السلام علیکم،
MyOwn، میرا مشورہ یہ ہوگا کہ پہلے آپ اردو ای میل سروس کے بزنس کیس کے بارے میں کچھ ریسرچ کر لیں۔ ویب بیسڈ ای میل سروس مہیا کرنا کافی محنت طلب کام ہے اور اس کے لیے کافی ریسورسز کی بھی ضرورت ہے۔ جی میل، اور غالباً دوسری ای میل سروسز کے ذریعے بھی اردو ای میل کرنا ممکن ہے۔ کیا آپ کے لیے جی میل یا ہاٹ میل کے یوزرز کو توڑنا ممکن ہوگا؟ اس کے علاوہ بھی اور کئی ایشوز ہیں۔ اوپن پیڈ انٹگریٹ کرنا تکنیکی اعتبار سے کوئی ایشو نہیں رہا ہے۔ اوپن پیڈ یا ویب پیڈ کسی بھی ویب پیج پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مکرم نبیل!
اپکے مشورے کا شکریہ۔ اپ نے ہمیشہ سے ہی ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔ جس کے لیے ہم اپکے شکر گزار ہیں۔
جہاں تک اردو ای میل کے بزنس کا تعلق ہے میں نے ابھی تک اوپن رجسٹریشن میل پر کام تو نہیںکیا ہے لیکن میںنے بہت ساری پروفشنل جگہوں پر send mail, qmail, hive mail, exchange server 2000 and 2003, courrier میل بیسڈ سولوشن پروائید کیے ہیں۔ ریسورسز کا کچھ اندازہ ہے۔
نہںہم جی میل اور ہاٹ میل کے یوزرز کو نہیں توڑ سکتے یہ طوفان کے مقابلے میںایک تنکے والی بات ہے۔ اور خاص طور پر جب میرے پاس پروگرامرز بھی نہیںہیں۔ اگر پروگرامرز میری کمانڈ میںہوں تو پھر ایک دوسری کہانی ہے۔۔۔۔۔
بنیادی طور پر میرے تمام پراجیکٹس نان پرافٹ کی بیس پر ہیں جو کے بنیادی طور پر پاکستانی کمیونٹی اور اردو پر انحصار کرتے ہیں۔۔۔ میرے پاس ابھی VPS ہے جس کی کپیسٹی جنوری میں میں ڈبل کر لوں گا۔ لیکن اس سے زیادہ کرنا فل الوقت میرے لے ممکن نہیںہوگا۔ ہماری ٹریفک کچھ مہہنوںمیں500 سے 1000 جی بی سے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم 10 - 20 ہزار اراکین کی میل کی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔ اس حد تک کے ریسورز ہیں۔۔۔ کلسٹرنگ پر بھی مجھے کچھ عبور حاصل ہے جو کہ اس پراجیکٹ میں میںاستعمال کر سکتا ہوں لیکن بنیادی مسلہ ذرائع آمدن ہے۔۔۔ کیونکہ کلسٹرنگ کے لیے ہارڈ ویر کافی مہنگا ہے اور ہوسٹڈ کلسٹرنگ شائد افورڈ نہیںکی جا سکتی۔۔۔۔ لیکن یہ بہت بعد کی باتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
اپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔۔۔۔
والسلام