کیا دستخط کے پینل میں تصاویر کی نمائش ممنوع؟

میم نون

محفلین
بہت شکریہ،
لیکن اگر صرف چھوٹے سائز کی تصاویر لگانے کی اجازت ہو تو اس سے دھاگے پہ کوئی اثر نہیں پڑے گا، مثال کے طور پر یہ:

38374.jpg

26614o.gif

اگر اسطرح کی دو تصاویر لگانے کی اجازت ہو تو نہ تو یہ اتنی جگہ لیں گی اور ناں ہی اتنی وزنی ہوتی ہیں کہ کنکشن پر فرق پڑے، اور اگر کوئی چاہے تو اختیارات میں بند کر دے۔

اس سے یہ فائدہ بھی ہو گا کہ محفلین کو گرافکس والے زمرے کی طرف راغب کیا جا سکے گا، جو کہ آجکل بہت ہی سنسان ہے۔

میں چار سال پہلے ایک اٹالین فورم کا ممبر تھا (یہ فورم اب بند ہو چکا ہے) لیکن اپنے وقت میں سب سے مشہور فورمز میں سے ایک تھا، ستر ہزار سے زیادہ ممبر تھے۔
وہاں پر ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر اسطرح کے "ٹوٹکے" استعمال کرتے تھے، جس سے بہت واضح فرق نظر آیا، لوگ گرافکس میں دلچسپی لیتے تھے، ہاں یہ ایک دن میں نہیں ہو گا اس کے لیئے مخنت کرنی ہو گی اور کچھ وقت درکار ہو گا، لیکن اگر ہم اسطرح کے مواقع فراہم نہیں کریں گے تو لوگوں کا رجحان گرافکس کے طرف مائل نہیں ہوگا۔

والسلام۔
 
شمشاد

لائبریرین

اسی لیے تو وہ فورم بند ہو گیا۔ ہی ہی ہی ہی :)
 
میم نون

محفلین
اسی لیے تو وہ فورم بند ہو گیا۔ ہی ہی ہی ہی :)

ہی ہی ہی ہی ۔۔۔
خیر اسکے بند ہونے کی وجہ کوئی اور تھی، لیکن وہ فورم اٹالین فورم میں ایک آئکن بن چکا تھا۔

---------------------

میں چاہتا ہوں کہ دوسرے محفلین بھی اسکےبارے میں اپنی رائے دیں۔
باقی اسکی اجات دینا یا نہ دینا یہ انتظامیہ کی زمہ داری ہے اور وہ اسے بہتر سمجھ سکتے ہیں۔
 
محفلین کے مشورے اور اس پر صحت مند گفتگو ہمیشہ ہماری ترجیح رہی ہے۔ تصویری دستخط کے کچھ فوائد اور کچھ نقصانات ہیں۔
عموماً فورم میں دستخط میں مستعمل تصاویر کی ابعاد اور فائل فارمیٹ کی حد بندی ممکن ہوتی ہے لیکن رنگوں کی نہیں۔ عموماً شوخ رنگوں والی چھوٹی سی تصویر بھی فرسٹریشن کا شکار کرتی ہے۔ اور اینیمیٹیڈ بھی ہو پھر تو کریلا اور نیم چڑھا۔
دستخط کے اشتہارات کام کے متن پر بھاری پڑ جاتے ہیں۔
تصویری متن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
ان سب کے ساتھ ساتھ فی الحال ایک اور بڑا مسئلہ ہے کہ وی بلیٹن کے حالیہ ورژن پر اپگریڈ کے بعد سے محفل کچھ ثقیل ہو گئی ہے اور کئی لوگ اس کو لوڈ کر پانے میں مسائل رپورٹ کرتے ہیں۔ در ایں اثنا فی صفحہ 10 تصویروں کا اضافہ ایک دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔ نیز یہ کہ اکثر سنجیدہ نوعیت کے فورمز پر اس کی اجازت نہیں ہوتی۔
 
Top