کیا آپ کوموت اور آخر ت سے ڈر لگتاہے

qaral

محفلین
کیا آپ کو موت اورآخرت سے ڈر لگتا ہے؟ اگر نہیں لگتا تو اور اگر لگتاہے تو اسکی وجہ بتائیں
 

qaral

محفلین
مجھے تو لگتا ہے مرنا خا صا خوفناک لفظ ہے اور پھر اس کے بات آخرت کی زندگی حساب کتاب ان تمام چیزوں کا خوف انسان کو شائید زندگی میں بہت زیادہ غلط جانے سے باز رکھتا ہے
 

تیشہ

محفلین
مجھے تو بلکل نہیں لگتا ڈر موت نے تو کبھی نہ کبھی آنا تو ہے ہی ۔
01dance2.gif
اس سے ڈرنا کیسا ؟
8)
 

تیشہ

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

موت سے ڈر۔ ۔ ۔ لیکن کیوں ۔ ۔ ۔ !!

موت سے کیا ڈرنا



بلکل ، یہی تو میں کہہ رہی ہوں :lol: ہم دونوں سہیلیاں موت سے بلکل نہیں ڈرتیں ۔
:lol:
01dance2.gif


(
01hmm.gif
آج جمعہ ہے سب نماز پڑھو ۔ اس سے پہلے کے تمھاری نماز پڑھی جائے ۔ )

دیکھا شگفتہ کتنا اچھا قول یاد آیا مجھے ۔ :lol: :lol:
 

qaral

محفلین
ارے واہ بڑی بہادر ہیں آپ لوگ مگر مجھے تو لگتا ہے شائید ہر انسان کی اپنی فطرت ہوتی ہے
 

باسم

محفلین
جمعہ ہی کو کیوں ؟
موت سے ڈر نہیں لگتا بلکہ آج تک کسی کی موت کی خبر سن کر رونا بھی نہیں آیا شاید اسکی وجہ مرنے پر بہت زیادہ یقین ہے کہ اللہ کے سوا ہر زندہ کو مرنا ہے
ہاں موت کے بعد کے معاملے سے بہت ڈر لگتا ہے کہ پتا نہیں کیا حشر ہوگا
 

فرذوق احمد

محفلین
موت سے ڈر

ہممممممم ۔ کبھی لگتا تھا تب کچھ تھا ۔لیکن اب نہیں ۔
کہتے ہیں انسان کو اپنی عمر بہت کم لگتی ہے جب کوئی ہوتا ہے ۔
اور جب نہیں ہوتا ہے تو بہت زیادہ لگتی ہے ،
بہر حال ہم اپنے آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ موت سے ڈر نہیں لگتا ۔ اور ایسا اس لیے کہتے ہیں کہ ہم اپنے آپ کو مضبوط سمجھتے ہیں یا بنانے کی کوشش کرتے ہیں ،، اور اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ہر انسان جانتا ہے کہ مرنا ہے موت نے آنا ہے ،تو اسی کشمکش میں انسان یہ سوچتا ہے کہ مجھے موت سے ڈر نہیں لگتا ۔حالانکہ ایسا نہیں ،، کوئی بھی انسان جب اپنی بیوی بچوں ماں باپ رشتے داروں دوستوں احبابوں کہ بارے میں سوچتا ہے تو موت کہ خیال جھٹک دیتا ہے اور بےساختہ یہ کہتا ہے ،یا اللہ رحم کر
بات یہ ہے کہ موت سے کوئی نہیں ڈرتا ۔۔لیکن ڈرتا ہے ؟ کہتا کوئی نہیں
 

qaral

محفلین
میرے خیال میں فرزوق کی لکھی ہوئی باتوں میں کافی جان ہے . اپنے لئے موت سے شائید انسان کم ڈرتا ہو مگر اپنوں کیلئے اپنی موت سے زیادہ
 

فہیم

لائبریرین
یہ قول حرف بہ حرف درست ہے کہ
دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے
جو سچا مسلمان ہے اس کی نظروں میں موت کی اہمیت صرف یہ ہے کہ وہ اسے اس قید خانے سے رہائی دلاسکتی ہے۔
لیکن وہ لوگ جو دنیا کی عیش و عشرت میں پوری طرح غرق ہوچکے ہیں۔
ان کے لیے موت کا تصور بھی کافی بھیانک ہوتا ہوگا۔
 

qaral

محفلین
میرا خیال ہے دنیا خدانے انسان کے جینے کیلئے بنائی ہے اور اس کو اچھی طرح نہ جینا زندگی کی توہین ہے مگر اس کے ساتھ خدا کو نہیں بھولنا چاہیئے اور اسکا شکر ادا کرنا چاہیئے جب تک آپ اس کی نعمتوں سے لطف اندوز نہیں ہوں گے اس کی عظمت کو کیسے جان پائیں گے
 

فہیم

لائبریرین
قرال صاحب آپ کی بات سے بھی انکار نہیں
آپ کی بات بھی بلاشبہ درست ہے۔

میری اور آپ کی بات کا فرق سمجھانے کے لیے بھی میرے پاس کافی معلومات ہیں (الحمداللہ)

یہ عظیمت اور رخصت والا معاملہ ہے

لیکن معذرت کے ساتھ میں اس پر زیادہ نہیں‌لکھا سکوں گا۔
کیوں کے وقت کی کمی اور میرا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

