کیا اردو میں ای مےل (Email) کا کہی Web Based Email ھے۔

farhanalam

محفلین
کیا اردو میں ای مےل (Email) کا کہی Web Based Email ھے۔ اس فورم پر مجھے کہی HELP نھئ مل رھی ھے۔ مرا سوال یے ھے کے جو عمئل Receive ھو گی وہ DATABASE میے کےسے STORE and RETRIVE کرے گے۔

I am developing a web based email application like Hotmail/Gmail. Using J2EE, Struts. I also need to know if Struts provide internationalization for URDU if not what is the suggestion.
 
MyOwn

محفلین
کیا ایسی کسی اپلیکیشن پر کام کیا گیا ہے؟ کیا نئی اپلیکشن کی نسبت اگر کسی پرانی اپلیکشن کا اردو ترجمہ اور پیڈ کی انٹیگریشن پر کام کیا جائے تو زیادہ مناسب نہ ہو گا؟
میں‌اردو ترجمے کی ذمہ داری لے سکتا ہوں اگر کوئی صاحب انٹیگریشن کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہو جائیں۔

والسلام
 
دوست

محفلین
اردو لنک آنلائن اردو میل کی سروس دے رہی ہے۔ وصول کار کو یہ بطور گف امیج ملتی ہے۔ اس کے لیے صرف آپ کے پاس فونٹ انسٹال ہونا چاہیے۔ یہ بھی ویب پیڈ جیسا ہی طریقہ کار ہے۔ ایک ایپلی کیشن بنانا یا اردو کرنا خاصا مشکل کام ہے اول تو ایسی کوئی ایپلی کیشن دستیاب ہی نہیں۔ دوسرے اگر بن بھی جاتی ہے تو کون استعمال کرے گا۔ جب سسٹم کی سپورٹ سے اردو لکھی جاسکتی ہے تو فائن ہے۔
 
MyOwn

محفلین
اردو لنک کا سوفٹ ویر میں نے دیکھا ہے۔ اپ کے دیے ہوئے لنک سے۔ لیکن یہ تو صرف ایک فارم ہے۔ کوئی مکمل ای-میل مینیمنٹ سسٹم نہیں ہے۔ دوسرا جیسا کہ اپ نے بتایا کہ وصول کرنے والے کو تصویر ملتی ہے تو پھر اس سے قطع و برید کا مسلہ بھی بہر حال ہو گا۔

ای میل کی فرنٹ اینڈ ہیں۔۔ جیسا کہ تربا (فریم ورک ہے اور بہت ساری دوسری سہولتیں فراہم کرتا ہے)، سقرل میل، ، رونڈ کیوب اور بھی بہت ہیں لیکن یہ زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔
تربا (ہورڈے پراجیکٹ) انسٹال کرنا مشکل ہے لیکن سب سے زیادہ فیچرز ہیں۔ مختلف زبانوں میں دستیاب ہے-
سقرل میل (انسٹال کرنا کافی آسان ہے اور پلگ ان دستیاب ہیں۔ مختلف زبانوں میں دستیاب ہے
رونڈ کیوب میل کو انسٹال کرنا سب سے آسان ہے اور لمٹڈ فیچرز ہیں۔ لیکن بہت خوب صورت انٹر فیس ہے۔

اپ دیکھیں کسی میں اوپن پیڈ کی انٹگریشن کرنا آسان ہو گی۔۔۔۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

MyOwn، میرا مشورہ یہ ہوگا کہ پہلے آپ اردو ای میل سروس کے بزنس کیس کے بارے میں کچھ ریسرچ کر لیں۔ ویب بیسڈ ای میل سروس مہیا کرنا کافی محنت طلب کام ہے اور اس کے لیے کافی ریسورسز کی بھی ضرورت ہے۔ جی میل، اور غالباً دوسری ای میل سروسز کے ذریعے بھی اردو ای میل کرنا ممکن ہے۔ کیا آپ کے لیے جی میل یا ہاٹ میل کے یوزرز کو توڑنا ممکن ہوگا؟ اس کے علاوہ بھی اور کئی ایشوز ہیں۔ اوپن پیڈ انٹگریٹ کرنا تکنیکی اعتبار سے کوئی ایشو نہیں رہا ہے۔ اوپن پیڈ یا ویب پیڈ کسی بھی ویب پیج پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
مکرم نبیل!
اپکے مشورے کا شکریہ۔ اپ نے ہمیشہ سے ہی ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔ جس کے لیے ہم اپکے شکر گزار ہیں۔

