کیا آئ فاسٹ نیٹ میں کچھ مسئلہ ہے؟

الف عین

لائبریرین
آئ فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام پر’سمت‘ کا نیا شمارہ اپ لوڈ کرنے سے پہلے میں نے پرانا شمارہ دیکھنا چاہا تو فائر فاکس پر یہ 404 ایرر دے رہا ہے۔ شک ہوا کہ ان لوگوں نے ’سمتُ کو اُڑا تو نہیں دیا لیکن انٹر نیٹ اکسپلورر پر یہ دستیاب ہے اب بھی۔
اس کے لاگ ان سکرین پر جانے سے لاگ ان کرنے کے بعد فائل منیجر کو کلک کرنے پر بھی کچھ نہیں ہو رہا ہے میری فائلیں نظر نہیں آ رہی ہیں نہ اپ وڈ کا آپشن، لاگ آؤٹ اور ہوم کے علاوہ کوئی بٹن ہی نہیں۔
احباب بتائیں کہ وہ سمت ایکسیس کر پا رہے ہیں یا نہیں۔
اور جن کا اکاؤنٹ آئ فاسٹ نیٹ پر ہے، وہ لاگ ان اور فائلس مینیج کر پا رہے ہیں یا نہیں۔

فوری جواب کی درخواست ہے۔ یکم اکتوبر تک نیا شمارہ آن لائن کرنا ہے۔
 

میم نون

محفلین
حالانکہ میں نے آئی فاسٹ نیٹ کا پہلے کبھی استعمال نہیں کیا، لیکن مجھے تو اسکا صفحہ اول ٹھیک کھلتا ہے، اور سمت کا جو ربط آپکے دستحط میں ہے وہ بھی کام کر رہا ہے۔۔۔ میں نے اس ربط پر کچھ ادھر اُدھر کلک کیئے تو سب ٹھیک ہے۔۔۔

والسلام، نوید
 

فاتح

لائبریرین
اعجاز صاحب! میرے پاس تو سمت انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فاکس دونوں میں ٹھیک کھل رہا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لگتا ہے میرے فائر فاکس کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔ محفل میں ونڈوز کے کی بورڈ سے کام کرتا ہے. ویب پیڈ سے نہیں۔ ان انسٹال کر کے پھر سے انسٹال کر کے دیکھنا ہوگا۔ جی میل بھی بیسک ایچ ٹی ایم ایل ورژن میں کھل رہا ہے۔ اور اس لیپ ٹاپ پر تو ’نو سکرپٹ‘ ایکسٹینشن بھی انسٹالڈ نہیں۔ کوکیز جاوا سکرٹ سب انیبلڈ ہیں۔ والل اعلم کیا راز ہے!!
 

فاتح

لائبریرین
لگتا ہے میرے فائر فاکس کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔ محفل میں ونڈوز کے کی بورڈ سے کام کرتا ہے. ویب پیڈ سے نہیں۔ ان انسٹال کر کے پھر سے انسٹال کر کے دیکھنا ہوگا۔ جی میل بھی بیسک ایچ ٹی ایم ایل ورژن میں کھل رہا ہے۔ اور اس لیپ ٹاپ پر تو ’نو سکرپٹ‘ ایکسٹینشن بھی انسٹالڈ نہیں۔ کوکیز جاوا سکرٹ سب انیبلڈ ہیں۔ والل اعلم کیا راز ہے!!

آپ کا فائر فاکس تو شاعر شاعر سا لگنے لگا ہے:grin:
 

فاتح

لائبریرین
لگتا ہے میرے فائر فاکس کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔
خللِ دماغ۔

محفل میں ونڈوز کے کی بورڈ سے کام کرتا ہے. ویب پیڈ سے نہیں۔
زمانے کی روش سے ہٹ کر چلنا۔

ان انسٹال کر کے پھر سے انسٹال کر کے دیکھنا ہوگا۔
یعنی بے موت مارا جا رہا ہے اسے۔

جی میل بھی بیسک ایچ ٹی ایم ایل ورژن میں کھل رہا ہے۔
خطوط اور لفافوں کو" روایتی" انداز میں کھولنا۔

اور اس لیپ ٹاپ پر تو ’نو سکرپٹ‘ ایکسٹینشن بھی انسٹالڈ نہیں۔ کوکیز جاوا سکرٹ سب انیبلڈ ہیں۔واللہ اعلم کیا راز ہے!!
کچھ معلوم ہی نہ ہونا کہ کیا کر رہا ہے۔

صاحب! اب آپ ہی فیصلہ کیجیے کہ کیا یہ تمام علامات اس کا شاعر ہونا ظاہر نہیں کرتیں؟:rolleyes:
 

الف عین

لائبریرین
یہ وہ شاعر ہو سکتا ہے جس کا مذاق اڑایا جا سکتا ہے۔ میری نظر میں تو شاعر وہ ہے جس کی خصوصیات میری جیسی ہوں۔ بالکل صحیح الدماغ!!
خیر یہ تو مذاق ہو گیا۔ لیکن سمت کو اپ لوڈ کرنا واقعی مسئلہ ہو گی ہے اس بار۔ پہلے جب فائر فاکس کا دماغ درست تھا تو اسی لیپ ٹاپ سے اپ لوڈ کرچکا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
واقعی عجیب مسئلہ ہے اس لیپ ٹاپ میں فائر فاکس کا۔
تین بار مکل ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کر کے بھی دیکھ لیا۔ مگر کوئ فرق نہیں۔ اس وقت بھی اپنے اردو دوست کی بورڈ سے ٹائپ کر رہا ہوں۔
سی منکی ڈاؤن لوڈ کیا۔۔۔ وہی صورتِ حال رہی۔
بس فلاک کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا تو اس میں جی میل بھی اجیکس والا کام کر رہا ہے، بیسک ایچ ٹی ایم ایل نہیں۔ اور اردو ویب میں بھی بغیر اردو سپورٹ کے کام چل رہا ہے۔ ویسے میں پسند تو یہی کرتا ہوں کہ اپنا ہی کی بورڈ استعمال کروں۔
 
Top