میری گزارش ہے اگر کسی کو عظیمت اور رخصت والا معاملہ پتا ہوتو۔
اس کے بارے میں یہاں ضرور لکھے۔
خاص کر میرے لیے انتہائی‌ محترم شخصیت جناب شاکرالقادری صاحب وہ ضرور اس بارے میں جانتے ہوں گے۔
 

qaral

محفلین
عظیمت اور رخصت والےمعاملے کو میں زیادہ نہیں جانتا مگر دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے یہ میری سمجھ میں قطعی نہیں آیا قید خانے میں صعوبتیں ہوتی ہیں دنیا میں بھی ہوتی ہیں مگر دنیا میں کوئی قید خانہ ایسا نہیں جہاں وہ سہولتیں میسر ہوں جو خدا تعالی نے انسان کو فراہم کی ہیں اور آزادی خواہ وہ کسی قسسم کی بھی ہو ایک نعمت ہے بدھ مت اور عیسائیت میں دنیا تیاگنا یا رہبانیت کا نظریہ ہے مگر اسلام میں تو درویشی یا جس طرح ہندو مت میں لوگ بن باس لیتے ہیں سے اسلام کے اصولوں پو مبنی دنیاوی زندگی گزارنے کو تر جیح دی گئی ہے تمام نامی اولیا کرام خلفائے راشدین اور خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہم کو یہ ہی سکھاتی ہے.اگرشاکرالقادری صاحب عظیمت اور رخصت والےمعاملے کی تشریح کردیں تو کیا بات ہے
 

پاکستانی

محفلین
اس وقت ہم جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزار رہے ہیں۔ موت سے ڈرتے ہوتے تو آج ہمارا شمار انسانوں میں ہوتا :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
موت برحق ہے اور ہر ذی روح کو آنی ہے۔ اپنے وقت پر آنی ہے اور اپنے وقت سے ایک سیکنڈ بھی آگے پیچھے نہیں ہو گی۔ لیکن کیا ہم اس کے لیے تیار ہیں؟ یہ تو کسی کو نہیں پتہ کہ کب آنی ہے؟ تو پھر تیاری میں دیر کیوں؟ اور جو اٹل ہے اور جس کے متعلق پتہ بھی ہے تو اس سے کیوں ڈرنا؟ ہاں تیاری کے لیے ڈرنا چاہیے کہ وقت ہے کہ نہیں۔
 

فرذوق احمد

محفلین
مجھے یہ یقین نہیں ہو رہا کہ آپ لوگ کتنی آسانی سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو موت سے ڈر نہیں لگتا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

مجھے تو لگتا ہے کہ سب جھوٹ بول رہے ہیں

میرے والد صاحب نہیں ہیں اُن کہ بِنا ہم آج تک مکمل نہیں ہیں شائد کبھی ہو بھی نہ ان کہ بعد کی زندگی جو ہم نے گزاری ہمیں پتا ہے یا اللہ کو پتا ہے
میری والدہ بیمار ہیں وہ خود اُٹھ نہیں سکتیں
میں یہ کیسے کہہ دو مجھے موت سے ڈر نہیں لگتا
اور ایسے نہ جانے کتنے لوگ ہیں

آپ اس بات کو مانے کہ موت سے ڈر نہیں لگتا
ہاں اگر آپ کی زندگی میں کوئی آپ کو چاہنے والا یا کسی کو آپ چاہنے والے نہیں ہے

تو آپ لوگ کہہ سکتے
ا
ایک شخص بہت کم کماتا ہے اور دو تین بچے ہیں
وہ کیسے کہے گا کہ میں موت سے نہیں ڈرتا

خدا نگہبان ہر بندے کا ہوتا وہ ہر بندے کی حفاظت کرتا ہے اس پر یقین ہے میرا

لیکن انسان کہ اپنے ذاتی جذبات احساس خواب ہوتے ہیں جو اُس نے اپنی اولاد دوسروں کہ لیے دیکھے ہوتے ہییں ایسے میں موت آڑے آ جائے تو دکھ ہوتا ے
 

حسن علوی

محفلین
میرے نزدیک تو موت سے زیادہ خوفناک چیز اور کوئی ھے ہی نہیں۔ سوچنا چاہیئے کہ کیا ہمارے اعمال آج اس قابل ہیں کہ ہم بےفکری سے موت کو گلے لگا لیں کہ کل یومِ حساب کو کیا منہ لےکر جائیں گے میدانِ حشر میں۔
اللہ تبارک وتعالٰی سے بس یہی دعا ھے کہ اتنی مہلت اور ساتھ میں یہ توفیق بھی دے دے کہ ہم اپنی آخرت کا کچھ سامان بھی کر سکیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
نہ تو زندگی پر اختیار ہے کسی کا نہ موت پر اس لیے موت سے ڈر کر آپ زندگی اچھی طرح نہیں گزار سکتے -

موت اپنی نہ عمل اپنا نہ جینا اپنا
کھوگیا شورشِ گیتی میں قرینہ اپنا
ناخدا دور، ہوا تیز، قریں کامِ نہنگ
وقت ہے پھینک دے لہروں میں سفینہ اپنا
(فیض)
 
Top