اب یہاں پہنچ کر مجھے حماس اور طالبان میں کافی مماثلت دکھائی دیتی ہے۔ آ بیل مجھے مار کے مصداق اگر حماس نے 10،000 راکٹ بھی پھینک دیئے اور اس سے دس یا پندرہ اسرائیلی شہری مارے گئے تو اس سے حماس کو یا فلسطینی مقصد کو کیا فائدہ ہوا؟ بدلے میں جب حماس کے بہانے مار فلسطینیوں کو پڑتی ہے تو سارے شور مچا دیتے ہیں۔ بھائی میرے، آپ کمزور ہو، آپ کے پاس طاقت نہیں، پیسہ نہیں، ہتھیار نہیں، کیوں اگلے کو "گالی" نکالنے چل پڑتے ہو جب کہ جانتے بھی ہو اگلوں نے اس کا بدلہ آپ کے بے گناہ گھر والوں کی "چھترول" کر کے اتارنا ہے؟ کیا یہ عقلمندی ہے؟ ایمان ہے؟ جذبہ شہادت ہے؟ یا محض حماقت ہے؟ اگر حماقت ہے تو بھی حماس والے شہری آبادیوں میں کیوں چھپ جاتے ہیں؟ سامنے آ کر سینہ تان کر شہادت کے لئے کیوں نہیں تیار ہو جاتے؟ آپ بھی وہی کرتے ہو جو دوسرے کرتے ہیں یعنی بے گناہ شہریوں کو ڈھال بنا کر حملے کرنا؟
فلسطین اور اسرائیل کی جب بات ہو تو میں فلسطین کی حمایت کروں گا لیکن جب معاملہ حماس اور اسرائیل کا ہو اور اس طرح کی حماقت ہو اور اس کے بعد مار پڑے تو میں یا تو غیر جانبدار رہوں یا پھر حماس کو غلط کہوں گا۔ آپ اپنی رائے میں آزاد ہیں