محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
اللہ نے بہن بھائی کے تعلق میں ایک قدرتی محبت رکھی ہے اس تعلق میں دکھاوا کم اور حقیقت زیادہ ہوتی ہے ۔ ایک دوسرے سے جڑا یہ رشتہ وقت اور فاصلوں کا محتاج نہیں ہوتا ۔یہ غیر مشروط ہوتا ہے ۔ اس کا آغاز پیدائش کے ساتھ ہوتا ہے اور زندگی کی سانسوں کے ساتھ جڑ کر چلتا جاتا ہے ۔
اور پھر اس کی ڈور سانسوں کے ساتھ ہی ٹوٹتی ہے ۔ جس طرح انسانی ہاتھوں میں ساری انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتی ہیں اسی طرح بھائی بھی ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں ان کی الگ الگ اقسام ہوتی ہیں ۔ مگر ان سب میں ایک بات مشترک ہوتی ہے کہ
بہنوں کو ان سے بے حد اور بے تحاشا پیار ہوتا ہے ۔
بڑا بھائی
اس کے لیے عمر میں بڑا ہونا ضروری نہیں ہوتا ۔ بعض اوقات چھوٹا بھائی بھی بڑے بھائی کی طرح ہی ٹریٹ کرتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک کیفیت کا نام ہے جو کہ بعض اوقات چھوٹے بھائی پر بھی طاری ہو سکتی ہے ۔
یہ بھائی رعب و دبدبہ والا ہوتا ہے ۔حق جمانے والا ،ہر بات پر اعتراض کرنے والا ہوتا ہے ۔آپ کے آنے جانے ،پہننے اوڑھنے ، یہاں تک کہ بولنے چالنے پر بھی اعتراض کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔
بہن نمابھائی
یہ ایک طویل عرصے تک سب سے زیادہ پسندیدہ قرار پاتا ہے کیوں کہ اس کے مشاغل سارے وہی ہوتے ہیں جو آپ کے ہوتے ہیں ۔ یہ آپ کے ساتھ ہی ہر ہنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے سہیلیوں کی طرح اپنی ساری راز کی باتیں آپ کو بتاتا ہے ۔مگر جب آپ کے رازوں کا معاملہ ہو تو خیال رکھیں اس پر بھی کسی وقت بھی بڑے بھائی کی کیفیت طاری ہو سکتی ہے ۔
بھائی ہونے کے فخر میں مبتلا بھائی
اس کے ساتھ سب سے زیادہ جھگڑے ہوتے ہیں کیوں کہ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے سارے کام یعنی کپڑے استری اس کے لیے عمر میں بڑا ہونا ضروری نہیں ہوتا ۔ بعض اوقات چھوٹا بھائی بھی بڑے بھائی کی طرح ہی ٹریٹ کرتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک کیفیت کا نام ہے جو کہ بعض اوقات چھوٹے بھائی پر بھی طاری ہو سکتی ہے ۔
یہ بھائی رعب و دبدبہ والا ہوتا ہے ۔حق جمانے والا ،ہر بات پر اعتراض کرنے والا ہوتا ہے ۔آپ کے آنے جانے ،پہننے اوڑھنے ، یہاں تک کہ بولنے چالنے پر بھی اعتراض کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔
بہن نمابھائی
یہ ایک طویل عرصے تک سب سے زیادہ پسندیدہ قرار پاتا ہے کیوں کہ اس کے مشاغل سارے وہی ہوتے ہیں جو آپ کے ہوتے ہیں ۔ یہ آپ کے ساتھ ہی ہر ہنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے سہیلیوں کی طرح اپنی ساری راز کی باتیں آپ کو بتاتا ہے ۔مگر جب آپ کے رازوں کا معاملہ ہو تو خیال رکھیں اس پر بھی کسی وقت بھی بڑے بھائی کی کیفیت طاری ہو سکتی ہے ۔
بھائی ہونے کے فخر میں مبتلا بھائی
کرنا ، شلوار میں ازار بند ڈالنا ، پانی پلانا ، بے وقت کھانا گرم کر کے دینا ، چائے بنا کے دینا بہن ہونے کی حیثیت سے آپ کی ذمہ داری ہے ۔ اور چوں کہ وہ بھائی ہے اس لیے اس کے کام کرنا آپ کا فرض ہے ۔
چھوٹا بھائی
یہ عمر میں آپ سے چھوٹا ہوتا ہے ۔آپ کی دوستوں تک پیغامات ،نوٹس پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بازار سے آپ کے لیے آپ کی پسند کی چیزیں بھی یہی لا کر دیتا ہے مگرہر کام کے ساتھ غنڈہ ٹیکس وصول کرنا اپنا حق سمجھتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں آپ کی پاکٹ منی کا شریک بھی ہوتا ہے کیونکہ آپ کے ہر کام کا معاوضہ وہ آپ کی پاکٹ منی ہی سے وصول کرتا ہے ۔
بھائی کیسے بھی ہوں بہنوں کا مان ہوتے ہیں ۔ ان کا ہر رویہ بہنوں کے لیے محبت کا حقدار ہوتا ہے ۔ اس حوالے سے بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا کوئی عمل ان کو دکھ پہنچانے کا سبب نا بنے ۔
تحریر۔امبرین سیٹھی

آخری تدوین: