کیا آپ بی بی سی کی اس خبر سے متفق ھیں "غزہ"؟ کیا یہ جنگ ھے یا دہشت گردی؟

اسد عباسی

محفلین
عارف کریم سب کے ساتھ ہاتھ کر گئے۔
اصل موضوع رہ گئی اور محفلین عارف پر چڑھ دوڑے۔
اس نے اگر اپنی معلومات کا مآخذ وکی پیڈیا بتایا ہے ،تو کیا اسکا مطلب یہ نہیں کہ ابھی بہت سا کام باقی ہے ہمارئے کرنے کیلئے۔
اخر اسکا تکیہ وکی پیڈیا پر ہی کیوں؟شائد ہم نے اسطرح کا کوئی کام نہیں کیا کہ عارف وکی پیڈیا کے مقابلے میں اسکو پکڑ کر دلیل بنا دئے۔
جی درویش بھائی آپ نے ٹھیک کہا۔ھم نے اس تھوڑے عرصے میں یہ مشاہدہ کیا ھے کہ جب بھی محفل پر اسلام کے بارے میں یا امریکہ و اسرائیل کے بارے میں بحث ھونے لگتی ھے تو ایک اس طرح کا شخص جس کو میں ایجنٹ ھی کہوں گا کہیں سے نمودار ھوتا ھے اور ھمیں آپس میں لڑا کر خد بڑی صفائی سے غائب ھو جاتا ھے اور ھم بے چارے مسلمان کوئی اس کے ساتھ تمیز سے بات کرنے پر زور دیتا ھے اور کوئی اس کی آدھی بات کی شدید مخالفت کا اعلان کر کے آدھی بات کو مان رہا ھوتا ھے۔
کیآ خوب جانتے ھیں یہ لوگ ھم مسلمانوں کو ۔
 
یوسف-2

محفلین
دنیا میں ہمیشہ (چند عہدوں کو چھوڑ کر) ایک قانون رہا ہے، "جس کی لاٹھی اس کی بھینس"۔
اسرائیل جو کچھ کرہا ہے یہ نئی بات تو نہیں۔
ہم صرف ہمددیاں کرسکتے ہیں جو کہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔ اگر وہ بھی نہ کرسکیں تو ہمارے مسلمان ہونے پر لعنت ہے۔
انیس بھائی! اگر ہم ایمان کے کمزور ترین درجہ سے بھی باہر نکل جائیں تو پھر ہم مسلمان رہے کہاں ؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
عباسی صاحب، خان صاحب اور خرم بھائی، آپ جس شخص کو مسلمان سمجھ رہے ہیں، وہ مسلمان نہیں بلکہ ایک مرتد ہے جس کی حیثیت وہی ہے جو اسلام کے بنیادی عقائد سے منحرف کسی بھی شخص کی۔ اس شخص کی ذہنی حالت پر رحم کھائیے کیونکہ اگر یہ ذہنی طور پر تندرست ہوتا تو اس طرح کی لغویات نہ لکھ رہا ہوتا۔
آپ کو مرتد کی تعریف کا علم ہے؟ نہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی، یہ لوگ کلمہء شہادت تو پڑھتے ہیں مگر بعدازاں اس سے منحرف ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ مرتد ہیں۔
جب ایک بندہ دل سے ہی مسلمان نہیں ہوا تو وہ مسلمان ہی نہیں۔ مرتد پھر کہاں سے ہوگا وہ :) مسلمان ہونے کے لئے دل سے مسلمان ہونا لازمی شرط ہے نا؟
 
عاطف بٹ

محفلین
جب ایک بندہ دل سے ہی مسلمان نہیں ہوا تو وہ مسلمان ہی نہیں۔ مرتد پھر کہاں سے ہوگا وہ :) مسلمان ہونے کے لئے دل سے مسلمان ہونا لازمی شرط ہے نا؟
آپ بالکل ٹھیک کہتے ہیں مگر قادیانی حضرات کلمہء شہادت کے خلاف دل میں کچھ نہیں رکھتے بلکہ عملی طور پر اس سے منحرف ہوتے ہیں، یہ وجہ ہے انہیں مرتد کہنے کی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی بہت آسان سی ھے ھماری نظر میں "جو انسان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہیں مانتا" وہ کلمہ گو ھو پانچ وقت کا نمازی ھو باریش ھو یا کچھ بھی ھو وہ مرتد ھی ھے۔
مرتد ہونے کے لئے لازمی شرط ہے کہ بندہ پہلے دل سے مسلمان ہو۔ پھر مسلمان نہ رہے۔ ٹھیک؟
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ بالکل ٹھیک کہتے ہیں مگر قادیانی حضرات کلمہء شہادت کے خلاف دل میں کچھ نہیں رکھتے بلکہ عملی طور پر اس سے منحرف ہوتے ہیں، یہ وجہ ہے انہیں مرتد کہنے کی۔
بھائی جی، دلوں کا حال تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ کم از کم میں اس کا دعوٰی نہیں کر سکتا :)

