کیا آسمانی بجلی سیاہ چیزوں پر گرتی ہے؟

شکیب

محفلین
بچپن سے ہم نے یہ سنا ہوا ہے اور اب بھی بجلی چمک رہی ہو تو ننگے سر باہر جاتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے۔
بے کار بات ہے۔ ہمارے یہاں ریل کی پٹریوں کے پاس واقع میدان میں گری تھی، جہاں ہریالی ہے۔
آپ اس بات کا اندراج یہاں کر سکتے ہیں: بے وقوفانہ بات جس پر آپ بچپن میں دل و جان سے یقین رکھتے تھے!
وگ اتار کر باہر نکلا کریں۔
 

محمد سعد

محفلین
بجلی سب سے آسان رستے سے گزرتی ہے جس میں مزاحمت کم سے کم ہو۔ اس کا انحصار شے کے مٹیریل پر ہوتا ہے اور اس کے ذریعے زمین تک پہنچنے والے راستے پر۔
سیاہ رنگ کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ اس افواہ کی وجہ یہ بنی کہ چھتریاں عموماً سیاہ رنگ کی استعمال ہوتی ہیں اور ان کا دستہ لوہے کا بنا ہوتا ہے جو ایک موصل ہے اور سر سے اونچا پکڑا جاتا ہے جس سے راستہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے ایسا ہی رہا ہو۔ بہرحال سوال کا جواب پانے کے لیے تاریخ میں گھسنے کی ضرورت نہیں۔ بس یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آپ کے زیر استعمال سیاہ شے کس مٹیریل سے بنی ہوئی ہے۔
 
Top