کیا آپ کتاب منتخب کرنے سے پہلے اُس کے صفحات کی تعداد دیکھتے ہیں

  • Total voters
    28

محمداحمد

لائبریرین
میں تو دیکھتا ہوں۔

شائع شدہ کتابیں اگر کم صفحات کی ہوں تو اُن کی قیمت بھی نسبتاً کم ہوتی ہے۔ اس لئے مجھے "سوٹ" کرتی ہیں اور اس لئے بھی کہ میرے پاس مطالعے کے لئے بہت محدود وقت ہوتا ہے۔

وٹس ایپ پر میں ایک ایسے گروپ میں شامل ہوں کہ جہاں پی ڈی ایف کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔ وہاں بھی میں صرف وہی کتابیں ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں کہ جن کے صفحات کی تعداد 200 یا اس سے کم ہوتی ہیں وجہ وہی وقت کی قلت ہے۔ اُن میں سے بھی بیشتر نہیں پڑھ پاتا۔ :( اور کتابوں کو دیا جانے والا وقت ادھر اُدھر سوشل میڈیا پر کھپ جاتا ہے۔ :(
 
لاریب مرزا

محفلین
کتاب کے مصنف اور موضوع پر منحصر ہے۔ کتاب دلچسپ ہو یا کوئی دوست کتاب تجویز کرے تو زیادہ صفحات کی کتاب بھی منتخب کر لی جاتی ہے۔ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آج کل تو کتاب پڑھنا کافی کم کر دیا ہے ۔مگر جس زمانے میں پڑھا کرتی تھی کبھی بھی کتاب کے صفحات نہیں دیکھے تھے بس شوق شوق میں پڑھنا شروع کر دیتے تھے زیادہ صفحوں والی کتابیں دیکھ کر خوشی ہوا کرتی تھی کہ دو تین دن آرام سے نکل سکتے ہیں :)
 
ہم جب کتابیں پڑھا کرتے تھے ہم بھی سب سے پہلے صفحات کی تعداد دیکھا کرتے تھے ۔ موٹی موٹی کتابوں کو ہمیشہ نظر انداز کر دیتے تھے ۔ابھی کبھی کا بار اتفاق سے پڑھنے کا موقع ملتا ہے تو سب سے پہلے صفحات کی تعداد دیکھتے ہیں ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میں عام طور پر جو موضوع میرے زیرِ مطالعہ ہوتا ہے اس کی کتابوں کی اکھٹی خریداری کرتا ہوں وہ بھی بعد میں پڑھنے کے لیے اور ایک مخصوص بجٹ کے اندر، کسی بک اسٹال سے یا آن لائن اور پانچ سات دس کتابیں خریدتا ہوں۔ سو پہلے اپنی پسند کی کچھ کتابیں مارک کر لیتا ہوں اور اس کے بعد فہرست فائنل کرنے سے پہلے اپنے آپ سے دو تین سوال مرحلہ وار کرتا ہوں:

1۔ کیا میں یہ کتاب پوری پڑھ پاؤں گا، ابھی نہیں تو کیا کبھی مستقبل میں؟ (کیونکہ بعض دفعہ میں اپنے حالیہ موضوع مطالعہ سے ہٹ کر بھی کتابیں پسند کر لیتا ہوں)، اس کا جواب "نہیں" میں آ جائے تو چھوڑ دیتا ہوں۔
2۔ اگر ہاں تو پھر اس کتاب کی قیمت کیا ہے؟ اگر قیمت مناسب ہو (اور یہاں ضخامت بھی نظر میں رہتی ہے) تو خرید لیتا ہوں ورنہ قیمت زیادہ محسوس ہونے کی صورت میں ایک آخری سوال کرتا ہوں کہ
3۔ اگر یہ کتاب خرید لی تو کیا اس مہنگی کتاب کی وجہ سے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے کوئی دوسری اہم کتاب یا کتابیں تو خریدنے سے نہیں رہ جائیں گی؟

آن لائن خریداری کرتے ہوئے ان مراحل کا دورانیہ بعض اوقات کچھ ہفتوں پر بھی محیط ہو جاتا ہے، اور کتابوں کا بجٹ عام طور پر کپڑوں کے بجٹ میں سے نکالتا ہوں۔ :)
 
ربیع م

محفلین
میں تو دیکھتا ہوں۔

شائع شدہ کتابیں اگر کم صفحات کی ہوں تو اُن کی قیمت بھی نسبتاً کم ہوتی ہے۔ اس لئے مجھے "سوٹ" کرتی ہیں اور اس لئے بھی کہ میرے پاس مطالعے کے لئے بہت محدود وقت ہوتا ہے۔

