کیا فورم کی شماریات میں تبدیلی یا اضافہ ممکن ہے؟

اسد

محفلین
فورم کے آخر میں 'کیا ہو رہا ہے؟' کے عنوان سے شماریات موجود ہیں۔ کیا ان میں کچھ تبدیلی کی جاسکتی ہے؟

'حالیہ فعال اراکین' میں پچھلے کتنے منٹ کے دوران مصروف ممبران کی تعداد دی جاتی ہے؟ اور کیا اسے 'گزشتہ 5 منٹ میں فعال اراکین' کی قسم کے فقرے سے تبدیل کیا جا سکتا ہے؟ (اگر یہ دورانیہ 5 منٹ ہو۔)

کیا 'Total members that have visited the forum today: '، جو رات بارہ بجے سے شروع ہوتا ہے، کی جگہ پچھلے 24 گھنٹوں میں وزٹ کرنے والوں کی تعداد مناسب پیغام کے ساتھ دی جا سکتی ہے؟ یا اس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے؟

مقصد صرف یہ ہے کہ ان لوگوں کو، جو ان شماریات میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کی ضرورت کے مطابق یہ چیزیں مل جائیں۔

اس کے علاوہ، 'اردو محفل فورم اعداد و شمار' کے تحت 'فعال اراکين' کی تعداد کتنے عرصے میں لاگ اِن ہونے والوں پر مشتمل ہوتی ہے؟ پچھلے چند دنوں اس تعداد میں اتر چڑھاؤ کچھ غیر متوقع سا تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اسد، اعدادوشمار کے حوالے سے کافی معلومات فراہم کرنا ممکن ہے۔ لیکن فورم کے ہوم پیج پر اس طرح کے سٹیٹس ڈالنے سے پیج دیر سے لوڈ ہوتا ہے۔ میں ترجیح اسی بات کو دیتا ہوں کہ اعدادوشمار کے لیے علیحدہ صفحہ فراہم کیا جائے تاکہ جسے دلچسپی ہو وہ وہاں جا کر معلومات حاصل کرلے۔ ویسے آپ نے جو تجاویز پیش کی ہیں، ان میں کچھ پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ اسے دیکھنا پڑے گا۔
 

اسد

محفلین
اضافی شماریات شامل کرنے کا بہت شکریہ۔

اگر ان کی وجہ سے پیج دیر سے لوڈ ہو تو دیکھ لیں کہ ان میں سے کون سی شماریات زیادہ دیر لگاتی ہیں اور ان کو کسی علیحدہ پیج پر منتقل کر دیا جائے۔
 
Top