کیا اسرائیل ، ایرانی جوہری معاہدہ روک سکے گا؟

arifkarim

معطل
12026_47637798.jpg

ماخذ
حسینی زیک عثمان محب علوی ظفری لئیق احمد عبدالقیوم چوہدری عباس اعوان نایاب زہیر عبّاس مہوش علی ایچ اے خان
 

زیک

مسافر
آرٹیکل کے مطابق کانگریس میں اکثریتی ووٹ اس تاریخی معاہدے کو ڈی ریل کر سکتا ہے۔ کیا یہ سچ ہے؟
نہیں۔ اگر کانگریس نے ایسا کیا تو اوباما اسے ویٹو کر دے گا۔ ویٹو کو اووررائڈ کرنے کے لئے کانگریس کو دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہو گی جس کا امکان نہیں۔
 

arifkarim

معطل
ویٹو کو اووررائڈ کرنے کے لئے کانگریس کو دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہو گی جس کا امکان نہیں۔
شکریہ۔ میں یہی جاننا چاہ رہا تھا کہ اگر کانگریس میں ریپبلیکنز کی اکثریت ہے تو کہیں وہ اوبامہ کو دن میں تارے نہ دکھا دیں۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
بہرحال یہ ایک تاریخ ساز معاہدہ ہے۔ کم از کم پاکستان تو اسی بہانے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو مکمل کرکے وہاں سے گیس درآمد کرنا شروع کردے گا. میری دعا ہے کہ جلد از جلد یہ منصوبہ ساتھ خیریت کے مکمل ہو تاکہ پاکستان میں جاری توانائی کے بحران میں کچھ تو کمی ہو.
 

عباس اعوان

محفلین
آنسر: میرا نہیں خیال کہ اس معاہدے کو کوئی روک سکتا ہے، جو روک سکتے ہیں/ تھے، وہ خود معاہدہ کرنے/ کرانے والوں میں شامل ہیں۔
تبصرہ: بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایران کی بدستور مخالفت صرف ایک ٹوپی ڈرامہ ہے، اور انڈر دی ہُڈ، ایران، امریکہ اور اسرائیل ایک ہی صفحے پر ہیں۔ سب سے زیادہ تشویش سعودی عرب کی دکھائی دے رہی ہے۔ مختلف قوتیں مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن اپنے حق میں چاہتی ہیں۔ اس معاہدے کے بعد یہ توازن تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
 
میرا خیال ہے وا چاروں طرف سے مسلمانوں سے گھرا ہوا ہے۔
بالکل اور سب ہمسایوں سے اس نے دشمنی بھی پال رکھی ہے۔ اور اس کے علاوہ فلسطینی عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھا ڈھا کر اس نے عمومی طور پر ساری دنیا کے مسلمانوں کی نفرت بھی کما رکھی ہے۔
 

arifkarim

معطل
تبصرہ: بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایران کی بدستور مخالفت صرف ایک ٹوپی ڈرامہ ہے، اور انڈر دی ہُڈ، ایران، امریکہ اور اسرائیل ایک ہی صفحے پر ہیں۔
یعنی کہ جو نظر آرہا ہے وہ ٹوپی ڈرامہ ہے اور جو نظر ہی نہیں آرہا وہ حقیقت ہے۔ :laugh:
 

arifkarim

معطل
میرے بھائی اندر باہر جو مرضی کرو ۔ دنیا میں تیل سستا کرو اور ہمیں گیس پائپ لائین بچھانے دو
ہمارے ہاں تو اس ایرانی معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ آپکے ہاں کیا حال ہے؟ پاکستان میں بھی سستا ہونا چاہئے۔
 
ہمارے ہاں تو اس ایرانی معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ آپکے ہاں کیا حال ہے؟ پاکستان میں بھی سستا ہونا چاہئے۔
کویت میں تو پہلے ہی سستا ہے البتہ پاکستان میں بھی سستا ہونے جارہا ہے انشاءاللہ
 
Top