ساقی۔

محفلین
کوڑوں والی ویڈیو پہ اپنی سیاست چمکانے والے حقوق نسواں کے علمبردار کہاں سوئے ہوئے ہیں . ِ؟ تین چار دن ہو گئے اس واقعے کو ! کوئی بھی مظلوم لڑکی فوزیہ کے حق میں نہیں چیخا ِِِِِ! کہاں ہیں ہیومن رائٹس ِِِِِِِِِِ؟ کہاں ہیں عدل کے پیغامبر عالم ؟

اس سے تو یہ بات صاف نظر آتی ہے کہ نام نہاد ویڈیو پر واویلا کرنے والے گرگٹ ہیں جو اپنے مفاد کے لیئے ہی چیختے ہیں اور رنگ بدلتے ہیں . انہیں انسانی اقدار اور انسانیت سے کوئی واسطہ نہیں.
کیا یہ ہماری بیٹی نہیںِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ.ِِِِِِِِ؟ کیا یہ آپ کی بیٹی نہیں.ِِِِِِِِ؟ کیا ہاتھ ،پیر ٹوکے سے کاٹ دینا بربریت اور ظلم نہیں.ِِِِِِِِِِِ؟ ؟؟

2rz72wo.jpg

24nkw0n.gif
 
مغزل

محفلین
ہاں صاحب یہ برساتی مینڈک ہوتے ہیں جو اپنے مطلب پر آواز نکالتے ہیں اور شو کرتے ہیں ۔ وگرنہ ، ۔۔۔
 
مہوش علی

لائبریرین

عجیب احمقانہ پنے کا دورہ ہے۔

ثابت کیجئے کہ ان ہیومن رائیٹ تنظیموں نے اس لڑکی کی کیس کو جھوٹا کہا ہو جیسا کہ مذہبی جنونیوں نے طالبان کے خلاف ویڈیو آنے کے ساتھ ہی جھوٹ کے انبار لگانے شروع کر دیے تھے اور واقعہ کا ہی انکار شروع کر دیا تھا اور جھوٹے بہانے بناتے ہوئے ویڈیو کو ہی جعلی قرار دینا شروع کر دیا تھا اور پوری کوشش میں تھے کہ طالبان کے مظالم پر پردہ ڈالا جا سکے۔

کسی ہیومن رائیٹ تنظیم نے اس لڑکی کے واقعے کو جھوٹا اور جعلی کہہ کر چھپانے کی کوشش نہیں کی ہے، نہ ہی اسکے خلاف آرٹیکل لکھے ہیں بلکہ سب کی کوشش ہے کہ لڑکی کو انصاف ملے۔
نیز ثابت کیجئیے کہ جماعت اسلامی اس لڑکی پر ہونے والے ظلم پر ریلی نکال رہی ہے۔ ثابت کیجئے کہ طالبان اس لڑکی پر ہونے والے ظلم پر ان ہیومن رائیٹ تنظیموں سے زیادہ احتجاج کر رہے ہیں۔
آپ بس بے پر کی اڑانے نہ آ جایا کریں۔ آپ کے اپنے ملک میں‌سینکڑوں لڑکیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہوا ہے مگر امریکہ کے خلاف ریلیاں نکالنے میں پل نہیں لگتا اور گالیاں تو ہر وقت امریکہ کے خلاف موجود ہوتی ہیں، مگر ذرا دکھائیے کہ پچھلے ساٹھ سالوں میں جماعت اسلامی نے ان لڑکیوں پر ظلم کرنے والے وڈیروں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کتنی ریلیاں نکالی ہیں؟
 
