کیا اس میں کوئی صداقت بھی ہے یا محض افواہ ہے ؟

السلام علیکم

میں ایک سوال پر آج گڑ بڑا گیا اور بعد میں غور کیا تو واقعی میرے پاس اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں تھا اور میں غلط بیانی محض لاعلمی کی بنیاد پر کرنا بھی نہیں چاہتا تھا

مسئلہ یہ تھا کہ ایک مہمان خاتون نے مجھ سے سوال کر ڈالا کہ کیا انٹرنیٹ پر گھر بیٹھے آمدنی ممکن ہے ؟ کیونکہ آئے دن اخبارات میں اشتہارات کی بھرمار رہتی ہے کہ دس سے پندرہ ہزار گھر بیٹھے کمائیں، اگر ایسا ہے تو ہمارے گھر میں نیٹ کی سہولت بھی ہے اور فارغ وقت بھی ہوتا ہے کیا ہم لوگ ٹائپنگ وغیرہ کا کام کر سکتے ہیں، موخر الذکر سوال ان کی صاحبزادی کی طرف سے تھا

اب یہ سوال میں آپ لوگوں کے سامنے رکھ رہا ہوں کہ کیا واقعی اس قسم کی خبر میں کوئی صداقت بھی ہے یا نہیں

اور اگر جواب ہاں میں ہے تو کوئی بھی صاحب یا صاحبہ مفصل جواب دیجئے مشکور رہونگا
 

خوشی

محفلین
صداقت ہے بھی اور نہیں بھی، تفصیل سے پھر کسی دن بتاؤں گی اگر کسی اور نے نہ بتایا تو
 

خوشی

محفلین
ایک تو آج یہ فورم بہت سلو ہے دوسرا میں چائے پی رہی ہون اور چائے پیتے میں اتنی خشک گفتگو نہیں کر سکتی
 
ایک تو آج یہ فورم بہت سلو ہے دوسرا میں چائے پی رہی ہون اور چائے پیتے میں اتنی خشک گفتگو نہیں کر سکتی

چائے تو میں بھی پی رہا ہوں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ خاتون واقعی پریشان تھیں مہنگائی نے انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑا ہے

خیر جیسے آپ کی مرضی میں انتظار کرونگا
 

ماوراء

محفلین
یہ بات تو بالکل سچ ہے، کہ بیٹھے بٹھائے انٹرنیٹ سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔
تفصیل آپ کو ایکسپرٹس ہی بتائیں گے۔
 
یہ بات تو بالکل سچ ہے، کہ بیٹھے بٹھائے انٹرنیٹ سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔
تفصیل آپ کو ایکسپرٹس ہی بتائیں گے۔

ماورا ! سب سے پہلے تو شکریہ کہ ایک سنجیدہ جواب آیا، یہاں اس تھریڈ کو لگانے کا میرا مقصد صرف معلومات لینا نہیں ہے بلکہ ہمارے معاشرے میں جو ہو رہا ہے اس سے متاثرہ ایک فیملی کو ایک اچھا مشورہ دینا ہے کیونکہ سفید پوش لوگ فی زمانہ نہ تو زندوں میں ہیں اور نہ ہی مردوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔ دوسری بات جس کی وجہ سے میں نے پوچھا ہے کہ اس فیملی میں مرد سرپرست نہیں ہے

امید ہے کہ معلومات جلد مل جائیں گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
سرمد، انٹرنیٹ پر اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کے ذریعے پیسے کمانا ممکن ضرور ہے لیکن اس کے لیے بھی کچھ محنت اور مہارت درکار ہوتی ہے۔ سائٹ کی ٹریفک بڑھانے کے لیے سرچ انجن آپٹمائزیشن کی مبادیات سے واقف ہونا ضروری ہے۔ لیکن ہر کام شروع کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھانا ضروری ہے۔ اس کے لیے ضروری مہارت وقت کے ساتھ ساتھ آتی جاتی ہے۔ بدتمیز کے بلاگ پر ایک تحریر سے آپ کی کچھ رہنمائی ہو سکتی ہے۔ ان کے بلاگ پر ڈھونڈنے سے اس موضوع پر چند اور پوسٹس بھی مل جائیں گی۔ اس فورم پر بھی اس موضوع پر گفتگو ہوتی رہی ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ گوگل ایڈسینس اردو کو اس طرح سپورٹ نہیں کرتا جیسے کہ انگریزی یا دوسری لاطینی زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کمی کو بھی میٹا ٹیگز وغیرہ کے استعمال سے دور کرنا ممکن ہے لیکن میری اس فیلڈ میں معلومات محدود ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی اور دوست اس سلسلے میں آپ کی معلومات میں اضافہ کر سکیں۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ ۔ جناب سوال و جواب سے ہمارا معاملہ بھی حل ہوگیا ، سوال کی نوبت ہی نہ بجی
 
Top