تعارف کیا تعارف کرائیں ہم اپنا

کیا تعارف کرائیں ہم اپنا
شاعری سے لگاؤ رکھتے ہیں

بس یہی اپنا تعارف ہے۔
فورم پہ کون کون سے لوگ اچھا لکھ رہے ہیں اس حوالے سے آپ لوگ گائیڈ کریں کیونکہ مجھے اچھا کلام پڑھنے کا بے حد شوق ہے۔ فورم پر تو بہت سارا کلام موجود ہے لیکن مجھے منتخب کلام پڑھنا ہے۔ اپنی رائے دیں کہ کس لنک پر جا کر اچھا کلام پڑھا جا سکتا ہے۔
 

طالوت

محفلین
ایک خوبصورت محفل پر خوش آمدید !!!!!!!!!

لیکن تعارف بے حد مختصر ہے پہلے اسے بڑھائیں تو ہم بھی آپ کو بتائیں۔۔۔
وسلام
 
ایک خوبصورت محفل پر خوش آمدید !!!!!!!!!

لیکن تعارف بے حد مختصر ہے پہلے اسے بڑھائیں تو ہم بھی آپ کو بتائیں۔۔۔
وسلام

تعارف کیا بڑھائیں آپ محفل کے شاعری کے حوالے سے بتائیں۔ کیا کسی شاعر کا کلام ایک ہی جگہ مل سکتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
فائزہ ندیم کو محفل میں خوش آمدید،
امید ہے آپ کا وقت یہاں سیکھنے سکھانے میں صرف ہوگا۔
اپنے بارے میں تفصیل سے بیان کیجئے ۔
ایک بار پھر خوش آمدید،

والسلام
م۔م۔مغل
 

محمداحمد

لائبریرین
فائزہ صاحبہ،

محفل میں خوش آمدید، آپ کے تعارف سے لگتا ہے کہ آپ کے پاس وقت کی بہت قلت ہے، لیکن کم و بیش سب کے ساتھ ہی اس قسم کے مسائل ہیں ۔ اچھی شاعری تک فوری رسائی کے لئے دوستوں سے مشورہ اچھی بات ہے لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ گوہرِ نایاب تو قسمت سے ہی ملتا ہے اور وہ بھی اُسے جسے جستجو ہوتی ہے۔

اُمید ہے محفل آپ کے ادبی ذوق کی تسکین کا باعث بنے گی۔

خوش رہیے!
 
Top