کہاں ہو تم چلے آؤ ۔ شہناز بیگم

جیہ

لائبریرین
ارے واہ۔ پشتو محاورے کے مطابق میں اس غزل کو آسمان پر ڈھونڈ رہی تھی ۔ خدا نے زمین پر دے دی۔

شکریہ فرخ اس پوسٹ کے لئے
 
فرخ منظور

شکریہ جویریہ! میں بھی حیران ہو رہا تھا کہ یہ غزل تو میں نے کل ہی شاید پوسٹ کی ہے اور آپ نے دیکھی نہیں اور دوسرے دھاگے میں اسی غزل کا تقاضا کر رہی ہیں۔ بہرحال بہت شکریہ۔ عجیب بات ہے کل بیٹھے بیٹھے یہ غزل معلوم نہیں کہاں سے دماغ میں در آئی اور سننے کو دل چاہا ۔ سو اسے ڈھونڈ کر یہاں پوسٹ کر دیا۔ :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
مجھے وہ فارمولا بتائیں تاکہ میرا بھی دل جھوم اٹھے

:) اچھا سوال ہے تعبیر۔ اس کے لئے آپ کو موسیقی کا علم حاصل کرنا ہوگا کہ راگ، ٹھمری، دادرا وغیرہ کیا ہے کیونکہ جب آپ کو کلاسیکی موسیقی کی سمجھ آنا شروع ہو جاتی ہے تو پھر موسیقی میں الفاظ صرف سہارے کے لئے ہی رہ جاتے ہیں اور موسیقی آپ کو قلب و جگر کو گرمانے لگتی ہے۔ اسی لئے لوگ اس بات کا مذاق بھی اڑاتے ہیں کہ کلاسیکی موسیقی میں یعنی راگوں میں ایک ہی الفاظ بار بار دہراتے ہیں آپ نہا کر بھی آجائیں تو گلوکار وہی الفاظ دہرا رہا ہوگا۔ دراصل راگوں میں الفاظ صرف سہارے کے لئے استعمال ہوتے ہیں گلوکار راگ کو بڑھاتا ہے اور یہ بتاتا ہے اس راگ میں وہ کہاں کہاں جا سکتا ہے اور اس کی اڑان اس راگ میں کہاں تک ہے۔ سو موسیقی الفاظ سے ماورا ایک روحانی تجربہ ہے جسے الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

Music is an experience which is beyond words , time and space
 
ملائکہ

محفلین

اتنا ناپ تول کرنے کیا ضرورت ہے:biggrin:
 
Top