وٹس ایپ پر میں ایک ایسے گروپ میں شامل ہوں کہ جہاں پی ڈی ایف کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔ وہاں بھی میں صرف وہی کتابیں ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں کہ جن کے صفحات کی تعداد 200 یا اس سے کم ہوتی ہیں وجہ وہی وقت کی قلت ہے۔ اُن میں سے بھی بیشتر نہیں پڑھ پاتا۔ :( اور کتابوں کو دیا جانے والا وقت ادھر اُدھر سوشل میڈیا پر کھپ جاتا ہے۔ :(
جی ضرور دیکھتا ہوں
کتاب چاہے ضخیم بھی ہو ایک ہی دفعہ نہ پڑھی جا سکے تو وقفے وقفے سے پڑھتا رہتا ہوں
 
محمداحمد

لائبریرین
آج تک کتاب کے صفحات کی تعداد نہیں دیکھی کوشش ہوتی ہے پی ڈی ایف میں مل جائے اگر پی ڈی ایف نہ ہو تو قیمت دیکھ لیتا ہوں

درست!

ویسے وٹس ایپ پر پی ڈی ایف کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے سے پیشتر اُس کے صفحات کی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آج کل تو کتاب پڑھنا کافی کم کر دیا ہے ۔مگر جس زمانے میں پڑھا کرتی تھی کبھی بھی کتاب کے صفحات نہیں دیکھے تھے بس شوق شوق میں پڑھنا شروع کر دیتے تھے زیادہ صفحوں والی کتابیں دیکھ کر خوشی ہوا کرتی تھی کہ دو تین دن آرام سے نکل سکتے ہیں :)

واہ !

کیا بات ہے۔

اور ہم نے صرف اسی وجہ سے آج تک شہاب نامہ نہیں پڑھا۔ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
واہ !

کیا بات ہے۔

اور ہم نے صرف اسی وجہ سے آج تک شہاب نامہ نہیں پڑھا۔ :)
شہاب نامہ تین بار پڑھا ہے پہلی بار بھیا نے یہ کہہ کر پڑھوایا تھا کہ اس میں پاکستان کی تاریخ بھی موجود ہے یہ سن کر دل لگا کر پڑھا تھا :LOL:
 
میر انیس

لائبریرین
جب صرف کتاب کا مطالعہ ہی مقصود ہوتا تھا تب بھی صفحات دیکھ کر اسکے مطالعے کا فیصلہ کرتا تھا سوائے ان کتب کے جو بہت مشہور ہوں یا انکا مطالعہ کرنے کا کسی نے مشورہ دیا ہو۔
اب اپنا کام ادارے کی طرف سے یہ ہے کہ عربی کتب کا ترجمہ کرانے کیلئے کسی مترجم کو دیا جائے اور انکا حق زحمت طے کیا جائے تو وہ کام منحصر ہوتا ہی صفحات کی تعداد پر ہے۔ تو اب عادت ہوگئی ہے صفحات دیکھنے کی
 
ارے واہ انیس بھائی!

کیسے ہیں آپ؟ بڑے دنوں بعد شکل دکھائی۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم جب کتابیں پڑھا کرتے تھے ہم بھی سب سے پہلے صفحات کی تعداد دیکھا کرتے تھے ۔ موٹی موٹی کتابوں کو ہمیشہ نظر انداز کر دیتے تھے ۔ابھی کبھی کا بار اتفاق سے پڑھنے کا موقع ملتا ہے تو سب سے پہلے صفحات کی تعداد دیکھتے ہیں ۔

ہممم!

صفحات کی تعداد دیکھنے والوں کا ایک مثبت پہلو یہ نکالا جا سکتا ہے (زبردستی :) ) کہ وہ کتاب کو شروع ہی سے مکمل پڑھنے کے درپےہوتے ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میں عام طور پر جو موضوع میرے زیرِ مطالعہ ہوتا ہے اس کی کتابوں کی اکھٹی خریداری کرتا ہوں وہ بھی بعد میں پڑھنے کے لیے اور ایک مخصوص بجٹ کے اندر، کسی بک اسٹال سے یا آن لائن اور پانچ سات دس کتابیں خریدتا ہوں۔ سو پہلے اپنی پسند کی کچھ کتابیں مارک کر لیتا ہوں اور اس کے بعد فہرست فائنل کرنے سے پہلے اپنے آپ سے دو تین سوال مرحلہ وار کرتا ہوں:

1۔ کیا میں یہ کتاب پوری پڑھ پاؤں گا، ابھی نہیں تو کیا کبھی مستقبل میں؟ (کیونکہ بعض دفعہ میں اپنے حالیہ موضوع مطالعہ سے ہٹ کر بھی کتابیں پسند کر لیتا ہوں)، اس کا جواب "نہیں" میں آ جائے تو چھوڑ دیتا ہوں۔
2۔ اگر ہاں تو پھر اس کتاب کی قیمت کیا ہے؟ اگر قیمت مناسب ہو (اور یہاں ضخامت بھی نظر میں رہتی ہے) تو خرید لیتا ہوں ورنہ قیمت زیادہ محسوس ہونے کی صورت میں ایک آخری سوال کرتا ہوں کہ
3۔ اگر یہ کتاب خرید لی تو کیا اس مہنگی کتاب کی وجہ سے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے کوئی دوسری اہم کتاب یا کتابیں تو خریدنے سے نہیں رہ جائیں گی؟