بہتر ہے کہ ہم اس دھاگے کے موضوع تک ہی رہیں :) ورنہ منتظمین سے جھاڑ پڑ جائے گی :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سراسر ظلم اور زیادتی ہے اسرائیل کی۔۔۔!
اس قدر وحشیانہ مظالم کے مقابلے میں دفاع کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا خاصی مضحکہ خیز بات ہے۔۔۔
اوپر سے صاف نظر آتا ہے کہ اس طرح تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا جیسے یہ لوگ وہاں مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں
 
عاطف بٹ

محفلین
بھائی جی، دلوں کا حال تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ کم از کم میں اس کا دعوٰی نہیں کر سکتا :)

بہتر ہے کہ ہم اس دھاگے کے موضوع تک ہی رہیں :) ورنہ منتظمین سے جھاڑ پڑ جائے گی :)
جی بالکل۔
تازہ اطلاعات کے مطابق غزہ میں شہادتوں کی تعداد 113 تک پہنچ گئی ہے۔
 
یار لوگ یہاں عارف کریم پر نفرین بھیج کر اپنے دل کا غبار نکال رہے ہیں لیکن کیا ہی بہتر ہوتا کہ اسے برا بھلا کہنے سے پہلے ذرا اسرائیل اور اسکے ارد گرد کے ممالک کا نقشہ دیکھ لیا جائے۔۔ چاروں طرف ہزاروں کلومیٹر تک مسلمان ممالک ہیں، اور دنیا کے امیر ترین مسلمان بھی انہی میں شامل ہیں جنہوں نے اسلام کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے، اور ان سب کے ہوتے ہوئے بھی غزہ میں اسرائیل اس طرح کے مظالم کر رہا ہے کئی دہائیوں سے۔۔۔تو صاحبان نفرت کے قابل کون لوگ ہوئے پھر؟
 
عاطف بٹ

محفلین
سراسر ظلم اور زیادتی ہے اسرائیل کی۔۔۔ !
اس قدر وحشیانہ مظالم کے مقابلے میں دفاع کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا خاصی مضحکہ خیز بات ہے۔۔۔
اوپر سے صاف نظر آتا ہے کہ اس طرح تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا جیسے یہ لوگ وہاں مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں
اسرائیل کا وجود ہی ظلم و زیادتی کی پیداوار ہے تو ایسی ریاست سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے؟
تف ہے مسلم ممالک کے حکمرانوں پر جنہوں نے امریکی حکم ملتے ہی یک نکاتی ایجنڈے پر فوراً او آئی سی کا اجلاس بلا کر شام کی رکنیت معطل کردی تھی مگر اب ان بےحمیتوں میں اتنا دم نہیں ہے کہ اسرائیل کی بربریت کے خلاف مؤثر طریقے سے آواز اٹھاسکیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سراسر ظلم اور زیادتی ہے اسرائیل کی۔۔۔ !
اس قدر وحشیانہ مظالم کے مقابلے میں دفاع کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا خاصی مضحکہ خیز بات ہے۔۔۔
اوپر سے صاف نظر آتا ہے کہ اس طرح تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا جیسے یہ لوگ وہاں مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں
اب یہاں پہنچ کر مجھے حماس اور طالبان میں کافی مماثلت دکھائی دیتی ہے۔ آ بیل مجھے مار کے مصداق اگر حماس نے 10،000 راکٹ بھی پھینک دیئے اور اس سے دس یا پندرہ اسرائیلی شہری مارے گئے تو اس سے حماس کو یا فلسطینی مقصد کو کیا فائدہ ہوا؟ بدلے میں جب حماس کے بہانے مار فلسطینیوں کو پڑتی ہے تو سارے شور مچا دیتے ہیں۔ بھائی میرے، آپ کمزور ہو، آپ کے پاس طاقت نہیں، پیسہ نہیں، ہتھیار نہیں، کیوں اگلے کو "گالی" نکالنے چل پڑتے ہو جب کہ جانتے بھی ہو اگلوں نے اس کا بدلہ آپ کے بے گناہ گھر والوں کی "چھترول" کر کے اتارنا ہے؟ کیا یہ عقلمندی ہے؟ ایمان ہے؟ جذبہ شہادت ہے؟ یا محض حماقت ہے؟ اگر حماقت ہے تو بھی حماس والے شہری آبادیوں میں کیوں چھپ جاتے ہیں؟ سامنے آ کر سینہ تان کر شہادت کے لئے کیوں نہیں تیار ہو جاتے؟ آپ بھی وہی کرتے ہو جو دوسرے کرتے ہیں یعنی بے گناہ شہریوں کو ڈھال بنا کر حملے کرنا؟

