کہکشاں در کہکشاں

جاسمن

لائبریرین
140918121447_1-aurora-over-a-glacier-lag.jpg


فلکیات کی دنیا کے اس برس کے تصویری مقابلے کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔ آئس لینڈ میں رات کا یہ منظر اوّل انعام کا حقدار قرار دیا گیا جس میں برطانوی فوٹو گرافر جیمز وُڈ اینڈ نے ایک جھیل میں گلیشیئر کے عکس کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
140918121447_1-aurora-over-a-glacier-lag.jpg


فلکیات کی دنیا کے اس برس کے تصویری مقابلے کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔ آئس لینڈ میں رات کا یہ منظر اوّل انعام کا حقدار قرار دیا گیا جس میں برطانوی فوٹو گرافر جیمز وُڈ اینڈ نے ایک جھیل میں گلیشیئر کے عکس کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
بشکریہ بی بی سی اردو سائٹ :)
 

جاسمن

لائبریرین
140918121449_2-horesehead-nebula.jpg


مقابلے میں دنیا بھر سے اکاون ممالک سے بھیجی گئی تصاویر شامل تھیں جن میں ہمارے سیارے سے دور ستاروں کی دنیا کے مناظر دکھائےگئے۔ گھوڑے کے سر سے مشابہ ستاروں کے گچھے ’ہارس ہیڈ نیبولا‘ کے اس تصویر پر بِل شنائڈر کو انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
 

جاسمن

لائبریرین
140918121451_3-the-helix-nebula.jpg


’ڈِیپ سپیس‘ یا دُور خلا‘ کے ہی شعبے میں دوسرا انعام ڈیوڈ فِٹز ہینری کو ستاروں کے جمگھٹ ’ہیلکس نیبولا‘ کی اس تصویر پر دیا گیا۔
 

جاسمن

لائبریرین
140918121453_4-wind-farm-star-trails.jpg


’زمین اور خلا` کے شعبے میں شامل تصاویر میں سے میٹ جیمز کی یہ تصویر دوسرے انعام کی حقدار ٹھہری۔ میٹ جیمز نے اپنی اس تصویر کو ’تاروں بھری آندھی‘ کا نام دیا تھا۔
 

جاسمن

لائبریرین
140918121455_5-ripples-in-a-pondalexandr.jpg


’ہمارا نظامِ شمسی‘ کے شعبے میں الیگزینڈر ہارٹ کی سورج کے سطح پر انتہائی گرم گیسوں کی اس تصویر کو اوّل انعام دیا گیا۔
 

جاسمن

لائبریرین
140918121457_6-best-of-the-craters--geor.jpg


’ہمارا نظامِ شمسی‘ کے شعبے میں دوسرا انعام جارج ٹارسوڈی کو دیا گیا جنھوں نے چاند کی سطح پر پائے جانے والے بڑے بڑے گڑھوں کی یہ تصویر مقابلے میں بھیجی تھی
 

جاسمن

لائبریرین
140918121459_7-hybrid-solar-eclipse.jpg


’لوگ اور خلا‘ کے شعبے میں جرمنی کے یوگن کامینیو کی اس تصویر کو اوّل انعام ملا جس میں انھوں نے کینیا میں سورج گرھن کے اس نادر لمحے کو کیمرے میں محفوظ کر لی
 

جاسمن

لائبریرین
140918121501_8-lost-souls-.jpg


’لوگ اور خلا‘ کے شعبے میں دوسرے انعام کی حقدار جُولیا فلیچر کی یہ تصویر قرار پائی جسے انھوں نے ’گم گشتہ روحوں‘ کا نام دیا۔
 

جاسمن

لائبریرین
140918121503_9-mark-hanson.jpg


اس سال ’مشینی خلا‘ کے شعبے میں برطانیہ کے مارک ہینسن کو پہلا انعام دیا گیا۔ اس تصویر میں انھوں نےاُس کہکشاں کو دکھایا ہے جو ایک خمدار مشین کی مانند دکھائی دیتی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
140918121506_10-glendhu-stairways.jpg


حوصلہ افزائی کا انعام اس تصویر کے حصے میں آیا۔ نیوزی لینڈ میں پائی جانے والی چٹانوں کی یہ تصویر کرس مرفی نے بنائی جس میں تہہ دار چٹانیں تاروں بھری رات میں کسی دوسری دنیا کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
140918121947_the-horsehead-nebula-.jpg


مقابلےمیں نوجوان فوٹو گرافروں کے لیے خصوصی انعام بھی شامل تھا۔ اس برس یہ انعام امریکہ کے پندرہ سالہ لڑکوں شیشر اور شاشینک کو دیا گیا جنھوں نے اپنی یہ تصویر مقابلے میں بھیجی تھی۔
 

جاسمن

لائبریرین
جی ہاں ! اللہ کی بنائی ہوئی کائنات بہت ہی زبردست ہے۔ اور اِس کائنات کی سب سے زبردست تخلیق انسان ہے جو اِسے فتح کرنے کے جنون سے تھتا نہیں۔
 
Top