کہانی باقی ہے۔۔۔!

کہانی باقی ہے۔۔۔!

آج پھر ایک ہاتھ کی رگ کٹ گئی !
جنازہ پڑھنے نہ پڑھنے کی بحث جاری ہے۔۔۔۔۔
زندگی ختم ہوچکی !
اور کہانی۔۔۔ باقی ہے !

خرم​
 
نور وجدان

لائبریرین
کہانی باقی ہے تیری میری باقی سب فسانہ ہے
بچھڑ گئے سب بال و پر ،یہ حقیت بھی فسانہ ہے
میرا بدن دھیرے دھیرے آنچ پر جل رہا ہے
روح نکل رہی ہے ، یہ حقیت بھی فسانہ ہے
 
فاخر رضا

محفلین
خدا کسی کو یہ منظر نہ دکھائے. بہت ہولناک ہوتا ہے جب کوئی ہاتھ کی رگیں کٹا اسپتال آتا ہے.
عام طور پر یہ لوگ ایک دے زیادہ طریقے سے خودکشی کی کوشش کرتے ہیں، یعنی رگ بھی کاٹیں گے ساتھ یا تو زہر پئیں گے یا آگ لگائیں گے. اس لئے یہ اور بھی مشکل ہوتا ہے علاج کرنا. مرد تو مر ہی جاتے ہیں جبکہ عورتیں تڑپتی ہیں. خیر پہلی نہیں تو دوسری یا تیسری کوشش میں وہ بھی مر ہی جاتی ہیں.
دنیا میں سب سے زیادہ خودکشی جاپانی کرتے ہیں شاید تناسب کے لحاظ سے. مگر وہ پہاڑ سے کودنا پریفر کرتے ہیں.
قیدیوں میں بھی یہ رجحان بہت پایا جاتا ہے.
خدا ہر چاہنے والے کو اپنے محبوب سے ملا دے آمین
 
آمین۔ میں نے دس سالہ ریسکیولائف میں ایسے بہت سے واقعات دیکھے ہیں۔ ایک دو بار ایسے لوگوں کےجنازے پر بھی بحث دیکھی ہے کہ پڑھا جائے یا نہ پڑھا جائے۔
 
Top