عین عین

لائبریرین
بہت زبردست مہوش۔ میں پہلے بھی آپ کو پڑھتا رہا ہوں اور آپ جس بلند خیالی اور بالغ نظری کا مظاہرہ کرتی ہیں اس کا معترف ہوں۔ سیاسی معاملات میں بھی آپ کو بہت مختلف پایا ہے۔ بہت عمدہ جواب ہے۔ اسی قسم کے جوابات آپ نے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے بھی دیے تھے ۔ اس میں‌غیر جانب داری واضح تھی۔ اور میرا بھی مقصد کسی سیاسی جماعت فرقے اور جماعت کی حمایت نہیں‌ہے اور نہ ہو گا لیکن ہمیں‌ اپنا رویہ بدلنا ہو گا اور بحث کرنے اور ڈھٹائی دکھانے کے بجائے مستقبل کے بارےمیں کچھ سوچنا ہو گا۔
بتائیں‌جناب جماعت اسلامی نے کتنا احتجاج کیا ؟ اور کس مولوی نے بیان دیا۔ یا کس سیاسی جماعت نے اس کی حمایت کی ۔ ؟
 
ساقی۔

محفلین
عجیب احمقانہ پنے کا دورہ ہے۔

اگر میں نے آپ کی ذات پر اس طرح کچھ لکھا تو آپ کا "میٹر" شارٹ ہو جائے گا. بات کرنی ہے تو حدود میں رہو !

ثابت کیجئے کہ ان ہیومن رائیٹ تنظیموں نے اس لڑکی کی کیس کو جھوٹا کہا ہو جیسا کہ مذہبی جنونیوں نے طالبان کے خلاف ویڈیو آنے کے ساتھ ہی جھوٹ کے انبار لگانے شروع کر دیے تھے اور واقعہ کا ہی انکار شروع کر دیا تھا اور جھوٹے بہانے بناتے ہوئے ویڈیو کو ہی جعلی قرار دینا شروع کر دیا تھا اور پوری کوشش میں تھے کہ طالبان کے مظالم پر پردہ ڈالا جا سکے۔

آپ نے کتنے ثبوت مہیا کیئے اس "پروپیگنڈہ ویڈیو " کے متعلق ؟؟؟
اس دن سے آئیں بائیں شائیں ہی کر رہی ہیں . کبھی بات ادھر گمائی کبھی ادھر!

کسی ہیومن رائیٹ تنظیم نے اس لڑکی کے واقعے کو جھوٹا اور جعلی کہہ کر چھپانے کی کوشش نہیں کی ہے، نہ ہی اسکے خلاف آرٹیکل لکھے ہیں بلکہ سب کی کوشش ہے کہ لڑکی کو انصاف ملے۔

کس "سب" کی بات کرتیں ہیں آپ ؟ کوڑے والا ظلم بڑا تھا یا یہ ؟؟
حقیقت یہ ہے کہ اس ویڈیو کی اڑ میں اسلام مخالفوں نے خود فساد برپا کیا . جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے کے مصداق وہ فساد اپنی موت آپ مر گیا.

نیز ثابت کیجئیے کہ جماعت اسلامی اس لڑکی پر ہونے والے ظلم پر ریلی نکال رہی ہے۔ ثابت کیجئے کہ طالبان اس لڑکی پر ہونے والے ظلم پر ان ہیومن رائیٹ تنظیموں سے زیادہ احتجاج کر رہے ہیں۔

طالبان کا احتجاج آپ کب سے ماننے لگیں ہیں؟ انہوں نے تو ویڈیو کی تردید بھی کر دی تھی . وہ تو آپ کے حلق سے نہیں اتری . چہ معنی دارد!
آپ بس بے پر کی اڑانے نہ آ جایا کریں۔

بے پر کی اڑائی تو کئیوں کے ہوش اڑ جائیں گے. آپ نے سوات ڈیل میں کیا کیا کذب کیئے میں نے کچھ کہا .!