جہاں تک اردو ای میل کے بزنس کا تعلق ہے میں نے ابھی تک اوپن رجسٹریشن میل پر کام تو نہیں‌کیا ہے لیکن میں‌نے بہت ساری پروفشنل جگہوں پر send mail, qmail, hive mail, exchange server 2000 and 2003, courrier میل بیسڈ سولوشن پروائید کیے ہیں۔ ریسورسز کا کچھ اندازہ ہے۔
نہں‌ہم جی میل اور ہاٹ میل کے یوزرز کو نہیں توڑ سکتے یہ طوفان کے مقابلے میں‌ایک تنکے والی بات ہے۔ اور خاص طور پر جب میرے پاس پروگرامرز بھی نہیں‌ہیں۔ اگر پروگرامرز میری کمانڈ میں‌ہوں تو پھر ایک دوسری کہانی ہے۔۔۔۔۔

بنیادی طور پر میرے تمام پراجیکٹس نان پرافٹ کی بیس پر ہیں جو کے بنیادی طور پر پاکستانی کمیونٹی اور اردو پر انحصار کرتے ہیں۔۔۔ میرے پاس ابھی VPS ہے جس کی کپیسٹی جنوری میں‌ میں‌ ڈبل کر لوں گا۔ لیکن اس سے زیادہ کرنا فل الوقت میرے لے ممکن نہیں‌ہوگا۔ ہماری ٹریفک کچھ مہہنوں‌میں‌500 سے 1000 جی بی سے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم 10 - 20 ہزار اراکین کی میل کی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔ اس حد تک کے ریسورز ہیں۔۔۔ کلسٹرنگ پر بھی مجھے کچھ عبور حاصل ہے جو کہ اس پراجیکٹ میں‌ میں‌استعمال کر سکتا ہوں لیکن بنیادی مسلہ ذرائع آمدن ہے۔۔۔ کیونکہ کلسٹرنگ کے لیے ہارڈ ویر کافی مہنگا ہے اور ہوسٹڈ کلسٹرنگ شائد افورڈ نہیں‌کی جا سکتی۔۔۔۔ لیکن یہ بہت بعد کی باتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

اپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔۔۔۔

والسلام
 
دوست

محفلین
میرا مشورہ ویسے یہ ہے کہ کام وہ کریں جس کی ضرورت ہے اور جو کم خرچ بالا نشین ہے۔ آگے آپ بہتر سمجھتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
میرے ذہن میں یہ خیال ہے کہ اردو ای میل سروس کی اردو والوں کو اتنی خاص ضرورت نہیں۔ اگر یہ بن بھی گئی تو کم ہی لوگ استعمال کریں گے۔ لیکن اور بھی بہت سے راستے اور سروسز ہوسکتی ہیں جن کی ضرورت ہو۔ جیسے بلاگنگ تھی اور آپ نے ایک اچھا بلاگنگ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اسی طرح کی کئی چیزیں ہوسکتی ہیں۔ فی الوقت میں آپ کو یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ چیز سب سے زیادہ ضروری ہے ۔ لیکن آپ اگر اردگرد دیکھیں تو آپ کو کچھ نہ کچھ آئیڈیا ہوجائے گا کہ اردو میں اور کیا چیز ہے جو ویب پر ہونی چاہیے۔ اور جس کی کمیونٹی کو ضرورت بھی ہے۔
 
جہاں تک میرا خیال ہے اگر اردو ٹائپنگ کی ای میل ہو تو یہ کلک کرے گی۔ مسلہ صرف ریسورسز کا ہے۔۔۔۔ اور میلنگ سوفٹ ویرز میں مہارت کا ہے۔۔۔
اگر اپ کے ذہن میں‌کسی اور سروس کا آئیڈیا ہے تو برائے مہربانی پیش کریں۔۔۔۔ ہو سکتا ہے ہم مل جل کر کچھ نہ کچھ کرنے کے لیے راستہ نکال لیں۔

والسلام
 
عبدالقدوس

محفلین
میرے ذہن میں یہ خیال ہے کہ اردو ای میل سروس کی اردو والوں کو اتنی خاص ضرورت نہیں۔ اگر یہ بن بھی گئی تو کم ہی لوگ استعمال کریں گے۔ لیکن اور بھی بہت سے راستے اور سروسز ہوسکتی ہیں جن کی ضرورت ہو۔ جیسے بلاگنگ تھی اور آپ نے ایک اچھا بلاگنگ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اسی طرح کی کئی چیزیں ہوسکتی ہیں۔ فی الوقت میں آپ کو یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ چیز سب سے زیادہ ضروری ہے ۔ لیکن آپ اگر اردگرد دیکھیں تو آپ کو کچھ نہ کچھ آئیڈیا ہوجائے گا کہ اردو میں اور کیا چیز ہے جو ویب پر ہونی چاہیے۔ اور جس کی کمیونٹی کو ضرورت بھی ہے۔

بھیا جی ایک اشارہ تو میں سمھ گیا ہوں لیکن اب تو آپ آگے نکل گئے ہیں اس لیے اس کو میرے خیال سے ابھی رہنے دیا جائے۔ باقی دوسرا اشارہ کیا ہے وہ بتا دیں تو انشاءاللہ ہمت کی جاسکتی ہے
 
Top