کیا آپ اس تصویر کے بارے میں جانتے ہیں؟

عمیر فہد

محفلین
کیا آپ اس تصویر کے بارے میں جانتے ہیں؟



1850-1860 استنبول میں شوارما کی دوکان
شوارما مملکت عثمانیہ کے شہر بورصہ میں سکندر بیگ نامی شخص نے سب سے پہلے متعارف کروایا۔
 

x boy

محفلین
جزاک اللہ
شاورما کو ترکی میں جاورما کہتے ہیں انگلش لفظ "c" کو ترکی میں ج پڑھا جاتا ہے
(میرے والد صاحب کے بہت پرانے تعلقات ہیں ترکی والوں سے خاص طور پر آج کل کے عروج پر جو سیاسی پارٹی ہے انکے ایک ممبر کے گھر جب بھی ترکی جاتے تھے وہاں مہمان ہوتے تھے۔ غرض کہ میرے بھائی نے کمپیوٹر سائنس اسکالر شپ میں بی ایس ای Hacettepe University
سے کیا پھر ایم ایس)۔
بھائی جب دبئی امارات آیا تو کہا کہ یہ تو ترکی میں بھی ملتا ہے اسے وہاں جاورما کہتے ہیں یہ پرانی بات ہے آج کل وہ کنیڈا میں مقیم ہے۔
 

نظام الدین

محفلین
بہت سادہ اور لذیذ غذا ہے۔۔۔۔۔ دبئی میں چکن، بیف اور اونٹ کے گوشت کا بھی ملتا ہے۔۔۔۔۔ اور اس کے ساتھ جو سلاد دیا جاتا ہے اس کا مزا دوبالا ہوجاتا ہے۔۔۔ 2002 سے 2009 تک دو سے تین درہم کا تھا ۔۔۔ معلوم نہیں اب کتنے کا ہے۔۔۔۔ ویسے اب یہ کراچی کے کچھ علاقوں میں بھی دستیاب ہے
 

arifkarim

معطل
ڈونر کباب بھی ترکی نام ہے لیکن اس کی شکل الگ ہے
ڈونر کباب کے علاوہ بھی یہاں ناروے میں ایک منفرد قسم کا ترکی کباب عام ملتا ہے جو کہ شوارمہ سے قدرے مختلف ہے۔ یہ کباب خاص طور پر ناروے کی پہچان ہے:

tumblr_mxkwru3q7A1qf03a6o8_r1_1280.jpg
 
شوارما مملکت عثمانیہ کے شہر بورصہ میں سکندر بیگ نامی شخص نے سب سے پہلے متعارف کروایا۔

شوارما یورپ میں ہر جگہ ملتا ہے ۔ شوارما کو یورپ میں ڈونر کباب کہتے ہیں
لگتا ہے مشرق وسطی کے شاورما کو یورپ میں بھی شوارما کہا جاتا ہے۔
arifkarim آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں؟
 

arifkarim

معطل
لگتا ہے مشرق وسطی کے شاورما کو یورپ میں بھی شوارما کہا جاتا ہے۔
جی اسے یہاں شوارما ہی کہا جاتا ہے۔ البتہ یہ اتنا مشہور نہیں جتنا مشرق وسطیٰ میں ہے۔ یہاں ڈونر کباب اور اوپر تصویر والا خالصتاً نارویجن -ترکی کباب زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
جرمنی میں ترک پکوان بہت دستیاب ہے۔ مجھے تو وہاں سفر کے دوران بہت پسند آیا۔ سستا اور ذائقہ دار!
 
Top