کہیں گویائی کے ہاتھوں سماعت رو رہی ہے۔۔۔عزم بہزاد

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کہیں گویائی کے ہاتھوں سماعت رو رہی ہے​
کہیں لب بستہ رہ جانے کی حسرت رو رہی ہے​
کسی دیوار پر ناخن نے لکھا ہے رہائی​
کسی گھر میں اسیری کی اذیت رو رہی ہے​
کہیں منبر پہ بیٹھا ہے ایک سجدے کا نشہ​
کسی محراب کے نیچے عبادت رو رہی ہے​
یہ ماتھے پر پسینے کی جو لرزش تم نے دیکھی​
یہ ایک چہرے پہ لاحاصل مشقت رو رہی ہے​
عجب محفل ہے سب ایک دوسرے پر ہنس رہے ہیں​
عجب تنہائی ہے خلوت کی خلوت رو رہی ہے​
یہ خاموشی نہیں سب التجائیں تھک چکی ہیں​
یہ آنکھیں تر نہیں رونے کی ہمت رو رہی ہے​
جو بعداز ہجر آیا اس کو کیسے وصل کہہ دوں​
شکایت سے گلے مل کے ندامت رو رہی ہے​
اسے غصہ نہ سمجھو عزم یہ میرے لہو میں​
مسلسل ضبط کرنے کی روایت رو رہی ہے​
 
کہیں گویائی کے ہاتھوں سماعت رو رہی ہے​
کہیں لب بستہ رہ جانے کی حسرت رو رہی ہے​
کہیں منبر پہ بیٹھا ہے ایک سجدے کا نشہ​
کسی محراب کے نیچے عبادت رو رہی ہے​
یہ ماتھے پر پسینے کی جو لرزش تم نے دیکھی​
یہ ایک چہرے پہ لاحاصل مشقت رو رہی ہے​
یہ خاموشی نہیں سب التجائیں تھک چکی ہیں​
یہ آنکھیں تر نہیں رونے کی ہمت رو رہی ہے​
جو بعداز ہجر آیا اس کو کیسے وصل کہہ دوں​
شکایت سے گلے مل کے ندامت رو رہی ہے​
اسے غصہ نہ سمجھو عزم یہ میرے لہو میں​
مسلسل ضبط کرنے کی روایت رو رہی ہے​
واہ۔بہت خوب۔عمدہ انتخاب ہے​
شریک محفل کرنے کا شکریہ​
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کہیں گویائی کے ہاتھوں سماعت رو رہی ہے​
کہیں لب بستہ رہ جانے کی حسرت رو رہی ہے​
کہیں منبر پہ بیٹھا ہے ایک سجدے کا نشہ​
کسی محراب کے نیچے عبادت رو رہی ہے​
یہ ماتھے پر پسینے کی جو لرزش تم نے دیکھی​
یہ ایک چہرے پہ لاحاصل مشقت رو رہی ہے​
یہ خاموشی نہیں سب التجائیں تھک چکی ہیں​
یہ آنکھیں تر نہیں رونے کی ہمت رو رہی ہے​
جو بعداز ہجر آیا اس کو کیسے وصل کہہ دوں​
شکایت سے گلے مل کے ندامت رو رہی ہے​
اسے غصہ نہ سمجھو عزم یہ میرے لہو میں​
مسلسل ضبط کرنے کی روایت رو رہی ہے​
واہ۔بہت خوب۔عمدہ انتخاب ہے​
شریک محفل کرنے کا شکریہ​
شکریہ بھیا!
 

باباجی

محفلین
واہ بہت خوبصورت کلام
بہت خوب

کسی دیوار پر ناخن نے لکھا ہے رہائی​
کسی گھر میں اسیری کی اذیت رو رہی ہے​
کہیں منبر پہ بیٹھا ہے ایک سجدے کا نشہ​
کسی محراب کے نیچے عبادت رو رہی ہے​
 
Top