خرم
محفلین
ایک بھائی نے توجہ دلائی کہ محفل میں شمولیت کے لئے تعارف بھی ضروری ہے سو اپنے متعلق جو کچھ قابل بیان ہے عرض کئے دیتا ہوں۔
نام: محمد خرم بشیر بھٹی
کام: جو مل جائے یعنی عرف عام میں “آئی ٹی کنسلٹنٹ“
مقام: جہاں کام لے جائے۔ حال مقیم کنیکٹی کٹ ریاستہائے متحدہ امریکا
تعلیم: ڈگریوں کی بات ہو تو میکینیکل انجنیئر اور کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز۔ اگر اصل تعلیم کی بات ہو جو آدمی کو انسان بنائے تو داخلِ مکتب اور طفلِ مکتب ہوں ابھی۔
مشاغل: لاتعداد ہیں اور بے ہنگم بھی۔ شکار، سیر و سیاحت، مطالعہ، کھانا پکانا اور اس سے زیادہ کھانا، ریکٹ بال کھیلنا اور بقیہ کھیل دیکھنا، کلاسیکی اور نیم کلاسیکی موسیقی، فلم بینی، سیاسی مباحث اور بہت کچھ جو مجھے خود بھی ابھی یاد نہیں آ رہے۔