آپ کے اپنے ملک میں‌سینکڑوں لڑکیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہوا ہے مگر امریکہ کے خلاف ریلیاں نکالنے میں پل نہیں لگتا اور گالیاں تو ہر وقت امریکہ کے خلاف موجود ہوتی ہیں، مگر ذرا دکھائیے کہ پچھلے ساٹھ سالوں میں جماعت اسلامی نے ان لڑکیوں پر ظلم کرنے والے وڈیروں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کتنی ریلیاں نکالی ہیں؟

کیا یہ آپ کا ملک نہیں؟ ؟
آپ نے کتنی ریلیاں نکالی اس لڑکی کے حق میں . ؟ کوڑے والی ویڈیو پر تو آپ نے متعدد دھاگےکھول ڈالے . کیا اس لڑکی کے لیئے ایک پوسٹ بھی کی آپ نے.؟؟

لوگوں کو چاہیئے کہ پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں . پھر کسی اور طرف تھو تھو کریں،.
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تھریڈ شروع کرنے کا مقصد کیا ہے؟
کیا ایک مظلوم لڑکی پر ظلم کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے یا محض اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر میں نے آپ کی ذات پر اس طرح کچھ لکھا تو آپ کا "میٹر" شارٹ ہو جائے گا. بات کرنی ہے تو حدود میں رہو !

آپ نے کتنے ثبوت مہیا کیئے اس "پروپیگنڈہ ویڈیو " کے متعلق ؟؟؟
اس دن سے آئیں بائیں شائیں ہی کر رہی ہیں . کبھی بات ادھر گمائی کبھی ادھر!

کس "سب" کی بات کرتیں ہیں آپ ؟ کوڑے والا ظلم بڑا تھا یا یہ ؟؟
حقیقت یہ ہے کہ اس ویڈیو کی اڑ میں اسلام مخالفوں نے خود فساد برپا کیا . جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے کے مصداق وہ فساد اپنی موت آپ مر گیا.

طالبان کا احتجاج آپ کب سے ماننے لگیں ہیں؟ انہوں نے تو ویڈیو کی تردید بھی کر دی تھی . وہ تو آپ کے حلق سے نہیں اتری . چہ معنی دارد!

بے پر کی اڑائی تو کئیوں کے ہوش اڑ جائیں گے. آپ نے سوات ڈیل میں کیا کیا کذب کیئے میں نے کچھ کہا .!

کیا یہ آپ کا ملک نہیں؟ ؟
آپ نے کتنی ریلیاں نکالی اس لڑکی کے حق میں . ؟ کوڑے والی ویڈیو پر تو آپ نے متعدد دھاگےکھول ڈالے . کیا اس لڑکی کے لیئے ایک پوسٹ بھی کی آپ نے.؟؟

لوگوں کو چاہیئے کہ پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں . پھر کسی اور طرف تھو تھو کریں،.

بہتر ہوگا کہ آپ بھی اپنی حدود کو پہچانیں۔آپ کو ظلم کا شکار اس لڑکی سے ہرگز ہمدردی نہیں ہے۔ آپ کو محض اس بات کا غصہ ہے کہ طالبان کا اصل مکروہ چہرہ سب کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔ آپ جیسوں کا بس چلے تو اس لڑکی کے ہاتھ پاؤں کاٹنے کو بھی شریعت کے مطابق قرار دے دیں۔
 
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہو تا

یہ کیا دوغلی پالیسی ہے . اگر آپ اپنی حدود پہچانتے تو یہ وارننگ پہلے مہوش علی کو اور بعد میں مجھے دیتے . لیکن آپ نے مجھ پر الزام بھی لگایا اور طالبان سے نفرت کی وجہ سے اپنے تعصب کا اظہار بھی کر دیا . اور آپ جیسوں کا بس چلے تو سب کو روشن خیالی کا ثبق دے کر ننگا کر ڈالیں !

اب لاٹھی والا ( منتظم اعلٰی) رعب مت جمائیے گا مجھ پر !:)
اگر اختلاف ہے تو ضرور کیجیئے لیکن اس طرح نہیں جیسے بے تابانہ و شدت پسندانہ انداز میں مجھ پر چڑھ دوڑے ہیں.
 