فلسطین اور اسرائیل کی جب بات ہو تو میں فلسطین کی حمایت کروں گا لیکن جب معاملہ حماس اور اسرائیل کا ہو اور اس طرح کی حماقت ہو اور اس کے بعد مار پڑے تو میں یا تو غیر جانبدار رہوں یا پھر حماس کو غلط کہوں گا۔ آپ اپنی رائے میں آزاد ہیں :)
 
عسکری

معطل
عباسی صاحب، خان صاحب اور خرم بھائی، آپ جس شخص کو مسلمان سمجھ رہے ہیں، وہ مسلمان نہیں بلکہ ایک مرتد ہے جس کی حیثیت وہی ہے جو اسلام کے بنیادی عقائد سے منحرف کسی بھی شخص کی۔ اس شخص کی ذہنی حالت پر رحم کھائیے کیونکہ اگر یہ ذہنی طور پر تندرست ہوتا تو اس طرح کی لغویات نہ لکھ رہا ہوتا۔
پھر اسے کوئی حق نہیں کہ ہم ملحدوں کا بیڑا غرق کرے :grin: ملحد بھی انسان ہوتے ہیں :biggrin:
 
عسکری

معطل
عارف کریم سب کے ساتھ ہاتھ کر گئے۔
اصل موضوع رہ گیا اور محفلین عارف پر چڑھ دوڑے۔
اس نے اگر اپنی معلومات کا مآخذ وکی پیڈیا بتایا ہے ،تو کیا اسکا مطلب یہ نہیں کہ ابھی بہت سا کام باقی ہے ہمارئے کرنے کیلئے۔
اخر اسکا تکیہ وکی پیڈیا پر ہی کیوں؟شائد ہم نے اسطرح کا کوئی کام نہیں کیا کہ عارف وکی پیڈیا کے مقابلے میں اسکو پکڑ کر دلیل بنا دئے۔
ہمارا کیا بھئی ہم یہاں استادی کرنے نہیں آٹ؁ جائے بے شک وکی حفظ کرے :p
 
عاطف بٹ

محفلین
اب یہاں پہنچ کر مجھے حماس اور طالبان میں کافی مماثلت دکھائی دیتی ہے۔ آ بیل مجھے مار کے مصداق اگر حماس نے 10،000 راکٹ بھی پھینک دیئے اور اس سے دس یا پندرہ اسرائیلی شہری مارے گئے تو اس سے حماس کو یا فلسطینی مقصد کو کیا فائدہ ہوا؟ بدلے میں جب حماس کے بہانے مار فلسطینیوں کو پڑتی ہے تو سارے شور مچا دیتے ہیں۔ بھائی میرے، آپ کمزور ہو، آپ کے پاس طاقت نہیں، پیسہ نہیں، ہتھیار نہیں، کیوں اگلے کو "گالی" نکالنے چل پڑتے ہو جب کہ جانتے بھی ہو اگلوں نے اس کا بدلہ آپ کے بے گناہ گھر والوں کی "چھترول" کر کے اتارنا ہے؟ کیا یہ عقلمندی ہے؟ ایمان ہے؟ جذبہ شہادت ہے؟ یا محض حماقت ہے؟ اگر حماقت ہے تو بھی حماس والے شہری آبادیوں میں کیوں چھپ جاتے ہیں؟ سامنے آ کر سینہ تان کر شہادت کے لئے کیوں نہیں تیار ہو جاتے؟ آپ بھی وہی کرتے ہو جو دوسرے کرتے ہیں یعنی بے گناہ شہریوں کو ڈھال بنا کر حملے کرنا؟

