کیا آپ کو ہوائی سفر سے ڈر لگتا ہے؟

کیا آپکو ہوائی سفر سے ڈر لگتا ہے؟

  • کبھی سفر نہیں کیا، لیکن خوف آتا ہے

    Votes: 0 0.0%
  • سفر کیا ہے لیکن ڈر پھر بھی باقی ہے

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    5
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہوائی جہاز
بہت سے لوگ جو کہ ہوائی سفر کر چکے ہوتے ہیں انھیں پھر بھی اسکا خوف باقی رہتا ہے، کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہوں نے جہاز کا سفر نہیں کیا ہوتا لیکن انھیں خوف ہوتا ہے۔
جبکہ دوسری طرف ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں جہاز کا سفر کوئی ڈر نہیں دیتا۔

کیا آپکو ہوائی سفر سے ڈر لگتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو بہت سفر کیا ہے۔ بہت سی ہوائی کمپنیوں کے جہازوں میں سفر کیا ہے۔ حتیٰ کہ پی آئی اے جہازوں میں بھی سفر کرتے ہوئے ڈر نہیں لگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں بھئی پی آئی والوں نے آپ کا سامان چوری کر لیا تھا کیا جو اس سے سفر نہیں کرتے۔
 

میم نون

محفلین
بہت بد نظمی ہوتی ہے جی انکی، پچھلے سال میرا ایک دوست پاکستان گیا تھا، واپسی پر فلائیٹ ہی کینسل ہو گئی، اس کے کام کا مسئلہ تھا اس لئیے ایک نئی ٹکٹ لے کر کسی دوسری کمپنی سے دو دن کے بعد آیا۔
اور یہ پہلا واقع نہیں تھا :mad:

ایک تو انکی ٹکٹ ہی بہت مہنگی ہوتی ہے اور اوپر سے اتنی بد نظمی کہ اللہ توبہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں ناں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دنیا کی واحد جہاز راں کمپنی ہے جس میں سیاست ہی سیاست ہے۔
 

x boy

محفلین
سفر تو سفر ہوتا ہے کسی پر بھی ہو،،،
ڈر کس بات کا،،، اللہ بچائے،، آمین
 
Top