آن لائن خریداری کرتے ہوئے ان مراحل کا دورانیہ بعض اوقات کچھ ہفتوں پر بھی محیط ہو جاتا ہے، اور کتابوں کا بجٹ عام طور پر کپڑوں کے بجٹ میں سے نکالتا ہوں۔ :)

آپ تو ایک کارپوریٹ بک ریڈر معلوم ہوتے ہیں کہ کتابوں کے انتخاب کے لئے ایسا جامع لائحہ ء عمل ترتیب دے رکھا ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ تو ایک کارپوریٹ بک ریڈر معلوم ہوتے ہیں کہ کتابوں کے انتخاب کے لئے ایسا جامع لائحہ ء عمل ترتیب دے رکھا ہے۔ :)
مجھے اس سے بھی "کچھ" زیادہ پلاننگ کرنی پڑتی ہے کتابیں خریدنے کے لیے۔ بیگم صاحبہ نے 10 فیصد ٹیکس لگا رکھا ہے کتابوں کی کل قیمت پر، سو قیمت میں ہیر پھیر کر کے ٹیکس بھی بچاتا ہوں، سارے "کارپوریٹ" ٹیکس خوروں کی طرح۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں تو دیکھتا ہوں۔

شائع شدہ کتابیں اگر کم صفحات کی ہوں تو اُن کی قیمت بھی نسبتاً کم ہوتی ہے۔ اس لئے مجھے "سوٹ" کرتی ہیں اور اس لئے بھی کہ میرے پاس مطالعے کے لئے بہت محدود وقت ہوتا ہے۔

وٹس ایپ پر میں ایک ایسے گروپ میں شامل ہوں کہ جہاں پی ڈی ایف کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔ وہاں بھی میں صرف وہی کتابیں ڈاؤن لوڈ کرتا ہوں کہ جن کے صفحات کی تعداد 200 یا اس سے کم ہوتی ہیں وجہ وہی وقت کی قلت ہے۔ اُن میں سے بھی بیشتر نہیں پڑھ پاتا۔ :( اور کتابوں کو دیا جانے والا وقت ادھر اُدھر سوشل میڈیا پر کھپ جاتا ہے۔ :(
میں عموما ضخامت دیکھتی تو ہوں لیکن صفحات کی تعداد کتاب کے لینے یا نہ لینے میں زیادہ کردار ادا نہیں کرتی۔ کیوں کہ اگر کتاب کا موضوع اچھا ہے تو میں نے کتاب لینی ہی ہے۔ ہاں فونٹ سائز ضرور دیکھتی ہوں۔ بہت چھوٹا فونٹ ہو تو پڑھنے کا لطف نہیں آتا چاہے ہارڈ کاپی ہو یا سافٹ کاپی۔
صفحات میں صرف پڑھائی کے دنوں میں گنتی تھی جب کسی امتحان وغیرہ کی تیاری کرنی ہوتی تھی تو ٹائم کا حساب لگانے کے لیے کہ مزید کتنی دیر پڑھنا پڑے گا دہرائی کرتے ہوئے۔ یا جب کوئی بہت ہی دل چسپ کتاب پڑھ رہی ہوں تو یہ دیکھنے کے لیے کہ انجام/اختتام کب تک پتہ چلے گا۔
 
اے خان

محفلین
مصنف اور موضوع کو دیکھتا ہوں اگر وہ پسند ہو تو پھر کتاب کے صفحات جتنے بھی ہو فرق نہیں پڑھتا ایک دو نشست میں پڑھ نہ لوں تو چین نہیں ملتا.
راجہ گدھ، پیار کا پہلا شہر ، مصحف، پیر کامل، لڑکیوں والے جتنے بھی ناول ہوتے ہیں ایک ہی نشست میں پڑھ لیتا ہوں، اور یہی ایک افسوس ہوتا ہے کہ کاش صفحات کچھ اور زیادہ ہوتے
راجہ گدھ پڑھ کر ایک سبق سیکھا کہ مصنف کی کی شکل پر کبھی بھی دھوکہ نہ کھائیں
 
اکثر صفحات بھی دیکھ لیتا ہوں لیکن زیادہ دلچسبی سے قیمت اور کتاب میں موجود عنوان کی فہرست کو دیکھ کر پھر خریدنے کا فیصلہ کرتا ہوں !!!
 
جان

محفلین
میری توجہ زیادہ تر عنوان پہ ہوتی ہے۔ مذہب، سیاست، معاشرت، تاریخ، نفسیات میرے پسندیدہ موضوع ہیں۔ کتاب پوری پڑھنا آج کل بہت مشکل ہے اس لیے ہر کتاب سے کچھ مضمون منتخب کر لیتا ہوں۔
 
Top