کیا عمدۃ القاری فی شرح بخاری از امام بدرالدین عینی کا اردو ترجمہ ھو چکا ھے اگر ھوا ھے۔۔۔۔؟

السلام علیکم
بھائی جان!
کیا عمدۃ القاری فی شرح بخاری از امام بدرالدین عینی کا اردو ترجمہ ھو چکا ھے؟
اگر ھوا ھے تو کس مکتبہ نے شائع کیا ھے۔۔؟
اور تاریخ بغداد از حافظ ابو بکر علی بن خطیب بغدادی متوفی 463ھ کا اردو ترجمہ کہاں سے ملے گا۔۔۔۔؟
برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔اللہ تعالی آپکو جزائے خیر دے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
علامہ عینی کی شرح گو احناف میں زیادہ مقبول ہے لیکن میرے خیال میں یہاں مدارس و دروس میں علامہ حجر عسقلانی کی فتح الباری زیادہ پڑھائی جاتی ہے، جس کے متعدد اردو ترجمے بھی ہو چکے ہیں جب کہ عمدۃ القاری کا مکمل اردو ترجمہ کم از کم میری نظر سے نہیں گزرا۔

یہ ایک ربط ہے جس میں درس نظامی میں پڑھائی جانی والی کتب اور شروحات وغیرہ میسر ہیں۔
Dars e Nizami Books درس نظامی کتابیں
اس میں دورہ حدیث والے ربط میں کتب حدیث کی شروحات (اردو و عربی) بھی میسر ہیں۔ علامہ عینی کی عمدۃ القاری کی مکمل 25 جلدیں بھی موجود ہیں لیکن افسوس یہ صرف عربی میں ہیں۔
 
Top