کیا تمہیں بھی گاڑھی نیند آتی ہے؟

اے قرص خورشید
تمہارے جاتے ہی
میں اپنے ذخیرہ سے
چند لکڑیاں چن کر
آگ لگاتا ہوں
اور اپنے وہم پکاتا ہوں
تم بھی تو میرے الم پکاتے ہو
کیا تمہیں بھی گاڑھی نیند آتی ہے؟
سنو میرے سورج تم میرے محسن ہو
آج کل یہ لیل ونہار خدا کی رحمت بنے ہوئے ہیں ۔۔۔۔
أسامہ جمشید​
 
Top