امین شارق
محفلین
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
کہو سنو اور دیکھو سچاچھی بات ہے لوگو سچ
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے
جھوٹ نہ بولو بولو سچ
جھوٹ اندھیرا ہے دنیا میں
نور کی روشن ہےضو سچ
سچ دنیا میں کب چھپتا ہے
روک سکو تو روکو سچ
دنیا ظالم جھوٹی ہے
بات بتاؤں تم کو سچ
دنیا جھوٹ ہی سمجھے گی
جتنا بولوں میں گو سچ
بات بتاؤں تم کو سچ
دنیا جھوٹ ہی سمجھے گی
جتنا بولوں میں گو سچ
جھوٹ چھپا نہ پاؤگے
آپ کی آنکھیں ہیں دو سچ
شاید تارے بن جاتے ہیں
بولیں جاتے ہیں جو سچ
کاش ملے تاثیر وہ شارؔق
مونھ سے جو نکلے ہو سچ