کیا ایک ہلال چیز ۔۔۔۔ غیر مسلم کے لئے حلال ہے؟
اسوقت شاید ایک ہی بیدار سیاست دان بچا ہے، لیکن اس بیچارے کی ریپوٹیشن بھی اتنی خراب ہے کہ سیاست سے زیادہ لوگ اسکی سماجی زندگی پر نکتہ چینی کرتے رہتے ہیں!
وہ عمران خان کے علاوہ اور کون ہوسکتا ہے۔
وہ ایک اچھا اور بااصول انسان ہے لیکن لوگ اسے جمائما خان، سیتاوائٹ کی وجہ سے پسند نہیں کرتے اور دوسری بات یہ ہے کہ شوکت خانم کے بارے میں پروپیگنڈا ہے کہ یہ لوگوں کی امداد کھاجاتا ہے۔ اگر یہ کھاجاتا ہے تو نوازشریف کے اتفاق ہسپتال، شریف میڈیکل کمپلیکس، طاہرالقادری کے منہاج یونیورسٹی کے بارے میں کیا خیال ہے۔
ہمارے ہاں سماجی ورکر کے بارے میںیہ تاثر عام ہے کہ وہ سارا چندہ ہڑپ کرجاتا ہے۔ میں نے ابرارالحق، عمران خان کو لوگوں کے منہ سے منگتا یا بھکاری کہتے اکثر سنا ہے۔ ہمیں وہ بات ہی نہیںکرنی چاہئے جس کے بارے میں ہمیں پورا یقین نہ ہو۔