نہیں چاچو! ہم نے اس اپگریڈ کو ضروری خیال نہیں کیا۔ اب 1.2 کا انتظار ہے۔ ویسے بھی 1.1.5 میں کوئی ایسا اہم اضافہ نہیں تھا جس سے کوئی عمومی فرق پڑتا۔ زین فورو 1.2 کا بیٹا ورژن جانری ہونے کے بعد اس میں نئے سرے سے اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کا جائزہ لینا ہوگا، خاص کر ان مقامات پر جہاں وزی وگ ایڈیٹر موجود ہے۔ چونکہ نئے ورژن میں ٹائنی ایم سی ای کے بجائے ریڈ ایکٹر ایڈیٹر استعمال کیا گیا ہے اس لیے اس کی انٹگریشن پر کچھ کام کرنا ہوگا۔
اچھی بات ہے گویا ہمیں بھی ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
فوری جواب کے لیے شکریہ
کچھ اندازہ ہے کہ زین فورو 1.2 کا بیٹا ورژن کب تک ریلیز ہو جائے گا؟
اور اس میں کون کون سی بڑی تبدیلیاں ہونگی؟