کیاامریکا،بھارت اور اسرائیل ہمارے خلاف سازش کرتے ہیں

سعود الحسن

محفلین
آج کے جنگ میں یہ رپورٹ پڑھ کر دل چاہا کہ یہا ں شئیر کی جائے
کیاامریکا،بھارت اور اسرائیل ہمارے خلاف سازش کرتے ہیں
سلام آباد(رپورٹ…ڈاکٹر فرخ سلیم) یہ یہودی سازش ہے اسرائیلی حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی یو لی تامیر کو وزیر تعلیم مقرر کیاہے اس حقیقت کو مدنظر رکھیے یولی تامیر کو اس وقت یہ عہدہ دیا گیا جب پاکستان میں کوئی وزیر تعلیم نہیں تھا (اب پاکستانی حکومت نے ہزار خان بجرانی کو وزیر تعلیم مقرر کیاہے) ہماری سابق وزیر تعلیم زبیدہ جلال کو توانا پاکستان پروگرام میں 3.6ارب روپے کی کرپشن کے حوالے سے تفتیش کا سامنا ہے۔ جب زبیدہ جلال توانا پاکستان پروگرام چلا رہی تھیں تو اس وقت یولی تامیر (اسرائیلی وزیر تعلیم) پرنسٹن اور ہارورڈ یونیورسٹی میں ریسرچ فیلو تھے یہ کیا کم ظرفی ہے کہ اسرائیلی وزارت تعلیم سالانہ اپنے ہر شہری پر 1500ڈالر خرچ کرتی ہے جبکہ پاکستانی وزارت تعلیم ہر شہری پر 20ڈالر سالانہ خرچ کرتی ہے اسرائیل میں پوری دنیا سے زیادہ تحقیقی مضامین بنتے ہیں، اسرائیل میں ہر 10ہزار میں سے 109افراد تحقیقی مقالے لکھتے ہیں جبکہ پاکستان میں لکھے جانیوالے تحقیقی مقالے اسرائیل کے مقابلے میں صرف 1فیصد لکھے جاتے ہیں سائنسی تحقیق کے لئے اسرائیلی حکومت سالانہ اپنے شہری پر 110ڈالر خرچ کرتی ہے اس کے برعکس پاکستان میں 2ڈالر خرچ ہوتے ہیں اب یہ امریکی سازش لگتی ہے۔امریکیوں نے ہمیں بے قوف بنا کر ہمارے 35ارب ڈالر کے موئائل فونز پر تعیش گاڑیاں گندم چائے کپاس اور پٹرولیم مصنوعات اور خوردنی تیل کی خریداری پر خرچ کرا دیئے امریکی جانتے ہیں کہ 17کروڑ پاکستانی 20ارب ڈالر سے زیادہ برآمدات نہیں کر سکے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اس کمی کی وجہ بھی امریکی ہی ہیں۔ یہ امریکی ہی ہیں جو ہمیںآ ئی ایم ایف کی جانب دھکیل رہے ہیں یہ ہمارے بم سے نفرت کرتے ہیں آخر میں بھارتی سازش کا ذکر ، بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ بھی پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسانے کے لئے مدد کر رہے ہیں اربوں گھٹیا بھارتی جو ہمارے 55وفاقی وزراء کو ہیپنو ٹائز کرنے کے لئے ایشوریا کو استعمال کر رہے ہیں جو سالانہ قومی آمدن سے زائد 6سو ارب روپے سالانہ خرچ کر رہے ہیں بھارتی اپنے لئے چاند اور ہمیں بین الاقوامی بھکاری بنانا چاہتے ہیں سعودی عرب کی اب کیا غلطی ہے جو وہ روزانہ 700ملین ڈالر کا تیل فروخت کرتے ہیں کیا سعودیوں کا بھی کوئی خفیہ ایجنڈا ہے ؟ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ ہماری جانب چند ارب کیوں نہیں پھینک سکتے؟ چین میں جس کے ساتھ ہماری دوستی ہمالیہ سے بلند اور بحیرہ عرب سے گہری ہے کیوں ہماری مدد نہیں کرتا چینی صدر ہوجن تاؤ 1.9کھرب ڈالرز کے زرمبادلہ ذخائر کے مالک ہیں وہ ہمیں چند ارب کیوں نہیں دے سکتے، کیا چین بھی ہمیں جھکانے کی سازش کر رہا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے دفاعی کنٹریکٹر لاک ہیر بھی ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو کم کرنے کے لئے سازشیں کر رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ اب کوئی بھی F-16طیارے نہیں خرید رہا ہے لاک ہیڈ 1.43ارب ڈالر کی رقم ہمیں کیوں نہیں فراہم کر دیتا، لاک ہیڈ جانتا ہے کہ ہر چار پاکستانیوں میں سے تین ،2ڈالر سے بھی کم کماتے ہیں گائیڈڈ میزائل بنانوالے ریتھیون نے 629ملین ڈالر کی خون پسینے کی کمائی کے بدلے 500میڈیم رینج کے میزائل خریدنے پر ہمیں مجبور کیا جب پوری کائنات ہمارے خلاف سازشوں میں لگی ہوئی ہے تو آئی ایم ایف مزدور اپنے آپ کو تنہا محسوس کر رہا ہے حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف گاہکوں کے بغیر ہی چل رہا ہے تھا ۔ آئی ایم ایف نے لبھاتے ہوئے ہمیں ادائیگوں کے توازن کے بحران میں پھنسایا تاکہ وہ پاکستان کو اپنا گاہک بناتے ہوئے ہمیں اربوں کا قرض دے اور اس کے بدلے میں ہمیں تباہ کرے، اگر ہم برباد ہو گئے تو آئی ایم ایف کا اربوں کا قرضہ کون واپس کریگا۔مختصر یہ ہے کہ ہماری موجودہ مالی ہنگامی حالت ہماری اپنی پیدا کردہ نہیں ہے اگر صرف اسرائیل بھارت اور امریکہ کو شیطان اپنا لقمہ حلق بنا لیتا ہے تو ہم 778720مربع کلو میٹر کے رقبے پر جمہوری اسلامی پاکستان کے نام سے جنت اراضی بنا سکتے ہیں۔
"
 

طالوت

محفلین
کفر کی تعلیم ہے حاصل کرنے کی کیا ضرورت ؟ بس تھوڑا سا انتظار حوریں ہماری آمد کے انتظار میں پھولوں کے ہار لیے بیٹھی ہیں۔۔
وسلام
 

جوش

محفلین
ہم اورہماری حکومت قومی حمییت کے اس مقام پر نہیں ہیں کہ دشمنوں کو ہمیں تباہ کرنے کے لیے سازش کرنی پڑے۔۔۔۔ گھر کو آگ گھر کے چراغ سے ہی لگ رہی ہے۔
 
Top