السّلام علیکم، محترم منتظمین!
میری تجویز یہ ہے کہ جس طرح "عنوان" اور "مختلف ٹیگز کو کوما کے ذریعے علیحدہ کریں"یا (اس طرح کے دوسرے مقامات) پر ڈیفالٹ کی بورڈ استعمال ہوتا ہے، اسی طرح پیغام والی جگہ کو بھی ڈیفالٹ کی بورڈ ہی سے منسلک کیا جائے۔
یا دوسری صورت میں ڈیفالٹ کی بورڈ مکمل ہٹاکر صرف انسٹال شدہ کی بورڈ کے استعمال کو فعال کر دیا جائے۔اس سے تمام صارفین کولکھنے میں بہت سہولت ہو جائے گی۔ اور بار بار کی بورڈ تبدیل نہیں کرنا پڑے گا۔ میرا خیال ہے کہ یہ کام شاید زیادہ مشکل نہیں ہو گا کیوں کہ بہت سے دوسرے فورمز پر ایک ہی کی بورڈ استعمال ہوتا ہے۔
میں خود تو کمپیوٹر کی الف ب بھی نہیں جانتا۔
مجھے ذاتی طور بار بار کی بورڈتبدیل کرنےسے بہت کوفت ہوتی ہے۔ بعض اوقات کافی عبارت لکھنے کے بعد پتا چلتا ہے کہ کی بورڈ تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے انگریزی لکھی جا رہی ہے۔ براہِ مہربانی اس طرف جلد توجہ فرما کر،اگر ممکن ہو تو اس مسئلے کو حل کر دیجیے تاکہ ہر جگہ لکھنے کے لیے ایک ہی کی بورڈ استعمال ہے۔
والسّلام