فلسطین اور اسرائیل کی جب بات ہو تو میں فلسطین کی حمایت کروں گا لیکن جب معاملہ حماس اور اسرائیل کا ہو اور اس طرح کی حماقت ہو اور اس کے بعد مار پڑے تو میں یا تو غیر جانبدار رہوں یا پھر حماس کو غلط کہوں گا۔ آپ اپنی رائے میں آزاد ہیں :)
قیصرانی بھائی، کم قوت رکھنے والا کوئی بھی گروہ اتنا بےوقوف نہیں ہوتا کہ بغیر کسی بڑی وجہ کے جان بوجھ کر کسی جدید ترین اسلحے اور تکنیکی سہولیات کی حامل ریاست سے چھیڑ چھاڑ کرے۔ بین الاقوامی میڈیا پر حماس کی ’گالیوں‘ کو تو نشر کردیا جاتا ہے مگر اسرائیل کی جانب سے ہونے والی ’تھپڑوں، گھونسوں اور مکوں کی بارش‘ نہیں دکھائی جاتی۔ اسی وجہ سے ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ یقیناً پہل حماس والوں نے ہی کی ہوگی جس کے جواب میں اسرائیل ایک بدمست ہاتھی کی طرح غزہ میں اودھم مچارہا ہے۔
ذرائع ابلاغ کس طرح لوگوں کے خیالات کو تبدیل کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں اس کے لئے دور مت جائیے، بس تین چار روز پہلے کا روزنامہ جنگ ہی دیکھ لیجئے جس کی شہ سرخی میں 3 اسرائیلیوں کے مرنے کا ذکر کیا گیا ہے مگر 19 فلسطینیوں کی شہادت کو ضمنی میں جگہ دی گئی ہے اور اسی طرح جو تصویر اس روز مذکورہ اخبار کی زینت بنی تھی اس میں فلسطینیوں کی بربادی کی بجائے ’سہمے ہوئے‘ اسرائیلی کی مظلومیت کا رونا رویا گیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
جی ماشااللہ !
میں آپ کی رائے کی داد دینے کے لائق تو نہیں ھوں مگر جو آپ نے جو اپنی پروفائل پکچر پر "اسلام" لکھا ھوا ھے اس کو اسلام پیش کرتا ھوں۔

ملاحظہ فرمائیے ھر مسلمان جذباتی نہیں ھوتا کچھ "ہوش " سے سوچنے والے بھی ھوتے ھیں۔

بالکل۔ غزہ کے مسلمانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں اور حزب اللہ کی طرح پہلے اس قابل ہونا چاہئے کہ جب کئی سالہ راکٹ بمباری کے بعد صیہونی بدلہ لینے جائیں تو کم از کم انکے دفاع کے ذرائع تو موجود ہوں! صیہونیوں نے پوری صیہونی ریاست میں لوگوں کے بچاؤ کیلئے جگہ جگہ اڈے اور تہہ خانے بنائے ہوئے ہیں اور راکٹ کی آمد پر سائرن کی آواز سنکر لوگ محض چند اسکینڈز میں قریب ترین محفوظ مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔ حماس نے ابتک عام لوگوں کی فلاح کیلئے کیا کام کیا ہے؟ اسکی تفصیل بیان کرنا پسند کریں گے؟ "مسلمان" صاحب؟

