کیا سندھی اور پنجابی فورمس کو علیحدہ کرنا ممکن ہے؟

الف عین

لائبریرین
جب نئے پیغامات دیکھے جاتے ہیں تو بیسیوں پیغامات پنجابی اور سندھی فورمس کے آتے ہیں۔ کیا کسی طرح یہ ممکن ہے کہ اردو محفل میں ہی بٹن ایسا ہو جو فلٹر کر سکے ان کو۔۔ اردو محفل میں داخل ہونے والوں کو محض اردو محفل کی فورمس کے پیغامات نظر آئیں۔ اور جب ارکان پنجابی اور سندھی میں داخل ہونا چاہیں، تو اس فورم کے پیغامات دیکھ سکیں۔ مشکل تو ضرور لگتا ہے، لیکن کیا یہ ممکن ہے؟
 

باسم

محفلین
میری رائے اس کے خلاف ہے اگر فلٹر ہوجائیں گے تو ان فورمز کے بارے میں بہت کم ارکان کو معلوم ہوگا
ہاں ساتھ اور الگ رکھنے کا اختیار شامل ہوجائے تو پھر مناسب ہے
 

فرضی

محفلین
محفل پر سندھی فورم کے اضافے سے ایک بات جو میں نے نوٹ کی ہے وہ فونٹس کا مسئلہ ہے۔ سندھی فورمز کے کچھ پیغامات ابھی تک اردو میں کال ہورہے ہیں اور شاید فورم کا انٹر فیس اردو ہونے کی وجہ سے اگر ان کا بدلنا نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوگا۔چونکہ سندھی فونٹس میں اردو کی سپورٹ موجود نہیں ہے اسی لیے اردو کے الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اسی طرح محفل کے مرکزی صفحے پر سندھی کی پوسٹس اردو فونٹس میں ڈسپلے ہورہی ہیں اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں سندھی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اگر ٹاہوما جیسا کوئی ایسا کثیر جہتی ٹرو ٹائپ فونٹس دستیاب ہوجائے جس میں تمام عربی زبانوں کی سپورٹ شامل ہو تو اسے محفل کی ڈیفالٹ فونٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے نہ صرف سندھی اردو کا مسئلہ حل ہوجائے گا بلکہ اگر کوئی دوست پشتو، سرائیکی یا کسی دوسری زبان میں کسی خاص مقصد کے لیے کوئی پیغام لکھنا چاہے تو اس کے لیے نہایت آسانی رہے گی۔ نیز مجھے موجود سندھی فونٹس کی انگریزی سپورٹ بھی کوئی خاص اچھی نہیں لگ رہی۔

اس سلسلے میں شاکرلقادری صاحب، استاد محترم اعجاز صاحب اور مہوش صاحبہ یا باقی حضرات جو فونٹس پر کام کرتے رہتے ہیں توجہ فرمائیں تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔ اعجاز انکل نے کچھ اچھے فونٹس بنائے تھے لیکن ان کا چھوٹے سائز میں ڈسپلے اچھا نہیں ہے۔۔ نیز دوسری زبانوں جیسے پشتو حروف کی ساخت بھی اتنی اچھی نہیں ہے۔ اس پر اگر مل کر کام کیا جائے تو مزید بہتر فونٹس سامنے آسکتے ہیں۔
 
Top