کیا سیاست پر بات کرنا منع نہیں ہے ؟

خوب گرما گرم بحث ہو رہی ہے مگر ، فورم کے قواعد کے مطابق سیاست پر ب؃حث کرنا منع ہے۔ کیا یہ بھی میڈ پا پر پابندی کی ایک مثال نہیں ہے ، جو فورم کے منتظمین نے لگا رکھی ہے ۔جبکہ خود ہی اس کے خلاف ورزی کرکے بحث میں شامل بھی ہیں۔ حیران کن بات ہے ۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ سیاست کے خارزار میں قدم رکھنے سے پہلے تھوڑا بہت تجربہ ہونا ضروری ہے ناں۔
 

arifkarim

معطل
میں‌ تو خود یہ چاہتا ہوں کہ اسلامی سیکشن اور سیایسی سیکشن میں ہونے والی دھواں دار بحثوں کی وجہ سے انہیں کچھ عرصہ کیلئے بند کر دیا جائے۔ دیکھتے ہیں منتظمین کی کیا رائے ہے؟!
 

بلال

محفلین
میں‌ تو خود یہ چاہتا ہوں کہ اسلامی سیکشن اور سیایسی سیکشن میں ہونے والی دھواں دار بحثوں کی وجہ سے انہیں کچھ عرصہ کیلئے بند کر دیا جائے۔ دیکھتے ہیں منتظمین کی کیا رائے ہے؟!

عارف بھائی ہر بندے کو اظہارِ رائے کی آزادی ہے۔۔۔ لیکن میرے خیال میں ان بحثوں کو بند نہیں کرنا چاہئے بلکہ کچھ مزید قوانین سخت کر دینے چاہئے۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ آپ ٹھیک ہوں لیکن یہ میری رائے ہے کوئی حکم نہیں۔۔۔
 

زیک

مسافر
نواز سیاست پر بحث بالکل بھی منع نہیں ہے البتہ driveby قسم کے پیغامات کی پابندی ہے تاکہ فورم کا ماحول کچھ ٹھیک رہے۔ یہاں محفل پر ‌active رہیں تو جلد ہی آپ کے پیغامات کی تعداد اتنی ہو جائے گی کہ آپ سیاست پر گفتگو میں حصہ لے سکیں۔
 
Top