خرم

محفلین
ساقی بھیا پہلے "اسلامی" ظالمان سے یہ تو پوچھ لیں کہ یہ واقعہ ہوا بھی تھا یا نہیں اور ہوا تھا تو کب ہوا تھا؟ ان کے "اسلام" کا ثبوت تو اس سچ سے ہی مل جاتا ہے جو اس واقعے کے بعد سے وہ بول رہے ہیں۔ اوروں پر تو روشن خیالی کی بات لگانا بہت آسان ہوتا ہے جب اپنے آپ کو مجسم اسلام سمجھ لیا جائے :) اگر صرف انصاف اور قانون کی نظر سے دیکھا جائے تو پھر بات بہرحال اور ہوتی ہے۔ ظالمان نے جتنی بھی تاویلات دی ہیں اس سزا کی، سب کی سب بھونڈی اور مکروہ۔ دین کے مطابق ثابت تو کر نہ سکے اس عمل کو، اب روشن خیالی کے طعنے ہی چلیں گے۔ چلو اچھا ہے مسلمان بچارے کا اسلام تو ویسے بھی داڑھی اور کوڑوں سے آگے بڑھتا ہی نہیں‌آجکل۔ سو لگے رہو مُنا بھائی
 
ساقی۔

محفلین
خرم صاحب پوچھیں تو ان سے تب جب آپ ثبوت مہیا کریں کہ وہ کام انہی نے کیا تھا.

اور دوسروں پر الزام تراشی کرنا بھی تو مشکل نہیں ہے جی!

لگے ہوئے ہیں سرغنہ بھائی:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی میں آپ سے پھر کہہ رہا ہوں کہ اپنی حد میں رہیں تو بہتر ہوگا۔ آپ کو صرف طالبان کے مکروہ کردار سامنے آنے کی تکلیف ہے اور اس مظلوم لڑکی سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ اسی لیے آپ اصل واقعے کی بجائے محض ذاتیات پر حملے کر رہے ہیں۔ ویسے بھی طالبانی جاہلیت کے پیروکاروں کو عورتوں پر ظلم سے کب مسئلہ ہونا شروع ہو گیا ہے؟ یہ لوگ عورت کو انسان سمجھیں تو اس پر ظلم کو محسوس بھی کریں۔ یہاں ایسے غلیظ ذہنیت والے لوگ بھی موجود ہیں جو اس مذہبی جنونی قاتل مولوی سرور کو اپنا ہیرو مانتے ہیں۔ طالبانیت انسانیت کے لیے ناسور اور جاہلیت ہے۔ یہاں اس لڑکی پر ظلم کے خلاف احتجاج کے لیے تھریڈ نہیں شروع کیا گیا، محض دوسرے موضوع سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اور طالبان سے نفرت کی وجہ سے اپنے تعصب کا اظہار بھی کر دیا . اور آپ جیسوں کا بس چلے تو سب کو روشن خیالی کا ثبق دے کر ننگا کر ڈالیں !

اب لاٹھی والا ( منتظم اعلٰی) رعب مت جمائیے گا مجھ پر !:)
اگر اختلاف ہے تو ضرور کیجیئے لیکن اس طرح نہیں جیسے بے تابانہ و شدت پسندانہ انداز میں مجھ پر چڑھ دوڑے ہیں.

روشن خیالوں کے متعلق تو مجھے نہیں پتا، لیکن یہاں طالبانیت کے حامیوں کا اصل چہرہ ضرور سامنے آ گیا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
خرم صاحب پوچھیں تو ان سے تب جب آپ ثبوت مہیا کریں کہ وہ کام انہی نے کیا تھا.

اور دوسروں پر الزام تراشی کرنا بھی تو مشکل نہیں ہے جی!

لگے ہوئے ہیں سرغنہ بھائی:)

آگئے نا اپنی اصلیت پر۔ اصل تکلیف تو اس کوڑوں والی ویڈیو کی ہے آپ کو۔ اس لڑکی پر ظلم کا تو محض بہانہ ہے۔ آپ جیسوں کو تو جشن منانا چاہیے اس لڑکی کے ہاتھ پاؤں کٹنے کا۔
 
Top