مظلوم لوگ نے تو راکٹ فائر نہیں کئے۔ جنہوں نے کئے ہیں۔ یہ جانیں اور وہ ۔ باقی عام جنتا کا کیا قصور؟
یہ تو اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ غیر مسلم بھی اس کو دہشتگردی کہہ رہیں ہیں۔ اور ایک آپ ہیں کہ آپنے آپ کو مسلم کہتے ہوئے بھی انکی بولی بول رہیں ہیں۔
کیا بہ خثیتِ مسلمان آپ انکے لئے افسوس بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ قسم کا کر کہئے کیا آپ کی ضمیر ان جھوٹے الفاظ کے لئے آپ کو دل میں ملامت نہیں کرتا۔ کیا آپ ان معصوموں کے لئے دل میں کوئی بھی درد محسوس نہیں کرتے ہیں۔ اگر نہیں کرتے ہیں۔ تو پھر اپنے اپکو مسلمان کہنے کا بھی اپکو کوئی حق نہیں ہے۔ اللہ کی پناہ اسرائیل ّغزہ میں اتنا ظلم کر رہا ہے۔ وہاں بے گناہ مسلمانوں کا نہ حق خون بہہ رہا ہے۔ اور ایک تم ہو کہ پھر بھی ان یہودیوں کی ہی طرف داری کرتے ہوں۔
اگر کچھ اور نہیں کر سکتے تو انکے زخموں پر نمک چڑکانے کی بھی کوشش مت کروں۔
تو عام صیہونی شہریوں کا کیا قصور ہے؟ ان پر کیوں پچھلے کئی سالوں سے مسلسل غزہ کی پٹی سے راکٹ داغے جا رہے ہیں؟ کیا صیہونی انسان نہیں ہیں؟ واقعی صیہونی ریاست نے مسلمانوں پر اتنا ظلم کیا ہے کہ 1967 کی جنگ میں فتح پانے کے باوجود اپنے مقدس ترین مذہبی مقام بیت المقدس کی کنجیاں اسلامی وقف کے حوالہ کر دی ہیں۔ اتنا ظلم کیا ہے کہ وہاں مسلمانوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی ہے۔ اسوقت صیہونی ریاست میں 20 فیصد عرب آباد ہیں اس ریاست کے شہری ہیں۔ انکو ووٹ کا حق حاصل ہے، اپنی پارٹیاں بنا سکتے ہیں۔ وغیرہ۔ صیہونی پارلیمنٹ کے 10 فیصد ممبران عرب ہیں۔ اب بتائیں کون کتنا کس پر ظلم کر رہا ہے؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Arab_citizens_of_Israel

یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
ہاں یہود کو بھی شرم آتی ہے آجکل کے 1،6 ارب مسلمانوں کی حالت زار کو دیکھ کر جو صرف 50 لاکھ فلسطینی مسلمانوں کو محض 60 لاکھ صیہونیوں کے ’’مظالم‘‘ سے نہیں بچا سکتے!

جناب عارف کریم صاحب وکی پیڈیا پر تکیہ کرتے ہیں اس لئے ان کی معلومات یک طرفہ ہوتی ہیں۔ بہر حال اگر ہم بحیثیت مسلم اور پاکستانی عارف صاحب سے کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ سیکھ سکتے ہیں کہ میڈیا کتنی طاقت رکھتا ہے اور مسلم ممالک کو اس یلغار کا مقابلہ کرنے کی کتنی ضرورت ہے۔
میڈیا کی طاقت کا حقائق سے کیا لینا دینا؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل غزہ کی پٹی سے صیہونی ریاست پر راکٹوں کی بارش ہو رہی ہے؟ اور جب صیہونی 2005 سے غزہ کی پٹی کا انخلاء بھی کر چکے ہیں تو پھر وہاں سے ابھی تک راکٹوں کی بارش بند کیوں نہیں ہوئی؟

جی بھائی جان مجھے معلوم ہے۔ مگر بطور انسان تو اسکو کچھ احساس کرنا جاہیئے۔ اللہ کی پناہ اتنی شدید بمباری اور اتنے ظلم کے بعد بھی یہ اُنہی کی طرف داری کر رہیں ہیں۔ انکو ایک نہتے اور مظلوم کا ظلم دکھائی دیتا ہے۔ اور اسرائیلوں کے میزائل اور جنگی جہازوں کی یلغار دکھائی ہی نہی دیتی۔ جو ایک ایک دن میں 900 میزائل حملے کرتے ہیں۔ اور دیکھوں تو ان میں کون لوگ مر رہیں ہیں۔ کیا ان میں فوجی اوردہشتگرد مر رہیں ہیں یا پھر خواتین ، بچے مر رہیں ہیں۔
ذرا یہ تو دیکھوں کہ فلسطینوں کی طرف سے داغے گئے میزائلوں سے یہودیوں میں کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں یا ہو رہی ہیں۔
یار ایک ظالم اور نہتے کا کیا مقابلا؟
انکو بس یہی ایک میزائل دکھائی دے رہا ہے۔ مگر یہودیوں کے میزائلز انکے حواریوں اور ڈالروں کو ہڑپ کرنے والوں کو دکھائی نہیں دیتی ہے۔
اب یہ بھی دیکھوں کہ ان میزائلوں سے کون کون سے دہشت گرد مر رہیں ہیں۔
چوہا بلی سے پنگا کیوں نہیں لیتا؟ انسان شیر کے قریب کیوں نہیں جاتا؟ قدرت کا ہمیشہ سے یہی قانون رہا ہے کہ کمزور طاقتور سے بچ کر رہے۔ جب صیہونی کمزور تھے تو انہوں نے بھی فلسطینی عربوں سے ماریں کھائیں، مظالم برداشت کئے، اپنی اولادوں کا قتل عام ہوتا دیکھا۔ لیکن جب انہوں نے 1948 میں فتح حاصل کر لی اور صیہونی ریاست کا قیام عمل میں آیا تو پھر انکے پاس مکمل جواز موجود تھا کہ مستقبل میں اپنے لوگوں کی جنگجو عربوں سے حفاظت کرتے۔

