۔
محترم بابا جی
کون سا شعور ؟
موبائلز فونز کا بہتر استعمال
موبائلز پر گیم کھیلنے میں مہارت
اور مشہور شاعروں کی پیروڈی ۔؟؟؟
 

باباجی

محفلین
محترم بابا جی
کون سا شعور ؟
موبائلز فونز کا بہتر استعمال
موبائلز پر گیم کھیلنے میں مہارت
اور مشہور شاعروں کی پیروڈی ۔؟؟؟
ہمیں حقیقت پسند نظر سے دیکھنا ہوگا۔ آپ نے دیکھا ہوگا فیس بُک پر کتنے ایسے گروپس ہیں جو شعراء و شاعری کے حوالے سے ہیں۔
اب یہ آپ اور دوسرے اہلِ ذوق خواتین و حضرات پر ہے کہ ، کتنی ذمہ داری لیتے ہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمیں حقیقت پسند نظر سے دیکھنا ہوگا۔ آپ نے دیکھا ہوگا فیس بُک پر کتنے ایسے گروپس ہیں جو شعراء و شاعری کے حوالے سے ہیں۔
اب یہ آپ اور دوسرے اہلِ ذوق خواتین و حضرات پر ہے کہ ، کتنی ذمہ داری لیتے ہیں



یہ درست ہے کہ کتابی چہرے پر ایسی بہت سی ٹولیاں موجود ہیں جو شعر و شاعری کو ذریعہ اظہار بنائے ہوئے ہیں. لیکن آپ خود دیکھ لیجیے کے ان میں سے کتنے معیاری شاعری کی ترویج میں حصہ لے رہے ہیں. ہر شعر کے ساتھ بالعموم ایک ایسی تصویر لگائی جاتی ہے جس کا اس شعر کے ساتھ دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا. بلکے وہ محض رومانوی اظہار کا اشتہار بن کر رہ جاتی ہے. آپ کسی بھی صفحے پر جا کر کلام اقبال پیش کیجیے اور بالمقابل کوئی رومانوی نظم پیش کیجیے ان پر کیے جانے والے پسندیدگی کے اظہار سے آپکو نتائج کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا. سوال یہ نہیں ہے کہ شعور بیدار ہو رہا ہے. سوال اس شعور کے مثبت اور منفی استعمال کا ہے. اور اس حوالے سے بھاری ذمہ داری ہمارے گھروں کے بزرگوں پر عائد ہوتی ہے جن کی بات کو سمجھنا تو درکنار سننے پر ہی آج کی نوجوان نسل آمادہ نہیں ہے
نئی نسلوں کی خود مختاریوں کو کون سمجھائے
کہاں سے بچ کر چلنا، کہاں جانا ضروری ہے
 

باباجی

محفلین
اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنی ذمہ داری سے کنارہ کش ہو جائیں۔ ہم اگر خود کو تھوڑا سا تبدیل کریں گے تو ہمارے لئے اور نئی نسل دونوں کے لئے آسانی ہوگی
ہر کسی کے پاس اپنی بات کو صحیح ثابت کرنے کی کوئی نہ کوئی وجہ موجود ہوتی ہے۔ جیسے ہم دونوں ابھی کر رہے ہیں :)۔ کوشش ضرور کرنی چاہیئے ، شروع میں
قدم لڑکھڑائیں گے لیکن پھر قدم جم بھی جائیں گے بھائی۔

تھوڑا سا منہ پھٹ ہوں لیکن کوشش کرتا ہوں کہ لہجے کی سختی کو محبت میں ڈھال لوں ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
خود کو بدل کر بھی آپ ایک ہاتھ سے تالی نہیں بجا سکتے. تبدیلی کے لیے تیاری بھی ضروری ہے. آپ طنبورہ سے طبلہ کی آواز نہیں نکال سکتے. میں تو خود ناپختہ اذہان میں سے ایک ہوں اور اپنے آپ کو تبدیل کرنے کے لیے ہی کوشاں ہوں. میں تو خود یقین رکھتا ہوں کہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی پر وہاں یہ کیسے بھول سکتا ہوں کہ خدا نے آجتک اس قوم کی حالت نہیں بدلی.....
 
Top