یارا آپ یہ بھی تو دیکھو کہ یہ اسلام کتنا دھندلا ہے :D
جب یہ بنایا تھا تو اسوقت ریزولوشن یہی تھی۔

دنیا میں ہمیشہ (چند عہدوں کو چھوڑ کر) ایک قانون رہا ہے، "جس کی لاٹھی اس کی بھینس"۔
اسرائیل جو کچھ کرہا ہے یہ نئی بات تو نہیں۔
ہم صرف ہمددیاں کرسکتے ہیں جو کہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔ اگر وہ بھی نہ کرسکیں تو ہمارے مسلمان ہونے پر لعنت ہے۔
کیا ہمدردیاں دکھانے سے کئی سالوں پر محیط مسائل ختم ہو جاتے ہیں؟

عباسی صاحب، خان صاحب اور خرم بھائی، آپ جس شخص کو مسلمان سمجھ رہے ہیں، وہ مسلمان نہیں بلکہ ایک مرتد ہے جس کی حیثیت وہی ہے جو اسلام کے بنیادی عقائد سے منحرف کسی بھی شخص کی۔ اس شخص کی ذہنی حالت پر رحم کھائیے کیونکہ اگر یہ ذہنی طور پر تندرست ہوتا تو اس طرح کی لغویات نہ لکھ رہا ہوتا۔
یعنی اگر کوئی مسلمان دوسرے مسلمانوں پر تنقید کرے تو وہ مرتد، پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہی نہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ میں ذہنی طور پر تندرست بھی نہیں! ہاہاہا!

حسان خان آپ نے ٹھیک کہا کہ کسی انسان کی ذات کو نشانہ نہیں بنانا چاھئیے لیکن کیا کریں کہ جب بات ختم نبوت کی ھوتی ھے اور سامنے ایک ایسا انسان ھوتا ھے جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو بدنام کر ھو۔تو پھر ھم اس کے ساتھ کیسا رویہ رکھ سکتے ھیں۔اور سب سے بڑھ کر جس انسان میں انسانیت ھی نہ ھو اور اس کو اس چیز کا احساس نہ ھو کہ معصوم بچے چاہے کسی کے بھی ھوں ان کو مارنا غیر انسانی فعل ھے تو ایسا شخص مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں ھے۔
تو کیا صیہونیوں کے بچے بچے نہیں ہیں؟ انکے لئے تو آپکا دل نہیں دکھتا؟ ان پر کیوں پچھلے 10 سالوں سے راکٹ داغے جا رہے ہیں؟ اگر آپکو مسلمان بچوں سے پیار ہے تو صیہونیوں کو اپنے بچوں سے دشمنی نہیں ہے!

عارف کریم سب کے ساتھ ہاتھ کر گئے۔
اصل موضوع رہ گیا اور محفلین عارف پر چڑھ دوڑے۔
اس نے اگر اپنی معلومات کا مآخذ وکی پیڈیا بتایا ہے ،تو کیا اسکا مطلب یہ نہیں کہ ابھی بہت سا کام باقی ہے ہمارئے کرنے کیلئے۔
اخر اسکا تکیہ وکی پیڈیا پر ہی کیوں؟شائد ہم نے اسطرح کا کوئی کام نہیں کیا کہ عارف وکی پیڈیا کے مقابلے میں اسکو پکڑ کر دلیل بنا دئے۔
وکی پیڈیا ایک آزاد انسائکلوپیڈیا ہے۔ یہیں پر صیہونی ریاست نے جو غزہ کی طرف جانے والے انسانی امداد سے لدے بحری جہازوں پر سوار افراد کے ساتھ زیادتیاں کی تھیں وہ تفصیلاً درج ہیں۔ صیہونی بھی انسان ہیں۔ غلطیاں سے سب ہوتی ہیں۔ بقول حسان خان کے: اس حمام میں سب ننگے ہیں۔
 
Top